METRO 1
     
     
           
         
           
  Tuesday, October 17, 2017,        
کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا کوئی ونگ نہیں،وائس چانسلرجامعہ کراچی space 2018کےالیکشن میں ن لیگ پہلےسےزیادہ سیٹیں لےکرحکومت بنائےگی،فاروق حیدر space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
کراچی کنگز نے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا  
 
پاکستان سپر لیگ کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا دبئی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائٹیڈ کو بیٹنگ دعوت دی تو مصباح الیون کی جانب سے ڈائن اسمتھ اور بین ڈکیٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنرز نے محتاط انداز میں کھیل آغاز کیا لیکن 37 کے مجموعی اسکور پر ڈائن اسمتھ سہیل خان کی گیند پر پولارڈ کو کیچ دے بیٹھے جب کہ حسین طلعت بھی 11 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، شین واٹسن 2، بریڈ ہیڈن 20، ڈائن اسمتھ 49رنز بناکر پویلین لوٹ گئے کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر،سہیل خان اور عثمان خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسلام آباد یونائٹیڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے، کراچی کنگز نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا، جبکہ لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ کراچی کنگز کی جانب سے کرس گیل اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ پر 64 رنز جوڑے جس میں کرس گیل کے5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 44 رنز شامل تھے، کپتان کمار سنگارا 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 7، بابراعظم 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،، کیون پولارڈ نے 20 اور روی بوپارا نے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اسلام آباد یونائٹیڈ کے شاداب خان نے 3 اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر کرس گیل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا،، پلے آف مرحلے کا پہلا میچ 28 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرا پلے آف میچ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز کے درمیان یکم مارچ کو کھیلا جائے گا  
 

METRO LIVE TV
 

  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کل ہوگا
اکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا ، سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے دبئی میں سری لنکا اور شاہینوں کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کل شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں کامیابی کے لئے قومی ٹیم پرعزم ہے تاہم اس حوالے سے دونوں ٹیمیں بھرپور پریکٹس کررہی ہیں۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ فیلڈنگ کی پریکٹس کی ہے جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی غیر موجودگی میں حسن علی پر قومی ٹیم کا انحصار ہوگا۔دوسرا نائٹ ون ڈے میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں سری لنکا کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز ہی بناسکی تھی ۔جب کہ سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری بھی حاصل ہے
  
  سندھ حکومت کھلاڑیوں اور کھیلوں کی ترقی کیلئے کردار ادا کرے
گورنر سندھ محمد زبیر کہتے ہیں خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو، ملک میں انٹر نیشنل مقابلوں کی راہیں کھل رہی ہیں ، نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو گورنر ہائوس مدعو کیا جائے گا گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو اس حوالے سے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے بات ہوئی ہے انہوں نے فائنل کی میزبانی کراچی کو دینے کے حوالے سے یقین دہانی کروائی ہے،، انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی آمد کے بعد ملک میں انٹر نیشنل مقابلوں کی راہیں کھل رہی ہیں نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،، فوجی شہداء کے نام سے منسوب ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں کہ وہ پاکستان آئے تاہم زیادہ اچھا ہوتا کہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا ہوتا دعاء گو ہوں کہ وہی دن واپس لوٹ آئیں جب میدان بھرے ہوئے ہوں ،، شہیدوں کے نام پر ایونٹ کر
  
  شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل ٹیموں سے فارغ کرنے کا فیصلہ
لاہور قلندرز کا عمر اکمل کو ریلیز کرنے کا فیصلہ, دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل ٹیموں نے اپنے سکواڈز کی از سرنو تشکیل کا عمل شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اہم کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،،،پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت کے بعد باقی پانچ ٹیموں کو پانچ اکتوبر تک اپنے سکواڈز سے دس کھلاڑیوں کو لازمی ریلیز کرنا ہے،،،لاہور قلندرز نے کپتان برینڈن میکلم اور سنیل نارائن کو پی ایس ایل تھری کیلئے سکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عمر اکمل کو ریلیز کر دیا جائے گا،،،دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور سکواڈ سے احمد شہزاد، عمر گل اور لیوک رائٹ کو ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔ دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن پشاور زلمی کے سکواڈ میں حسن
  
  پانچویں ایشین اینڈ مارشل آرٹس گیمز کا افتتاح
پانچویں ایشین انڈور اینڈمارشل آرٹس گیمز کا افتتاح کر دیا گیا ۔ ترکمانستان کے صدر قربان محمدوف نے رنگارنگ افتتاحی تقریب میں میگا ایونٹ کا افتتاح کیا ترکمانستان کےدارلحکومت اشک آباد میں منعقد افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین بھی بطور مہمان خصوصی شریک تھے جبک ایونٹ کا افتتاح ترکمنستان کے صدر قربان محمد اوف نی کیا ہ ان گیمزمیں 21کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں 6000بین الاقوامی اتھلیٹس 347میڈل ایونٹس میں 1675میڈلز کے لئے ایڑی چوٹی کازور لگائیں گے پاکستان کا119 قومی اتھلیٹس اور آفیشلز پرمشتمل قومی دستہ بیلٹ ریسلنگ، بلیئرڈ، انڈوراتھلیٹکس، انڈورٹینس، جوجتسو، شارٹ کورس سوئمنگ، تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ سمیت 9کھیلوں میں طلائی، چاندی اورکانسی کے تمغوں کے لئے قسمت آزمائی کررہاہے
  
  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ
ورلڈ الیون سے سیریز جیتنے کا انعام، ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ ترقی،ٹیم تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی، باو¿لنگ میں عماد وسیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کر دی ، جس میں پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی , پاکستانی کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو بیٹنگ میں بابر اعظم 21ویں سے چھلانگ لگا کر سیدھے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ احمد شہزاد کی 31ویں سے 22ویں پوزیشن ہو گئی ہے,سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے چار درجے ترقی کر کے 30ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بدستور ویرات کوہلی کا پہلا نمبر جبکہ باو¿لنگ میں عماد وسیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ٹیموں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے، پاکستان دوسرے، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے۔
  
  این بی پی ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی پین ٹینگولر کپ کی افتتاحی تقریب
این بی پی ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی پین ٹینگولر کپ کی کا افتتاح ہوگیا، جس میں ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی سپورٹرز کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں کراچی گلبرگ کے نجی گراونڈ میں 7این بی پی ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی پین ٹینگولر کپ 2017 کی اوپننگ سرمینی کا آغاز کردیا گیا ،7این بی پی ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا ئے گا جس میں سندہ ، پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں شامل ہیں فرسٹ ڈس ایبل ٹی ٹوئنٹی میچ فیڈرل ایریاز اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں فیڈرل ایریاز کے کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے میچ کی فتح اپنے نام کی اس موقع پر ہیڈ آف سی ایس آر اینڈ این بی پی اسپارٹس ڈویژن کے اویس اسد کا کہنا تھا کہ کوئی کھلاڑی ڈس ایبل نہیں ، ڈس ایبل دماغ سے معذور ہوتا ہے اور آپ سب تو ہمارے ملک کے روشن ستارے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ این بی پی مزید کھیلوں کی فروغ کے لئے جدو جہد کر رہا ہے آپننگ سرمینی میں ڈ
  
  رلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں،شاہدآفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں ورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں۔ ورلڈ الیون میں بھارتی کرکٹرز بھی ہوتے تو اچھا رہتا،،،لاہور کرکٹ کی محبت میں لاہور آیا ہوں پاکستان میں چڑھ گیا ہے کرکٹ کا بخار،،،،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی ہوگئی ہے واپسی اور فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ۔آزادی کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگاشائقین جوش ہیں اور ٹکٹس بھی خوب فروخت ہو رہے ہیں۔اس موقع پر پاکستانی کرکٹراسٹارز بھی خوش نظر آرہے ہیں۔بوم بوم آفریدی کہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیارکرتے ہیں، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی تھی لیکن اب ورلڈالیون کے دورہ پاکستان سے دنیا میں مثبت پیغام جائےگا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوش ہوں، کرکٹ کی محبت میں لاہور آیاہوں اور پہلا ٹی ٹوئنٹی ضرور دیکھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کا دورہ ملک میں بین الاقوا
  
  آزادی کپ کے لمحات کویاد گار بنانے کے لئے ویمنز کرکٹرز بھی میدان میں آگئیں
سٹی بجے گی اور رنگ جمے گا ،آزادی کپ کے لمحات کو یاد گار بنانے کے لئے کراچی کی ویمنز کرکٹرز بھی میدان میں آگئیں ،کرکٹرز نے ویلکم ویلکم ولڈ الیون ویلکم کے نعرے لگائے ان کا کہنا ہے کہ جلد غیر ملکی ویمینز کھلاڑی بھی پاکستان کا دورہ کریں گی ایک جانب آزادی کپ سیریز کے لئے لاہور میں میدان سج نے کو ہے تیار تو دوسری جانب کراچی کی ویمنز کرکٹرز ولڈ الیون کے استقبال کے لئے ہیں بے قرار نیٹ ویمنز کرکٹر کا کہنا ہے کہ ولڈ الیون کی آمد سے بین القوامی کرکٹ کے بند دروازے کھل جائیں گے خوشی سے سرشار کرکٹرز کو امید ہے کہ جلد انٹر نیشنل ویمینز کرکٹرز بھی پاکستان کا دورہ کریں گی
  
  قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بیان
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں ورلڈ الیون کے خلاف سیریز ہمارے لئے بہت اہم ہے ، ہم دو ہزار انیس ورلڈ کپ پر بھی فوکس کررہے ہیں، سیریز کو ہلکا نہیں لے رہے ، جیتنے کی کوشش کرینگے کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کو نوجوان کھلاڑیوں کا امتحان قرار دے دیا ، محمد عامر انگلینڈ سے پاکستان نہ پہنچ سکے ، فاسٹ باؤلر سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر مکی آرتھر بھی پرجوش ہیں ۔ ہیڈ کوچ نے ورلڈ کپ دو ہزار انیس کو ہدف قرار دیا اور کہا کہ امید ہے ۔ ورلڈ الیون کے بعد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی ۔ ٹیم منیجر طلعت علی کا کہنا تھا کہ محمد عامرکے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ کاؤنٹی کرکٹ میں بھی مصروف ہیں ، ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کل لاہور پہنچ رہی ہے اور سیریز کا پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔
  
  گرین اسٹروٹرف نصب کیئے جانے کی تقریب منعقد
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے کے ایچ اے اسٹڈیم گلشن اقبال میں گرین اسٹروٹرف نصب کیئے جانے کی تقریب منعقد کی گئی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے کے ایچ اے اسٹڈیم گلشن اقبال میں گرین اسٹروٹرف نصب کیئے جانے کی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید نے کیا۔تقریب کا آغاز ڈی جی رینجرز الیون اور کے ایچ اے الیون کے مابین نمائشی ہاکی میچ سے ہوا۔جسے سنسی خیز مقابلے کے بعد ڈی جی رینجرز الیون نے جیت لیا۔بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ پاکستان ہاکی کا تاریخی پس منظر کامیابیوں اور جذبوں سے عبارت ہے ۔پاکستان میں ہاکی ٹیلنٹ موجود ہے اس سلسلے میں قوی امید ہے کہ یہ گراونڈ انہی جذبوں اور کامیابیوں کو ایک نئی جہت دے گا ،،،بعدازاں ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے ۔
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail