METRO 1
     
     
           
         
           
  Sunday, April 30, 2017,        
کراچی: رینجرز کو کراچی میں پہلے جیسے اختیارات دیئے گئے ہیں ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں رینجرز کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں،ناصر شاہ space سندھ اسمبلی کااجلاس اسپیکرآغاسراج درانی کی صدارت پونے2گھنٹےتاخیرسےشروع space کراچی:احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کےخلاف17ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان عدالت پہنچ گئے ملزمان پرجامشوروجوائنٹ وینچرلمیٹڈکمپنی میں17ارب روپےکرپشن کاالزام ہے space اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی متاثرہ خاندانوں سےاظہارہمدردی اورشہداء کیلئےدعا وزیراعظم نوازشریف کی انتظامیہ کوزخمیوں کےہرممکن علاج کی ہدایت space اسلام آباد:یورپی یونین اورنیکٹاکےدرمیان تعاون کیلئےحوالے تقریب یورپی یونین نیکٹا کو انسداد دہشتگردی کیلئے 7 ملین دے گا space کراچی:ہاکس بے ٹائروں کےگودام میں آتشزدگی کا معاملہ آگ پر9گھنٹےبعدبھی قابونہ پایاجاسکا پانی کی قلت کےباعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا space لاہور: ہائیکورٹ میں سوشل میڈیاپرتوہین آمیزموادسےمتعلق کیس کی سماعت عدالت کا 4 ماہ میں سوشل میڈیا سے تمام توہین آ میز مواد ہٹانے کاحکم عدالت نےوزارت اطلاعات، وزارت خارجہ اورآئی ٹی حکام سےرپورٹ طلب کرلی space سندھ ہائی کورٹ میں صارفین کی شکایات سےمتعلق عدالتوں کےقیام کی درخواست کی سماعت space کرم ایجنسی:دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی کرم ایجنسی دھماکےکی مذمت space گھوٹکی:سکھربورڈکےزیراہتمام انٹرکےامتحانات امتحانات میں گیارہویں جماعت کاانگریزی کاپرچہ آؤٹ امتحانی مراکزکےباہربوٹی مافیابےقابو،انتظامیہ بےبس space
webmail Twitter
 
چکلالہ ایئربیس پر سی 130 طیارے حوالے کرنے کی تقریب کا اہتمام  
 
ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے قوم کے لیے باعث فخر ہے اور خطے میں طاقت کاتوازن برقراررکھے ہوئے ہے۔ چکلالہ ایئربیس پر سی 130 طیارے حوالے کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا .. اس موقع پر نور خان ایئر بیس میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ایئرچیف مارشل سہیل امان تھے۔ انہوں نے مارچ پاسٹ کا معائنہ بھی کیا۔ سی 130 طیاروں کی مکمل اوور ہالنگ کا کام پہلی بار مکمل طور پر پاکستان میں کیا گیا ہے اور اس کی اوورہالنگ پاکستانی انجینیئرز کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے - تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے ملک و قوم کیلئے فخر کا باعث ہے یہ اپنی محنت اور لگن کے باعث خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھے ہوئے ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں پر بھروسہ ہے وہ پوری محنت اور لگن کے ساتھ آنے والے وقتوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کریں گے۔۔ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اپنے دوست ممالک کو بھی تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے، پاک فضائیہ کے اہلکار پر اعتماد اور بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں  
 

METRO LIVE TV
 

  اک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل ابور کرلیا جے ایف 17بی تھنڈر نے پہلی کامیاب آزمائشی اڑان بھرلی
جے ایف 17بی تھنڈر نے پہلی کامیاب آزمائشی پرواز کرلی ہے،ترجمان پاک فوج کاکہناہے کہ جے ایف 17 بی تھنڈر سے تربیتی اور آپریشنل صلاحیت مزید بہتر ہوگی پاک فضائیہ اور پاکستانیوں کے لیے ایک اور تاریخی لمحہ ،،، چینگڈو چین میں پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے دوہری سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر نے اپنی پہلی کامیاب آزمائشی اڑان بھرلی ہے،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان اور چین نے مل کر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، ترجمان پاک فوج کاکہناتھاکہ جے ایف 17 بی تھنڈر سے تربیتی اور آپریشنل صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔یاد رہے گذشتہ سال اپریل میں پاکستان ایئر فورس نے 2 نشستوں والے جے ایف 17 بی تھنڈر طیارے بنانے کا آغاز کیا تھا، پاکستان اور چین کے اشتراک سے بننے والے پہلے جے ایف 17 بی بنانے کی افتتاحی تقریب چینگڈو ایئرو اسپیس کارپوریشن میں منعقد ہوئی تھی
  
  ریاض پیرزادہ کے استعفے پر خورشید شاہ کی حمایت وزیر اعظم کرپٹ افسران کی حمایت نہ کریں ،خورشید شا
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے استعفے کی حمایت کردی ،کہتے ہیں وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہیں انہیں کرپٹ افسران کی حمایت نہیں کرنی چاہیے اپنے دفترسے جاری کیے گئے بیان میں سید خورشید شاہ نے ریاض پیرزادہ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اور نواز شریف کو معلوم تک نہیں ،وزیر اعظم کو کرپٹ افسران کی حمایت نہیں کرنی چاہیے ، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاندانی آدمی ہوں توہین برداشت نہیں کر سکتا، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے ہاتھوں اتنی بے عزتی کروا چکا ہوں کہ اب واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ تھوکا ہوا کبھی نہیں چاٹا اور اب اسمبلی میں اظہار خیال کروں گا،، اپوزیشن لیڈر نے بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال کے دورے سے متعلق بھی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ چھپ ک
  
  اسلام آباد :حج 2017 کیلئےسرکاری اسکیم کے تحت جمع کی گئی درخواستوں کی قرعہ اندازی
حج 2017 کیلئےسرکاری اسکیم کے تحت جمع کی گئی درخواستوں کی قرعہ اندازی اسلام آباد میں ہوئی،، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بٹن دباکر قرعہ اندازی کا آغاز کیا ،، کہتے ہیں وزارت کے 50 فیصد کوٹے کے تحت87ہزار 419 کامیاب درخواست گزاروں کو آج ہی مبارکباد کے ایس ایم ایس بھجوادیئے جائیں گے
  
  وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا،، جس میں وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی نےبجلی کی پیداوار اور طلب پر بریفنگ بھی دی
  
  پاکستان پیپلز پارٹی نے یکم مئی کو ہونیوالا جلسہ منسوخ، ریلی نکالنے کا اعلان
پیپلز پارٹی نے یکم مئی کو ہونیوالا جلسہ منسوخ کر کے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا، سینیٹر سعید غنی کہتے ہیں عمران خان نے 10 ارب کا دعویٰ کیا ہے اس کا ثبوت فراہم کریں پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ یکم مئی کو نشتر پارک میں کئے جانیوالا جلسہ منسوخ کیا ہے کیونکہ تیس اپریل کی رات کو نشتر پارک میں صوفی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، اس لئے پیپلز پارٹی کے پاس جلسے کی تیاریوں کا وقت نہیں ہے، لہٰذا پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم مئی کو مزدوروں کے حقوق کیلئے ریلیاں نکالیں گے۔سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم پر دس ارب روپے کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے لیکن اس شخص کا نام نہیں بتارہے جس کے ذریعے آفر آئی ہے۔ لہٰذا عمران خان پیشکش کے اصل ثبوت فراہم کریں۔ ورنہ سمجھا جائے گا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ اس موقع پر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی گو نواز گو تحریک ج
  
  چودھری نثاران ایکشن... قربانیاں رائیگاں نہیں جایئںگی
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے کراچی میں امن کے قیام اور اس کے استحکام کے لئے رینجرز کی موجودگی پر اتفاق کیا گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ، کراچی آپریشن اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں دونون رہنماؤں نے آپریشن کو منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں امن کے قیام اور اس کے استحکام کے لئے رینجرز کی موجودگی ضروری ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔
  
  چوہدری نثارکا کراچی میں پڑاو دو نادرا کے میگا سینٹرز کا افتتاح
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ،، وزیر داخلہ نے کراچی میں دو نادرا کے میگا سینٹرز کا افتتاح بھی کیا،، کہتے ہیں نادرا کے عملے کو عوام کیساتھ بہتر سلوک کرنا چاہئے وفاقی وزیر داخلہ دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور رینجرز کے سینئر افسران نے استقبال کیا، وزیر داخلہ نے ناظم آباد اور ڈیفنس میں نادرا کے میگا سینٹرز کا افتتاح کیا، دورے کے موقع پر وزیر داخلہ نے نادرا کے عملے کو عوام سے اچھے رویئے سے پیش آنے کی ہدایت کی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، پروسسنگ کا عمل بہتر طریقے سے چلایا جائے، نادرا کا عملہ عوام سے بھر پور تعاون کرے، 1 لاکھ 72 ہزار شناختی کارڈ مستقل طور پر بلاک کردیے گئے ہیں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ نادرا اہلکاروں نے پہلے غلط شناخت کارڈ دیئے ، میگا سینٹرز میں شکایتی ڈیسک بنائے ہیں، ہم نادرا دفاتر کے معیا
  
  جے آئی ٹی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ، عمران کا ویڈیو پیغام سازشی ہے، راناثناء اللہ
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کہتے ہیں عمران خان کے ویڈیو پیغام سے سازش واضح ہوتی ہے،جے آئی ٹی کو دباو میں لانے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے چیئر مین تحریک انصاف پرطنز کے تیر برساتے ہوئے کہاکہ ،عمران خان کے سوشل میڈیا پر پیغام سے سازش واضح ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کودباو میں لانے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہیں ،جے آئی ٹی میرٹ اور شفافیت کے ساتھ کام کریگی پی ٹی آئی اپنے پرو پیگنڈے کو بڑھانے کے لیے جلسے کرنے جا رہی ہے انھوں نے کہا قطری خط سے متعلق جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی وزیر قانون پنجاب نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی فیصلہ ہے،اختلافی نوٹ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ثابت کر نے کی کوشش کی جارہی ہے رانا ثناءاللہ نے کہا ان لوگوں کوجے آئی ٹی کی کارکردگی پر اثر انداز نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے گا ،امید ہے سپریم کورٹ ایسی منفی حرکتوں کا نوٹس لے گی
  
  پیپلزپارٹی کی گو نواز گو احتجاجی تحریک تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان
پیپلزپارٹی سندھ نے گو نواز گو احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا،،26 مئی کو مزار قائد کے گیٹ پر بڑا دھرنا دیا جائے گا،،،نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استعفے تک تحریک جاری رہے گی پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماﺅں کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ گو نواز گو تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز چھبیس اپریل بروز بدھ کو مزار قائد کے گیٹ پر دھرنے کی صورت میں کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پانی بجلی گیس کی عدم فراہمی کا ذمہ دار نواز شریف ہیں یہ تحریک وزیر اعظم کے استعفے تک جاری رہی گا نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عدالت نے وزیر اعظم کو ملزم قرار دے کر چارج شیٹ کی ہے وزیر اعظم کے عہدے پر بیٹھا نواز شریف چور ہے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ تیس اپریل کو حیدر آباد چھ مئی کو لاڑکانہ گیارہ مئی کو میرپورخاص سولہ مئی کو شہید بے نظیر آباد جبکہ اکیس مئی کو سکھر میں دھرنا دیا جائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ یکم
  
  بغیر موقع دیئے نواز شریف کو ڈس کوالیفائی نہیں کر سکتی،ن لیگ
خان صاحب کس بنیاد پر وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں؟ طارق فضل نواز لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ٹرائل کا اختیار نہیں رکھتی، بغیر موقع دیئے نواز شریف کو ڈس کوالیفائی نہیں کر سکتی جبکہ طارق فضل چودھری نے استفسار کیا کہ خان صاحب کس بنیاد پر وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں؟
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail