METRO 1
     
     
           
         
           
  Saturday, August 19, 2017,        
مردان:گرفتارملزمان میں باپ اور2بیٹےشامل ملزمان ٹرانسفارمرجمرودخیبرایجنسی میں فروخت کرتےتھے کاٹلنگ پولیس نےٹرانسفارمرچوروں کا گروہ پکڑ لیا space کراچی:اینٹی کرپشن کورٹ نےسجادبشیرسمیت4ملزمان کی ضمانت منظور کرلی space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایم پی اے کامران فاروق کورہاکر دیا گیا  
 
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ایم پی اے کامران فاروق کو رہائی مل گئی ، کامران فاروق کا پی آئی بی پر رہنماوں اور کارکنوں نے شاندار استقبال کیا ، خواجہ اظہارالحسن کہتے ہیں اگر اسی طرح اے ٹی سی مقدمات نمٹتے رہے تو بہت جلد دیگر اسیر کارکنان بھی ہمارے درمیان موجود ہونگے. ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کو جناح ہسپتال سے ہارئی نصیب ہوگئی ۔۔ ایم کیوایم کے رہنماوں نے جناح ہسپتال پر انکا مٹھایوں سے استقبال کیا، کامران فاروق جناح ہسپتال سے عارضی مرکز پی آئی بی پہنچنے تو کارکنان کافی پرجوش دیکھائی دیئے، کسی نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ، تو کسی نے مٹھایاں تقسیم کی،اس موقع ایم کیوایم اور کامران فاروق سمیت دیگر گرفتار کارکنوں کے حق میں نعرےبھی لگائے گئے دوسری جانب رہنما کی رہائی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ آج کامران فاروق تمام مقدمات میں رہا ہوکر ہمارے درمیان موجود ہیں، ہمارا مقصد کراچی کی خدمت کرنا ہے،23 اگست کے بعد منفی سرگرمیا ں رکھنے والوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں رہائی پانے والے کامران فاروق کو گزشتہ سال پندرہ دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، رکن سندھ اسمبلی کے خلاف تھانے نبی بخش میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور چوری کی موٹرسائیکل استعمال کرنے کے مقدمات تھے  
 

METRO LIVE TV
 

  سابق وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس
مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے یعقوب خان ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کی حمایت کا اعلان کردیا جاتی امراء لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پرمشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سینیٹر یعقوب خان ناصر کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔نوازشریف کی جانب سے بھی یعقوب ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کیلئے گرین سگنل دےدیا گیاہے۔تاہم اسلام آباد میں سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں قائم مقام صدر کی حتمی منظوری دی جائے گی۔واضح رہے کہ 8 اگست کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا اس لئے مسلم لیگ (ن) نئے صدر کا انتخاب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔
  
  این اے120 ضمنی انتخاب
این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ،، کلثوم نواز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئیں، پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کے کاغذات منظور کرلئے گئے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے ، تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد اور پیپلز پارٹی کے افسر کے سامنے پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پچیس اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ، حتمی فہرست چھبیس اگست کو جاری کی جائے گی دوسری جانب بیگم کلثوم نوازنے این اے 120 کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے آج دوپہر 3 بجے الیکشن کمیشن آفس میں پیش ہوناتھا تاہم لندن روانگی کے بعد ان کے وکیل اور کورنگ امیدوار میاں نعمان ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔ وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز لاہور ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوئیں۔ کلثوم نوازکی ٹکٹ کے مطابق
  
  نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے دور رہیں،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے بھی محتاط رہیں کیوں کہ یہ تنظیمیں پڑھے لکھے نوجوان کو داعش میں دھکیلنا چاہتی ہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور کامیابی سے انٹرنشپ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد دی۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور اللہ نے پاکستان کو ذہین اور متحرک نوجوانوں سے نوازا ہے ، آرمی چیف کا کہناتھا کہ نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے بھی محتاط رہیں کیوں کہ یہ تنظیمیں پڑھے لکھے نوجوان کو داعش میں دھکیلنا چاہتی ہیںانہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹس کی طرف نہ جائیں بلکہ میرٹ اور قانون ک
  
  کثیرالقومی ٹاسک کی کمانڈ پاکستان نے سنبھال لی
پاکستان نیوی نے کثیرالقومی ٹاسک فورس۔150 کی کمانڈ 10ویں مرتبہ سنبھال لی، ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کثیرالقومی ٹاسک فورس – 150 کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے ہیں کمبائنڈ ٹاسک فورس- 150 ایک کثیرالقومی اتحاد ہے جوسمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے آپریشنز سر انجام دیتی ہے۔پاک بحریہ نے 10ویں مرتبہ کثیر القومی ٹاست فورس۔150 کی کمانڈ سنبھال لی۔ ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کثیر القومی ٹاسک فورس - 150 کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے ہیں تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں منعقد ہوئی اس موقع پر ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے کہا کہ خطے میں پاک بحریہ اور اتحادی بحری افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں
  
  وزیرداخلہ سہیل انور سیال کی پریس کانفرنس
سندہ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کہتے ہیں کراچی میں ہونے والی بینک ڈکیتیوں پر حکمت عملی بنالی ہے،جو بینک اسٹیٹ بینک کے ایس او پی پر عمل نہیں کریگا اسے بھی مقدمے میں نامزد کیا جائے گا شہر میں بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں بڑھیں تو صوبائی وزیر داخلہ سندھ پولیس کے اعلی افسران اور بینک کے افسران کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے سندھ سیکریٹریٹ میں ہونے والے اہم اجلاس کے بعد سہیل انور سیال کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کچھ بینکوں نے ایس او پی فالو نہیں کئے ,اب تمام بینک سیکورٹی انتظامات کی.رپورٹ بنا کر ڈی آئی جی سی آئی ائے کو جمع کرائینگے سہیل انور سیال کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے بعد دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے سہیل انور سیال کا کہنا تھا ڈاکو مارنے والے شہریوں کوانعام دیے گئے ہیں صوبائی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں آئی جی سندھ موجود نہیں تھے, اجلاس میں شریک دیگر پولیس افسران نے شہر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے
  
  اے ایس ایف کو جدیدآلات سے لیس کرنے کا سلسلہ
ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کو جدیدآلات سے لیس کرنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان کے تین بڑے ائیرپورٹ پرجدید فل باڈی اسکینرزنصب کردیئے گئے ائیرپورٹس کو دہشتگردی سے بچائوکے لیے ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کو جدیدہتھیاروں کے ساھت ساتھ جدیدآلات سے بھی لیس کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ،پاکستان کے تین بڑے ائیرپورٹس پربیرون ملک روانگی لائونچ میں جدیدٹیکنالوجی کے حامل فل باڈی اسکینرزنصب کیے ہیں ،یہ اسکینرزکراچی ،اسلام آباد اورلاہورائیرپورٹ پرنصب کیے گئے ہیں جن سے اب مسافروں کی فل باڈی اسکیننگ ممکن ہوگی ،جدیداسکینرزکی تنصیب سے پاکستان بھی جدیدٹیکنالوجی استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا،ان جدیدفل باڈی اسکینرزکے دیکھ بھال کی ذمے داری سول ایوی ایشن کی ہوگی ،ملک کے دیگرائیرپورٹس پربھی مرحلہ وارجدیداسکینرزنصب کیے جایں گے ،ڈپٹی ڈی جی اے ایس ایف بریگیڈئیرعمران الحق کاکہناتھاکہ ان فل باڈی اسکینرزسے دہشتگردی کی روک تھام سمیت منشیات کی
  
  پاکستان بہت محنت اور لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت محنت اور لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اور اس کو نقصان پہنچانے والے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ جس قوم کا جذبہ اس قدر شاندار ہو اور جو ملک اللہ اور رسول کے نام پر حاصل کیا گیا ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان معرض وجود میں آیا تو معاشی، سیاسی اور دفاعی لحاظ سے کمزور تھا کیونکہ ہندوستان نے ہمارے حق پر قبضہ کر لیا تھا لیکن قلیل وسائل کے باوجود ہمارے بزرگوں نے انتھک محنت کر کے اس ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا اور آج پاکستان ایک مضبوط ملک ہے جو دن بدن ترقی کرتا جا رہا ہے آرمی چیف نے کہا کہ اس سفر میں ہم سے کچھ غلطیاں بھی ہوئیں جن سے ہم نے سیکھا اور آج اللہ کے کرم سے ملک اپنے اصل راستے پر گامزن ہے ، ہر ادارہ ایمانداری اور تندہی کے ساتھ اپنا کام کر رہا ہے اور
  
  پاکستان کی 70 ویں یوم آزادی کیک کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا
ملک کی 70ویں یوم آزادی کی خوشیاں منانے کےلیے کراچی کے عوام نے ہزاروں کیک بک کرادیئے، شہر میں پاکستانی جھنڈے والے کیک کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوتا دیکھا جارہا ہے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے لاکھوں من کیک کا آرڈردے دیاگیا شہر کی مختلف مٹھائیوں کی دکان بیکری پرکیک کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیاہے شہر کراچی کو خوبصورت قومی جھنڈوں سے سجادیاگیا ہے سفید اور ہرے رنگ والے درجنوں کیک تیار کررکھے ہیں منی پاکستان میں قومی پرچم والے کپڑوں کے ساتھ ساتھ شہریوں نے یوم آزادی پر لاکھوں کیک کے آرڈر بھی کررکھے ہیں
  
  کوئٹہ دھماکے کے دوسرے روزبھی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے
کوئٹہ دھماکے کے دوسرے روزبھی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور فضا مکمل طور پر سوگوار ہے جب کہ آس پاس کے تمام علاقوں میں کاروبارمکمل طورپر بند ہے کوئٹہ دھماکے کے دوسرے روز بھی علاقے کی فضا سوگوار ہے، علاقے کی تمام دکانیں بند جب بس اڈوں پر گاڑیاں نہ ہونے کے باعث شہریوںکو دیگر شہروں کو جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور تجارتی علاقے بند ہیں۔گزشتہ روز پشین اسٹاپ کے قریب سیکورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری رات گئے لاہور سے وزیراعلیٰ ہاوس پہنچے اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس احسن محبوب سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام
  
  کوئٹہ آرمی چیف کی شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت
کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور زخمیوں کی عیادت بھی کی۔نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، کمانڈر سدرن کمانڈ اور دیگر سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کوئٹہ دھماکے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔سربراہ پاک فوج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے حصول تک جنگ جاری رہے گی اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستانی قوم جشن آزادی بھرپور طریقے
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail