METRO 1
     
     
           
         
           
  Monday, December 11, 2017,        
بلاول بھٹو زرداری سے معروف کوہ پیما فضل علی کی ملاقات، فضل علی نے کے ٹو پر پیپلز پارٹی کا پرچم لہرایا تھا space ڈیفینس میں سات سالہ بچے کا مبینہ اغواء۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کا نوٹس space بچے کی بازیابی کے لیئے جملہ پولیس اقدامات کو انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔سہیل انور خان سیال space وزیراعلی مرادعلی شاہ کا ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کا دورہ مرادعلی شاہ نے دکان سے بریانی خرید کر کھائی space اقرا یونیورسٹی کا سولہواں کانووکیشن برائے 2017 کا انعقاد، کانویکیشن میں گورنر سندھ بطور مہمان خصوصی شرکت space وہ لوگ جو کہتے ہیں پاکستان میں تبدیلی نہیں آئی وہ سن لیں کہ اعلی تعلیم میں سیکڑوں طلبہ ڈگری حاصل کررہے ہیں،گورنر سندھ space وہ لوگ جنھوں نے اسے پہلے نمبر تک پہنچایا۔ کریڈٹ کے حقدار ہیں طلبہ کے علاوہ انکے والدین کے لیئے آج بہت بڑا دن ہے، گورنر سندھ space مصطفٰی کمال کی درست پلانگ نا ہونے کی وجہ سے لیاری ایکسپریس مکمل نہین ہو پایا۔ مراد علی شاہ space مصطفی کمال درست کام کرتے تو آج لیاری ایکسپریس وے مکمل ہوتا۔ مراد علی شاہ space قیوم آباد جام صادق پیرج کے قریب ٹرائفک حادثے میں ایک دو سالہ بچہ جابحق اور خاتون سمیت دوافراد زخمی space
webmail Twitter
 
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکی گرفتاری پھر رہائی  
 
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی گرفتاری اور پھر رہائی معمہ بن گئی ،پی آئی بی کالونی پہنچنے پر کارکنان نے فاروق ستار کا شاندار استقبال کیا ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو شاہراہ فیصل پی اے ایف میوزیم کے قریب شادی کی تقریب میںشرکت کرنے گئے تو پولیس کی بھاری نفری نے انہیں حراست میں لے کرچاکیواڑہ تھانے منتقل کردیا، ،تھانے پہنچ کر پولیس نے فاروق ستار سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی،تفتیش کے بعد پولیس نے فاروق ستار کو رہا کردیا،رہائی پانے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کو پولیس موبائل میں بٹھا کر پی آئی بی پہنچایا گیا،عارضی مرکز پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے فلک شگاف نعروں سے فاروق ستار کا استقبال کیا گیا ،اس موقع پر فاروق ستار کی اہلیہ آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ موجودتھیں  
 

METRO LIVE TV
 

  بنگالی رابطہ کمیٹی کا حکومت کے خلاف احتجاج
بنگالی رابطہ کمیٹی کا حکومت کے خلاف احتجاج ،پارٹی رہنما علی رضا کہتے ہیں حکومت جلد ہمارے قومی شناختی کارڈ ،ب فارم اور پاسپورٹ کے علاوہ دیگر دستاوزات بنانے سے پابندی ہٹائے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی بنگالی رابطہ کمیٹی کی جانب سے بنگالی برادری نے قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کراچی پیس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں بنگالی برادری کے رہنما علی رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان دو قومی نظریعے کی بنیاد پرمعرض وجود میں آیا ہمارے مسائل فوری حل کیے جائیں بنگالی رابطہ کمیٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس موقع پر مولانا جعفر احمد ،علائوالدین ربی ،محمد عارف ملت ،ملاسعید اللہ و دیگر بھی مظاہرین کے ساتھ موجود تھے
  
  بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ صحت میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ صحت میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، سینئر ڈائریکٹر اینڈ میڈیکل ہیلتھ سروسز کی پوسٹ پر جونیئر ترین افسر کو تعینات کردیا گیا کے ایم سی کے محکمہ صحت میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا سینئر افسران کو نظر انداز کرکے جونیئر افسران کو ترقی دینے جانے پر چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کے پی ایس پی میں جانے اور میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے کے ایم سی کے محکمہ صحت میں عدم دلچسپی کے باعث بعض افسران نے باقاعدہ لابی بنالی ہے کے ایم سی میں سیئر ڈائریکٹر اینڈ میڈیکل ہیلتھ سروسز کے ریٹائرڈ کے بعد لسٹ میں سب سے جوینئر افسرا ڈاکٹر بیربل کو چارج دے دیا گیا ہے جن کے پاس پہلے ہی اسپنسر آئی اسپتال کے میڈیکل سپرننڈتنڈ کا چارج ہے من پسند افسران کو انتظامی نشستوں پر نوازے جانے کے باعث کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سوبھراج اسپتال اور عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹر اور علے میں شدید
  
  غیر قانونی ہائیڈرینٹ کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی ہائیڈرینٹ کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس نے واٹر بورڈ حکام کو سختی سےقانون پرعمل کرنےکی ہدایت دیتےہوئےعدالت نےازخود نوٹس کی سماعت ملتوی کردی SB سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثارپرمشتمل تین رکنی بینچ کی عدالت میں کراچی میں غیر قانونی ہائیڈرینٹ کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی عدالت میں ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہناتھا کہ چھ ہائیڈرینٹ کےعلاوہ تمام بند کردیےگئےہیں جبکہ عدالت میں درخواست گزارکی وکیل صوفیہ کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ میٹھے پانی کو روک سکتا ہےکڑوے پانی کو نہیں جبکہ حفیظ الدین ایم پی اے کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل ایریا میں ہائڈرنٹس کےبجائےبراہ راست لاںنوں کے زریعے پانی چوری کیا جارہا ہےہائیڈرینٹس بند ہونےسےچوری کےجدید طریقےایجاد کرلیےگئے ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ جن فیکٹریوں کوغیر قانونی کنکشن یا پانی مل رہا ہےمحکمہ انہیں فوری ختم کرےاورجن فیک
  
  موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سیمینار
کراچی میں ڈی ایچ اے سٹی کے اشتراک سے موٹر وے پولیس نے حادثات سے بچاؤ کی آگاہی فراہم کرنے کے لئے روڈ سیفٹی " سیمینار کا انعقاد کیا گیا ڈی ایچ اے سٹی کے اشتراک سے موٹر وے پولیس نے " روڈ سیفٹی " سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی فرحان نے لوگوں کے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں حادثات سے بچاؤ کے لیے آگاہی فراہم کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کے ایس پی کرم اللہ سومرو نے کہا کہ روڈ پر معمولی غلطی حادثات کا سبب بنتی ہے، رونگ سائیڈ سے اوور ٹیک کرنے سے زیادہ تر حادثات ہوتے ہیں۔۔ ڈی ایچ اے سٹی کے بریگیڈیئر محمد رفیق کا کہنا تھا کہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اس طرح کے سیمنار منعقد ہونے چاہیئے روڈ سیفٹی سیمینار میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے اور حادثات سے بچنے کے لیے اسکرین پر وڈیو بھی دکھائیں گئ
  
  کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس
سندھ ہائی کورٹ نے کم کرپشن کا اعتراف کرنے والے تمام افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو 22 دسمبر تک عمل درآمد رپورٹ اور حلفیہ بیان کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ نے کرپٹ افسران کی رضاکارانہ رقم واپسی اور عہدوں پر بحالی سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے پیش ہوکر موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامہ میں 25 لاکھ کم کرپشن کرنے والے افسران کو عہدوں سے نہ ہٹانے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب نیب پراسیکیوٹر کا عدالت میں کہنا تھا کہ کرپشن کا اعتراف کرنے اور رضاکارانہ رقم واپس کرنے والے کرپٹ افسران کی تعداد 500 سے زائد ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمدعلی شیخ نے ریمارکس دیے کہ کرپشن اس ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہے لہذا ہم کرپٹ عناصر کو ایسے آسانی سے نہیں چھوڑ سکتے۔عدالت نے درخ
  
  اقرا یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب تعلیم کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے ،گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر کہتے ہیں تعلیم کا سماجی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہوتا ہے جو عصر حاضر میں مزید بڑھ چکا ہے اقرا یونیورسٹی میں سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ طلبہ کے علاوہ ان کے والدین کے لیے آج بہت بڑا دن ہے طلبہ کی محنت کے پیچھے انکے والدین کا ہاتھ ہے آپ لوگ زندگی میں جہاں کام کریں گے اچھے مقام پر ہوں گے،انہوں نے کہا کہ تعلیم کا سماجی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہوتا ہے جو عصر حاضر میں مزید بڑھ چکا ہے دور حاضر علم پر مبنی معیشت کا دور ہے جس میں نوجوانوں کو تعلیم کے جدید مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر وسیم قاضی کا کہنا تھا کہ اقرا یونیورسٹی کے قیام کو بیس سال ہونے کو ہیں جامعہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ملکی جامعات میں سرفہرست درجہ حاصل کیا ہے ،اس موقع پر جامعہ کے تقریبا 800 طلبہ کو بزنس ا
  
  وزیر اعلی مراد علی شاہ جہانگیر پارک پہنچ گئے
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سپریم کوٹ میں پیشی کے بعد سکون کے لئے جہانگیر پارک پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ سیلفیاں لیں اور ایمپریس مارکیٹ سے بریانی بھی کھائی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سپریم کوٹ میں پیشی کے بعد جہانگیر پارک پہنچے۔۔۔ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک سپریم کوٹ میں پیشی کے حوالے صحافیوں کے سوالات کا سامنا کیا۔۔ اور کہا دو گھنٹے تک عدالت کو سندھ کا موقف پیش کیا۔۔ دوبارہ وہی سوالات ۔ تھوڑا پرفضاء ماحول میں لطف اٹھائیں مراد علی شاہ پارک کی سیر بھی کی اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔۔ وزیر اعلی سندھ ایمپریس مارکیٹ بھی گئے ۔۔ دکان سے بریانی بھی کھائی اور مسائل بھی سنے وزیرعلی سندھ نے کہا کہ صدر میں ان کا بچپن گزرا ہے یہاں آنا اچھا لگتا ہے
  
  سندھ حکومت کا میٹرو ون نیوز کی خبر پر ایکشن این جی اوز بچوں کو بیرون ملک بھیج رہی ہیں، شمیم ممتاز
سندھ حکومت نے میٹروون نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوہے سائوتھ افریکا سمیت دیگر ممالک کے جوڑوں کی جانب سے گود لیئے گئے بچوں کی این او سی روک دی،صوبائی وزیر شمیم ممتاز کہتی ہیں گود لینے کے نام پر این جی اوز بچوں کو بیرون ملک بھیج رہی ہیں۔ میٹرو ون کی خبر پر ہو ابڑا ایکشن۔ گود لینے کے نام پر بچے سندھ سے سائوتھ افریقہ اور دیگر ممالک جانے لگے سندھ حکومت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کو بیرون ملک لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر شمیم ممتاز نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال سے چوری ہونے والے بچوں اور راستوں سے ملنے والے نومولود بچوں کو بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے۔ جس میں این جی اور ان کو مدد فراہم کر رہی ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر نے گود لئے گئے 6 بچوں کی این او سی جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے معاملی کی تحقیقات اور نئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
  
  سی ویو فائرنگ، نوجوان طالبعلم ظافر کے مقدمہ قتل میں پیشرفت مقدمے میں مطلوب مزید 3ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقے سی ویو پر نوجوان کی ہلاکت کے مقدمہ میں مطلوب مزید 3ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ،، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خاور برنی کے کزن ہیں سی ویو فائرنگ، نوجوان طالبعلم ظافر کے مقدمہ قتل میں پیشرفت ،،تین روز بعد پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرکے تین مزید ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ،،حراست میں لیے گئے ملزمان میں حیدر ، رضا اور حسین شامل ہیں،، تینوں ملزمان واقعہ کے وقت خاور برنی کے ساتھ تھے ،تفتیشی آفسرکا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے الگ الگ تفتیش کی جائے گی تاکہ اصل حقائق کا پتہ لگایا جاسکے ،،یار رہے کہ تین روز قبل بگڑے رئیسوں کے بیٹوں نے ریسنگ کے دوران ظافر زیدی اور اس کے دوستوں کی گاڑی کو روک کر شیشے توڑے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔۔ جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے تھے ،، مقدمہ کامرکز ی ملزم خاوراور عبدالرحیم چار ساتھیوں کے ہمراہ پہلے ہی پولیس حراست میں ہے جبکہ ملزم خاور کوجوڈیشل مجسٹ
  
  کراچی کے نالوں سے تجاوزات کون صاف کرے گا
کراچی کی اہم شاہراوں کے بعد اب نالے بھی تجاوزات سے نہ بچ سکے ،مختلف علاقوں میں نالے پر قائم تجاوازات کو ہٹانے کے لیے شروع کی گئی مہم فنڈز نہ ہونے کے باعث روک دی گئی کراچی کے نالوں سے تجاوزات کون صاف کرے گا تجاوزات کے خاتمے کا عمل تاحال کھٹائی میں ہے گجر نالہ شفیق موڑ پر تجاوزات نالے پر قائم ہیں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر گھر نالے میں گرنے کا خدشہ ہے نالے پر رہنے والے افراد اپنی زندگی خطرے میں گزار رہے ہیں جبکہ کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کاروائی نہیں کر ہورہا سندھ حکومت کی جانب سے دو ہزار پندرہ میں نالے سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے فنڈز جاری کئے تھے لیکن گجر نالے سے تجاوزات مکمل صاف نہیں ہوسکی یہ نالہ کئی انسانی جانیں بھی نگل چکا ہے
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail