METRO 1
     
     
           
         
           
  Sunday, June 25, 2017,        
کراچی:کےالیکٹرک کے کاپرتاروں کے رول شیرشاہ پراُتاردیےجاتےتھے،پولیس space لاہور: اسلامپورہ پولیس کی کارروائی،24 مقدمات میں مطلوب ڈکیت گینگ کے4 ملزم گرفتار space پشاور:پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوروٹھوں کومنانےآج پشاورپہنچ رہےہیں بلاول بھٹو پارٹی رہنماؤں کے وفودسےملاقاتیں کریں گے بلاول بھٹو افطاری پر میڈیا سے خطاب بھی کریں گے space کراچی: سیکریٹری تعلیم 25 ویں روزے کو آسٹریلیاں روانہ ہوں گے سیکریٹری تعلیم کی فیملی آسٹریلیاں میں مقیم ہے سیکریٹری تعلیم کو محکمہ کا قلمدان 4 ماہ قبل سونپا گیا ہے space پیپلز پارٹی کا شہیداعتزازحسن کےخاندان کودھمکی پراظہار تشویش شہیداعتزازحسن نےاپنی جان دیکرکئی طلبہ کی جان بچائیپی ٹی آئی حکومت کی خاموشی قابل تشویش ہے پی ٹی آئی حکومت شہید کے خاندان کو تحفظ فراہم کرے،سعید غنی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space حج پالیسی2017 کیخلاف حج آرگنائیزرزایسوسی ایشن آف پاکستان کی درخواست پرفیصلہ عدالت نے نجی حج آپریٹرز کی حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست مسترد کردی عدالت کا نجی آپریٹرز کا 40 فیصد کوٹہ برقرار رکھنے کا حکم سندھ ہائیکورٹ نے حج کوٹہ پالیسی 2017 پر حکم امتناع بھی ختم کردیا space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری  
 
ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ بروقت کارروائیوں کے سرحدی چوکیوں پر حملے اور دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے گئے آئی ایس پی آر کی جانب سے آپریشن ردالفساد میں اب تک کی کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں جن کے مطابق، 7 مارچ کو صوابی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بروقت اطلاع پر نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے نتیجے میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے جو صوابی جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔21 فروری کو چارسدہ کچہری حملہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنایا گیا۔ پیشگی اطلاع اور موثر تیاری کے باعث 17 مارچ کو فرنٹیئر کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر مہمند، باجوڑ، خیبر اور جنوبی وزیرستان میں 18 اور 26 فروری اور 5 اور17 مارچ کو سرحدی چوکیوں پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے گئے۔ جوابی کارروائیوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ خاص طور پر گورا پرائے اور شلمان میں 30 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔قوم و ملک کی خاطر فوج، فرنٹیئر کور اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 9 افسر و جوان شہید جبکہ 10 فوجی اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کی بھرپور کامیابی میں عوامی تعاون، انٹیلی جنس، سکیورٹی اداروں کی بروقت اطلاعات اور میڈیا کی مدد شامل ہے، دہشتگردوں کو پاک افغان سرحد کے پار چھپے عناصر کی مدد اور حمایت حاصل ہے تاہم امید ہے کہ افغان حکومت اور سکیورٹی ادارے خطے کی بگڑتی صورتحال کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرینگے۔  
 

METRO LIVE TV
 

  بہاولپورآئل ٹینکرمیں دھماکہ 100 سے زائد افراد ہلاک درجنوں افرادکی حالت نازک
بہاولپور احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا.ریسکیوزرائع کے مطابق آتشزدگی واقعہ میں اب تک 100 سے زائد افراد جھلس کرہلاک ہوچکے ہیں.جبکہ درجنوں افرادکی حالت نازک بتائی جارہی ہے. بہالپورمیں پیش آیا آتشزدگی کا ہولناک واقعہ ،،،،بہاولپور احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس میں متعددافراد جھلس گئے۔جبکہ درجنوں افرادکی حالت نازک ہے ، ریسکیو کا عملے کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال پہنچانے اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں. ریسکیوزرائع کے مطابق آتشزدگی واقعہ میں اب تک 100 سے زائد افراد جھلس کرہلاک ہوچکے ہیں .واضح رہے کہ آئل ٹینکر پھٹنے کا واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکا کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا۔لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا ۔زرائع کے مطابق آئل ٹینکرمیں 20 سے 25 لیٹر تیل موجود تھا.آگ بڑھکنے کے باعث کئی 12موٹر سائکلیں اور 6گاڑی
  
  شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم
لاہور شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا . پنجاب کےشہرشیخوپورہ انٹرچینج کے قریب کار ٹرالر سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اورایک شدیدزخمی ہوگیا۔کار میں سوار افراد سرگودھا سے عید شاپنگ کے لیے لاہور جا رہے تھے کہ شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب کارٹریلر سے ٹکراگئی۔حادثے میں محمداعجاز،عبدالرحمن ،محمدنوید،عبداللہ اور وسیم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مون نامی ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔ٹریفک حادثےمیں‌ جاں بحق ہونے والے تین افرادکی لاشیں سرگودھا ان کے گھر پہنچیں توعید کی خوشیاں صف ماتم میں بدل گئیں.حادثے میں جاں بحق ہونے والے دوافرادعبداللہ اور عبدالرحمن کی لاشیں لاہوربھجوائی گئی ہیں جبکہ ایک زخمی علاج کے لئیے لاہورکےاسپتال میں منتقل کردیاگیاہے۔واضح رہےکہ رواں ماہ 2جون کوکبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں
  
  حب ، ہتھیار ڈالنے والے فراریوں میں انعامات تقسیم
ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے 28 علحیدگی پسند فراریوں نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب حب میں منعقد کی گئی ایف سی کمانڈنٹ آواران میلیشیاء کرنل جنید اکبر نے نقد انعامات تقسیم کئے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے علحیدگی پسند فراریوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب لیڈا ہال حب میں منعقد کی گئی ایف سی کمانڈنٹ آواران میلیشیاء کرنل جنید اکبر نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے 28 فراریوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے تقریب میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمن ، ڈی پی او لسبیلہ ضیاء مندو خیل اور علاقائی معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ایف سی کمانڈنٹ جنید اکبر نے کہا کہ پرامن بلوچستان پیکیج کے تحت بڑی تعداد میں فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں جن کو ملازمتیں اور نقد انعامات دیئے جارہے ہیں اب بلوچستان پرامن ہوگیا ہیں سرمایہ کار بڑی تعداد میں بلوچستان کا رخ کررہے ہیں جبکہ تقریب کے دو
  
  کوئٹہ کے آئی جی آفس کے سامنے شہدا چوک پر دھماکا
کوئٹہ کے آئی جی آفس کے سامنے شہدا چوک پر بارودی مواد سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکے سے 6پولیس اہلکاروں سمیت13افراد جاں بحق جبکہ 10سالہ بچی اور پولیس اہلکاروں سمیت21افراد زخمی ہوگئے دہشتگردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ کو نشانے پر لے لیا۔ دہشتگردوں نے گاڑی کی چیکنگ کے دوران خود کش دھماکہ کر دیا۔ دھماکے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد شہید اور 14 زخمی ہو گئے آئی جی آفس کے سامنے شہداء چوک کے قریب دھماکہ آئی جی آفس کی جانب بڑھنے والی گاڑی کو روکنے پر ہوا۔ زخمی عینی شاہد سکیورٹی اہلکار کے مطابق گاڑی میں سوار دہشتگرد آئی جی آفس کو اڑانا چاہتے تھے،، ساتھیوں نے روکا تو دہشتگرد نے خود کو اڑا لیا دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ قریب کھڑی 2 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، دھماکے کے فوری بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کئے دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، پولیس کے مطابق تباہ ہ
  
  کوئٹہ دھماکے صدر اور وزیر اعظم کی شدید الفاظ میں مذمت
صدر ممنون حیسن اور وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملےدہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی بدحواسی کی علامت ہیں. صدر پاکستان اور وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ بزدلانہ حملےدہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی بدحواسی کی علامت ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہےاورصوبائی حکومت کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے.وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی اور سے بزدلانہ کاروائی قراردیا.چودھری نثار نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی .چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔ادھروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پردکھ کا اظہ
  
  شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم پانچ افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی
لاہور شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا . پنجاب کےشہرشیخوپورہ انٹرچینج کے قریب کار ٹرالر سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اورایک شدیدزخمی ہوگیا۔کار میں سوار افراد سرگودھا سے عید شاپنگ کے لیے لاہور جا رہے تھے کہ شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب کارٹریلر سے ٹکراگئی۔حادثے میں محمداعجاز،عبدالرحمن ،محمدنوید،عبداللہ اور وسیم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مون نامی ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔ٹریفک حادثےمیں‌ جاں بحق ہونے والے تین افرادکی لاشیں سرگودھا ان کے گھر پہنچیں توعید کی خوشیاں صف ماتم میں بدل گئیں.حادثے میں جاں بحق ہونے والے دوافرادعبداللہ اور عبدالرحمن کی لاشیں لاہوربھجوائی گئی ہیں جبکہ ایک زخمی علاج کے لئیے لاہورکےاسپتال میں منتقل کردیاگیاہے۔واضح رہےکہ رواں ماہ 2جون کوکبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں
  
  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے مزید 4کشمیریوں کو شہید کر دیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکان کو بارودی مواد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں آج مزید 4 معصوم کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا ۔ دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوانوں میں عبدالمجید، شارق احمد، ارشاد احمد شامل ہیں۔دوسری جانب بھارتی فورسزکی جانب سے جاری اس بربریت پرکشمیریوں کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے۔ جب کہ حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ظالم بھارتی فورسز نے مظلوم کشمیریوں کا احتجاج روکنے کے لئے کر فیو نا فذ کر دیا ۔واضح رہے کہ حریت پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیان اس لڑائی میں اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
  
  ڈاکٹرز کو فیل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت
سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے تین سو سے زائد ڈاکٹرز کو فیل کرنے کے خلاف درخواست پر سندھ پبلک سروس کمیشن سے تیس جون تک جواب طلب کر لیا سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے 3 سو سے زائد ڈاکٹرز کو فیل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2016 میں 6 ہزار ڈاکٹروں نے تحریری امتحان پاس کیا تھا کمیشن کے سابق چئیرمین کی سربراہی میں 50 فیصد امیدواروں سے زبانی ٹیسٹ لیے گئے ٹیسٹ لینے کے فوری بعد کمیشن کے چئیرمین کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا تھا دو ہزار ایک سو بانوے خالی آسامیاں تھیں جبکہ وزیر اعلی نے تحریری امتحان پاس کرنے والے چھ ہزار ڈاکٹرز کو بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا لہذا ہماری استدعا ہے کہ ہمارا زبانی امتحان دوبارہ لیا جائے یا ہمیں بھرتی کیا جائے عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن کو نوٹس
  
  آرٹس کونسل آف پاکستان
آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، جس میں سینئر صوبائی وزیر نثا رکھوڑو ، میٹروون نیوز کے ڈائیریکٹر اور کیپ کےچیرمین خالد آرایئں ، صحافی تنظیموں کے عہدیداران سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی آرٹس کونصل کراچی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، سینئر صحافیوں کے ساتھ سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑ و بھی تقریب میں موجود تھے ، صحافی تنظیموں کے عہدیداران ، صحافیوں اور ممبرز آرٹس کونسل کی بڑی نے شرکت کی اس موقع پر نثار کھوڑو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی اور گورنر سندھ لگتا ہے وفاق کے لئے کام کررہے ہیں صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا چیئرمین کیپ خالد آرائیں نے کہا رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں یہ ایک اچھی روایت ہے مہمانوں کی افطار کے بعد ڈنر سے بھی تواضع کی گئی
  
  پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں بلوچستان میں ریلی
پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں بلوچستان کے علاقےحب سے ریلی نکالی گئی .ریلی کے شرکاءہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے اٹھائے پرجوش نظر آرہے تھے. ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی پاکستانی ٹیم کی جیت پر بھرپور جشن منایا گیا .بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں روایتی حریف کو شکست دینے پررات گئے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد شامل تھی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے اٹھائے پرجوش نظر آرہے تھے .نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پورے شہر میں گشت کیا اور پاکستان ،پاک فوج ،بلوچستان ایف سی کے نعرے لگاتے ہوئے نذر چورنگی پر ریلی اختتام پذیر ہوئی
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail