METRO 1
     
     
           
         
           
  Sunday, June 25, 2017,        
کراچی:کےالیکٹرک کے کاپرتاروں کے رول شیرشاہ پراُتاردیےجاتےتھے،پولیس space لاہور: اسلامپورہ پولیس کی کارروائی،24 مقدمات میں مطلوب ڈکیت گینگ کے4 ملزم گرفتار space پشاور:پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوروٹھوں کومنانےآج پشاورپہنچ رہےہیں بلاول بھٹو پارٹی رہنماؤں کے وفودسےملاقاتیں کریں گے بلاول بھٹو افطاری پر میڈیا سے خطاب بھی کریں گے space کراچی: سیکریٹری تعلیم 25 ویں روزے کو آسٹریلیاں روانہ ہوں گے سیکریٹری تعلیم کی فیملی آسٹریلیاں میں مقیم ہے سیکریٹری تعلیم کو محکمہ کا قلمدان 4 ماہ قبل سونپا گیا ہے space پیپلز پارٹی کا شہیداعتزازحسن کےخاندان کودھمکی پراظہار تشویش شہیداعتزازحسن نےاپنی جان دیکرکئی طلبہ کی جان بچائیپی ٹی آئی حکومت کی خاموشی قابل تشویش ہے پی ٹی آئی حکومت شہید کے خاندان کو تحفظ فراہم کرے،سعید غنی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space حج پالیسی2017 کیخلاف حج آرگنائیزرزایسوسی ایشن آف پاکستان کی درخواست پرفیصلہ عدالت نے نجی حج آپریٹرز کی حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست مسترد کردی عدالت کا نجی آپریٹرز کا 40 فیصد کوٹہ برقرار رکھنے کا حکم سندھ ہائیکورٹ نے حج کوٹہ پالیسی 2017 پر حکم امتناع بھی ختم کردیا space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
تفریحی پارکس کی زبوں حالی ، شہری سستی تفریح سے محروم  
 
کراچی کے شہری سستی تفریح کیلیے ترس گئے .. چڑیا گھر ، سفاری پارک ، عزیز بھٹی پارک اور شہر کےدیگر تفریحی مقامات انتظامی عدم دلچسپی کے باعث آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہے ہیں کراچی کے شہری سستی تفریح سے محروم ہوگئے ، جس کی وجہ بے امنی ہے نہ دہشتگردی اور نہ ہی مہنگائی .. کیوں کہ کراچی کے عوام کسی نہ کسی طرح سستی تفریح کے بہانے ڈھونڈ ہی لیتے ہیں ، مگر شاید کراچی کےکرتا دھرتا اور عوام کو سہولیات پہنچانے کے دعویداروں نے تو شاید شہریوں سے خوشی کے چند لمحات بھی چھین لینے کا ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے جبھی تو چڑیا گھر ، سفاری پارک ، عزیز بھٹی شہید پارک ہو یا کوئی اور تفریحی مقام .. سب کے سب .. کسی آثار قدیمہ کا منظر پیش کرتے ہیں .. بچے نئے نئے کپڑے پہن پکنک منانے جاتے ہیں ، اورگھر واپس آکر پہچانے بھی نہیں جاتے ہیں ، دھول مٹی اور بد انتظامی شہریوں کو باربار تفریحی مقامات پر جانے سے روک رہی ہیں .. مگر انتظامیہ نے تو جیسے ان پارکس اور تفریحی مقامات کی حالت زار کو بہتر نہ بنانے کا عہد کیا ہوا ہے، تفریح گاہوں کی بہتری کےلیے فراہم کیے جانے والے فنڈز کا استعمال بھی کہیں نظر نہیں آتا ، چڑیا گھر میں عدم توجہی کے باعث جانوروں کی ہلاکتوں کے خبریں تو اکثر تفریح کیلیے آنے والے شہریوں کو افسردہ کردیتی ہیں  
 

METRO LIVE TV
 

  گورنر سندھ سے مئیر کراچی کی ملاقات
گورنر سندھ محمد زبیر سے مئیر کراچی وسیم اختر نے ملاقات کی . گورنر سندھ کہتے ہیں بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گورنر سندھ محمد زبیر سے مئیر کراچی وسیم اختر نے ملاقات کی . ملاقات میں میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر سندھ کو شہر میں صفائی ستھرائی کے کاموں ، حائل رکاوٹوں اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا. گورنرسندھ نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں .عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں،وفاقی و صوبائی حکومتوں میں قریبی تعاون ضروری ہے۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں گرین لائن ،کے فور لیاری ایکسپریس وے کی تکمیل سے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر دلچسپی لینے پر گورنر سندھ کے بے حد مشکور ہیں. ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ ملک کے اقتصادی حب کی ترقی و خوشحالی کے لئے
  
  مئیر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں
مئیر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کوششیں کر رہا ہوں شہر کو وسائل مل جائیں ملک کو چلانے والے شہر کو نظر انداز کیا جارہا ہے مئیر کراچی وسیم اختر نے سٹی وارڈن سیکریٹریٹ گراؤنڈ میں یاد گار شہدا سٹی وارڈن پر حاضری دی سٹی وارڈن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی نے رمضان المبارک میں سٹی وارڈن کی کارکردگی کو سراہا مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ جب سے سٹی وارڈن کا محکمہ وجود میں آیا تب سے ٹریفک مسائل میں بھی بہتری آئی ہے آٹھ سالوں میں ہونے والی اونچ نیچ سے سٹی وارڈن اور ہمارے درمیان فاصلے بڑھ گئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وارڈنز کے مسائل حل کئے جائینگے ان ڈیوٹی سترہ سٹی وارڈن شہید ہو چکے ہیں ہمیں تمام محکموں کی طرح اس محکمے میں بھی بڑا بگاڑ ملا کوشش جاری ہے کہ سٹی وارڈن کے محکمے میں بھی مزید بہتری لائی جاسکے تمام محکموں میں سب سے زیادہ مشکل ڈیوٹی سٹی وارڈنز کی ہے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سٹی وارڈن کسی سیاسی جماعت کا شعبہ نہیں اس محکمے میں ہ
  
  بے نظیر شہید پارک کی دیواریں گرانے کا معاملہ
سندھ ہائیکورٹ نے بے نظیر شہید پارک کی دیواریں گرانے کے معاملے پرسرکاری وکیل کو جواب جمع کروانے کی مہلت دے دی سندھ ہائی کورٹ میں بے نظیر شہید پارک کی دیواریں گرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سٹی کونسل کے ملازمین کے خلاف صوبائی حکومت براہ راست کارروائی نہیں کرسکتی کے ایم سی کےڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نذیر لاکھانی کو معطل کر دیا گیا جبکہ تقرری سے برطرفی تک تمام اختیارات میئر کراچی اور کےایم سی کو حاصل ہیں نذیر لاکھانی کو شہید بے نظیر پارک بوٹ بیسن کی دیواریں گرانے پر سیکرٹری بلدیات نے معطل کیا عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت طلب کی گئی عدالت نے سرکاری وکیل کو جواب جمع کروانے کے لئے دو دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ستائیس مئی تک ملتوی کردی، میئر کراچی وسیم اختر بھی نذ یر لاکھانی سے متعلق اپنا موقف پیش کرنے کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے
  
  بجلی کیا گئی ساتھ پانی بھی لے گئی
بجلی کیا گئی ساتھ ہی پانی بھی لے گئی . شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،،ٹینکر مافیا کی من مانی عروج پر پہنچ گئی ،،،بوند بوند کو ترستے شہری سراپہ احتجاج بن گئے گرمی آئی ساتھ ہی پانی کا بحران لائی ،نل سوکھے اور برتن خالی شہر قائد کے عوام پانی کو ترس گئے ،مختصر سی ہے کہانی ،، بوند بوند کو ترستے شہری سراپا احتجاج ہیں شہر قائد میں پانی کی شدید قلت کے باعث عوام پریشانی سے دوچار ہیں .بوند بوند پانی کو ترستی عوام صرف اس انتظار میں صبر کا دامن تھام لیتی ہے کہ شاید پانی آجائے اور ان کے گھروں کے سوکھے نل پانی سے تر ہوجائیں لیکن پانی ہے کہ آنے کا نام ہی نہیں لیتا.شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر چکاہے.جبکہ ان علاقوں کو پانی سپلائی کرنے والے پمپمنگ اسٹیشن یا تو بند پڑے ہیں یا پھر ان پمپمنگ اسٹیشن تک پہنچنے والا پانی ٹینکر مافیا کی نظر ہو جاتا ہے اور عوام بیچارے پانی کو ترستے رہ جاتے ہیں .لوگ ہ
  
  سندھ اسمبلی کے سامنے گندے پانی کے جوہڑ
چراغ تلے اندھیرے کی کہاوت سندھ حکومت نے سچ کر دکھائی،،سرکاری محکمے بھی گندے پانی میں ڈوبنے لگے یہ مناظر کسی ندی یا نالے کے نہیں بلکہ سندھ اسمبلی کے سامنے صوبائی وزراء کے قائم دفاتر کے ہیں جہاں نالے کا پانی گزشتہ کئے دنوں سے بھرا ہوا ہے۔ اس گندے پانی کی وجہ سے صوبائی وزیر امداد پتافی ممتاز جاکھرانی اور محمد علی ملکانی کے دفاتر بھی گندے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جبکہ اس سے عوام اور ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ صوبائی وزراء نے صفائی کرانے کے بجائے دفتر میں بیٹھنا چھوڑ دیا۔بلدیاتی انتخابات اور سالڈویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کے باوجود شہر میں گندگی کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ سابق وزیر شرجیل میمن وزیر بلدیات جام خان شورو اور میئر کراچی کئی مرتبہ صفائی مہم کا بھی اعلان کر چکے ہیں لیکن اس صفائی مہم کے بعد بھی عوام کو ملا تو صرف سڑکوں پر کچرا۔
  
  پراونشل اے ڈی پی 2017-18 ء کی اسکیموں کا اعلان
روشنیوں کے شہر کو ترقی یافتہ شہر بنانے کےلئے مئیر کراچی وسیم اختر نے کمر کس لی ، صوبائی اے ڈی پی سال دوہزار سترہ اور اٹھارہ کے لئے اسکیموں کا اعلان کر دیا ،بجٹ کے لئے نگاہیں صوبائی حکومت کی طرف لگ گئیں پراونشل اے ڈی پی 2017-18 ء میں نئی مجوزہ اسکیموں میں شامل بعض اہم اسکیموں میں کے ایم سی بلڈنگز، اسپتال، پارکس اور ریکریشن و میونسپل سروسز سے متعلق کاموں کے علاوہ ضلع ملیر ، غربی، جنوبی، شرقی، وسطیٰ اور ضلع کورنگی میں مختلف سڑکوں اور شاہراہوں کی تعمیر ، بحالی، برساتی نالوں کی تعمیر، سڑکوں کی توسیع سمیت مختلف میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، عباسی شہید اسپتال اور کے ایم سی کے دیگر اسپتالوں میں برقی کام شامل ہیں ضلع ملیر میں 2151.141 ملین روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر و ترقی سمیت دیگر ترقیاتی کاموں پر مشتمل 26 اسکیمیں مکمل کی جائیں گی جن میں غریب آباد اور میران گوٹھ کی یوسی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ضلع غربی میں 3260 ملین روپے کی لاگت سے 9 تر
  
  ماہ رمضان سے قبل کراچی شہر
ماہ رمضان میں شہر کی خستہ حال سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کا خدشہ تاحال موجود ہے ، مئیر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کوشش ہوگی کہ عوام کو ٹریفک کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ماہ رمضان سے قبل کراچی شہر میں ⁠⁠⁠⁠⁠ترقیاتی کاموں اور متبادل راستوں کی ٹوٹ پھوٹ دور نہ کی جاسکی رمضان المبارک میں ٹریفک روانی کے لئے ادارے ایک پیج پر نہ آئے شہر کی خستہ حال سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کا خدشہ تاحال موجود ہے شہریوں کا روزہ ٹریفک جام میں ہی کھلوائے جانے کا امکان دوسری جانب لیاری ایکسپریس وے کو رمضان میں عام ٹریفک کے لئے کھولنے کی حکمت عملی سامنے نہ آسکی عوام کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر دوپہر تین تا رات نو بجے تک عام ٹریفک چلانے کی حکمت عملی تیار کی جائے مئیر کراچی کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے حوالے سے بے شمار مسائل سے عوام گزررہی ہے کوشیش کریں گے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے مئیر کراچی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا
  
  کے ایم سی فوڈ لیبارٹری کا افتتاح
⁠⁠میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کی جدید فوڈ لیبارٹری کا افتتاح کردیا ، کہتے ہیں شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لئے لیبارٹری کا اہم کردار ہوگا میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کی نو تزئین شدہ جدید فوڈ لیبارٹری کا افتتاح کردیافیصل ایدھی، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، وائس چیئرمین عبدالراؤف، لیبارٹری کے انچارج ڈاکٹر اصغر شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر کراچی کا کہناتھا کہ ہمیں تباہ شدہ حال میں لیبارٹری ملی تھی انکا کہنا تھا کہ محکمہ فوڈ کے انسپکٹرز مارکیٹوں، دکانوں اور ہوٹلوں سے نمونہ جات کی جانچ ہڑتال کرکے شہریوں کے لئے معیاری خوراک کو یقینی بنائیں لیبارٹری میں جدید سائنسی طریقے سے خوراک کے سیمپلز کا تجزیہ کیا جاسکے گا اس موقع پر سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کہناتھا کہ کراچی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو دوبارہ بحا ل کیا جائےغیر انسانی طریقے سے خواتین کے سفرکا سلسلہ ختم ہونا چاہ
  
  نومنتخب سی بی اےعہدیداران کی تقریب حلف برداری
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سی بی اے کے نو منتخب عہداروں نے حلف اٹھا لیا ، سینئیر صوبائی وزیرنثار کھوڑو نے حلف لیا . کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدورں کی قدر کی ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سی بی اے کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سوک سینٹرمیں منعقد کی گئی . تقریب کے مہمان خصوصی سینئیر صوبائی وزیرنثار کھوڑو تھے .نثار کھوڑو نے منتخب نمائندگان سے حلف بھی لیا حلف لینے کے بعد نثار کھوڑو نے منتخب نمائندگان کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدورکوسراہا ہے اور ان کی محنت کی قدر کی ہے منتخب ہونے والے نمائندوں نے میٹروون نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں راشد حسین ربانی ،جنرل سیکریٹری سندھ وقار مہدی سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی
  
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت تنہا پائیدار ترقی کے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی ، پروفیشنل تصاویر کی نمائش ایک قابل قدر اقدام ہے جس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے اقوام متحدہ ، فرانسیسی قونصلیٹ ، یورپی یونین ، یوکے ایڈ اور بین الاقوامی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے اشتراک سے منعقدہ تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تصاویر میں سچائی اور حقائق کو یہاں کہا گیا ہے اور ہر تصویر ایک منہ بولتی حقیقت ہے ، ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور ایک دن ایسا بھی آئے گا جب تصاویر کی نمائش مسائل کی بجائے کراچی کی تعمیر و ترقی اور جدید زمانے سے ہم آہنگ دکھائی دے گی ، ا ن کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کیلئے یہ نہایت پُرمست موقع ہے کہ اسے ایک ایسی تصویری نمائش کی میزبانی کا موقع ملا جس میں ان مسائل کی نشاندہی کی گئی جو آج ہم سب کو درپیش ہیں ، میئر کراچی نے اقوام متحدہ کے مرکز اطلاعات ، یورپی یونین ، فران
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail