METRO 1
     
     
           
         
           
  Tuesday, March 28, 2017,        
ڈاکٹر عاصم ودیگر کے خلاف دو نیب ریفرنسز کی سماعت space پاک فضائیہ کے پائیلٹ ایم ایم عالم کی چوتھی برسی space ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکی گرفتاری پھر رہائی space گرفتاری کی ضرورت ہے تو ہم خود پیش ہونے کو تیا ر ہیں ،فاروق ستار space فاروق ستار کو وزیراعلی سندھ کی مداخلت پر رہا کیا گیا،ترجمان سندھ حکومت space فاروق ستار کی گرفتاری و رہائی پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل space ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری space دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے گئے space لاہور:آزادی چوک پرفائرنگ،3 افراد جاں بحق space اسلام آباد : ڈائمنڈسپریم فوم کی تین روزہ ایکسپو نمائش کا انعقاد space
webmail Twitter
 
خانہ و مردم شماری ،میٹروون نیوز کی عوامی آگاہی مہم  
 
ملک میں جاری خانہ ومردم شماری سے متعلق اہم معلومات کی فراہمی کے لئے میٹروون نیوز نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آگاہی پروگرام متعارف کرادیا ،شہریو ں کوخانہ و مردم شماری فارم پُر کرنے کے لئے بال پین کا استعمال یقینی بنا ناہوگا ملک میں جاری خانہ ومردم شماری سے متعلق اہم معلومات کی فراہمی کے لئے میٹروون نیوز نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آگاہی پروگرام متعارف کرادیا ،شہریو ںکوخانہ و مردم شماری فارم پُر کرنے کے لئے بال پین کا استعمال یقینی بنا ناہوگا،کسی بھی کارروائی سے بچنے کے لئے پُر کئے جانے والے فارم کی اپنے موبائل سے تصویر ضرور کھینچ لیں ،اور فارم کو بہت احتیاط سے پڑھ پڑھ کر بھریں کیونکہ بال پین سے بھراگیا فارم کسی صورت ری رائٹ یا تبدیل نہیں ہوسکے گا، ری رائٹ فارم ادارہ شماریات کے لئے قابل قبول بھی نہیں ہوگا ،اس صورتحال میں آپ طویل عرصہ بعد ہونے والی خانہ و مردم شماری کا حصہ نہیں رہ سکیں گے ،جبکہ بعض علاقوں میں خانہ شماری نہ ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،میٹروون نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں خانہ شماری کے دوران اندراج سے محروم رہ جانے والے گھروں کا اندراج دوسرے مرحلے میں ہونے والی خانہ شماری کے دوران مکمل کیا جائے گا ،کمشنر ادارہ شماریات آصف باجوہ نے بلند منزلہ عمارتوں میں خانہ شماری کے دوران فلیٹس کو نمبر نہ دیئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمارت جتنی بھی بلند ہو ہر گھر کا اندراج یقینی بنایا جائے ، کمشنر ادارہ شماریا ت کا مزید کہنا تھا کہ موصول ہونے والی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ،شہری بھی مردم شماری اور خانہ شماری میں اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں  
 

METRO LIVE TV
 

  ناظم آباد،عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب بس پر فائرنگ
کراچی کے علاقے ناظم آباد عید گاہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں بس میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے،، کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کوچ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی دو زخمیوں کی شناخت مہتاب،گلاب اور عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ معمہ بن گیا۔۔پولیس اب تک جائے وقوعہ کا تعین نہ کرسکی
  
  کراچی میں صفائی ،سب سے پہلے گاڑیاں دینی ہیں تو شہر سے کچرا اٹھانے کے لیے دیں
ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمایندوں نے وزیر بلدیات کی جانب سے دی جانے والی گاڑیاں لینے سے منع کردیا، نمایندوں کا کہناہے کہ گاڑیاں دینی ہے تو کچرا اٹھانے کےلیے دیں، گھومنے پھرنے کےلیے گاڑی نہیں چاہیے کراچی کی سڑکیں ،،،کچر ے سے بھرپور،،،شہری گندگی اور غلاظت میں رہنے پر مجبور،،،گلیوں کی صفائی ،ندی نالوں سے گندگی کے ڈھیر ،،سڑکوں کی مرمت،اور شہر کو صاف کرنے کا عزم،،کبھی سہولیات کی مانگ تو کبھی اختیارات کی جنگ،،کچرے کے انبار کو ٹھکانے لگانے کےلیے چین کا بیرونی ہاتھ بھی منظر عام پر آیا،،چینی کمپنی نے اپنی گاڑیاں بھی کچرا اٹھانے کے لیے بھیجیں،بحریہ ٹاؤن بھی شہر کی صفائی کے لیے آگے بڑھا،لیکن وہی ڈھاک کے تین پات،،نہ ہی صفائی کا عمل مکمل ہوا نہ ہی سو روزہ مہم سو میں سے سو لے پائی،،کراچی کو صاف کرنا ہے،شہر کو رہنے کے قابل بنانا ہے،یہ عزم ہے ایم کیو ایم کے منتخب بلدیاتی نمایندوں کا،،جنہوں نے وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے دی جانے والی گاڑ
  
  نومولود بچے کے اغواکا کیس گرفتار ملزمان کی ایک دوسرے پر الزامات کی بارش
کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون قطر اسپتال سے اغوا ہونے والے معصوم نومولود کے کیس میں گرفتار ملزمان نے ایک دوسرے پر الزمات کی بارش کردی، ملزمان نے نومولود بچہ دو مرتبہ فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہےاورنگی ٹائوں قطر اسپتال سے اغوا کئے گئے نومولود معصوم بچے کے اغوا کے کیس مٰں گرفتار ہونے والے چار خواتین اور سات مرد تفتیش کے دوران ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے تفتیشی زرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق منگھوپیر کی رہائشی مسرت بی بی نے نازیہ نامی خاتون کےکہنے پر قطر اسپتال سے بچے کو اغوا کیا جس کے عوض اسے 15 ہزار روپے دئے گئے مسرت کو جب یہ پتہ چلا کہ اس معصوم بچے کو دوبارہ فروخت کیا جارہا ہے تووہ قطر اسپتال واپس آئی تاکہ اسکے والدین کو بتا سکے مگر بتانے سے قبل ہی پکڑی گئی سہراب گوٹھ کی رہائشی خاتون اور گرفتار ملزمہ نازیہ نے اس معصوم نومولود کو افغانی جوڑے کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے میں فروخت کیا افغانی جوڑے کے یہاں تین روز قبل بچے
  
  چئیرمین سینیٹ کا آئینی حکمرانی کی اہمیت پربحریہ یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب
چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کہتے ہیں پاکستان میں بد قسمتی سے جوہونا چاہئیے وہ نہیں ہوتا قائد اعظم نے جو سسٹم بنایا وہ تباہ ہوچکا ہے کراچی کی بحریہ یونیورسٹی میں آئینی حکمرانی کی اہمیت کے عنوان پرطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین سینیٹ پاکستان کہنا تھا کہ پاکستان کو جس مقصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا آج وہ تبدیل ہو چکا ہےآج میں آپ سے سسٹم کی بات کرنے آیا ہوں سیاستدانوں کیخلاف ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کیا گیا لیکن ملک اصل میں کوڈکٹیٹرزنے نقصان، پہنچایا سابق صدر ضیاء الحق نے آئین میں اپنی مرضی کی ترمیم کرائی طلبا تنظیموں ۔ٹریڈ یونینز، اور دانشوروں کوبھی ضیاء الحق کے اقتدارمیں پابندی کا سامنا رہا .. چئیرمین سینیٹ پاکستان میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان اسٹڈیز کی کتاب پڑھ کر بڑی حیرت ہوئی کہ آمریت کے فوائد پرگیارہ جبکہ جمہوریت کے صرف آٹھ فوائد بیان کئے گئے ہیں نصابی کتابیں طالب علم کو سوال نہیں کرنا سکھا رہی ہیں۔۔ اسی لئے ت
  
  جلائو گھیراو اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق مقدمات کی سماعت
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زوالفقار مرزا سمیت ساتھیوں پر بدین میں جلاو گھیراواور کار سرکار میں مداخلت میں تین مقدمات میں بریت سے متعلق درخواست کی سماعت جج کی چھٹی کے باعث چھ مئی تک ملتوی کردی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر داخلہ زوالفقار مرزا اعر ان کے ساتھیوں پر بدین میں جلائو گھیرائو اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق تین مقدمات کی سماعت ہوئی عدالت میں زوالفقار مرزا سمیت ان کے دیگر ساتھی پیش ہوئے جکی رخصت کے باعث مقدمات میں بریت سے متعلق سماعت چھ قپریلتک ملتوی کردی گئی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ محترمہ کے قاتلوں کے نام لینے کی جع خبر مجھ سے منسوب کی جارہی ہے وہ غلط خبر ہے سلو محترمہ کا ڈرائیور تھا اور محترمہ کی شہادت سے پہلے ہی وہ سائوتھ افریقہ میں مارا گیا زوالفقار مزا کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نیب اور دیگر کو دھمکیاں کر ظاہر کرنا چاہتے ہے کہ وہ
  
  ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید کہتے ہیں
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید کہتے ہیں بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے مختلف علاقوں میں جاری کچرے و ملبہ کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں، کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیں، ان کا کہنا تھا کہ تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں، بازاروں، اسپتالوں، اسکولوں، مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں، ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھرپور کارروئای عمل میں لائیں، تمام مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر موجود تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ندی نالوں کی صفائی کے کام کو بھی بروقت مکمل کیا جائے، اس موقع پر
  
  کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر بڑے بڑے گڑھے بن گئے
کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر بڑے بڑے گڑھے بن گئے،مگر روڈ کے اطراف میں کچھ بھی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی، جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ یہ منظر بلوچستان یا اندورن سندہ کا نہیں ، بلکہ کراچی کی اہم شاہراہ یونیورسٹی روڈ کا ہے جہاں تعمیراتی کام تو پہلے ہی سست روی کا شکار ہے اور اب روڈ پر بڑے بڑے گڑھے، اور کھڈے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ،عوام کا کہنا ہے کہ روڈ پر بڑے بڑے گڑھے اور کھڈے بن گئے ہیں مگر روڈ کے اطراف میں کچھ بھی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی جسکی وجہ سے ہر قسم کی سواری پر سفر کرنا مشکل ترین اور جان لیوا ہوسکتا ہے اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ شہریوں نے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے کہ گڑھوں اور کھڈوں جلد از جلد بھرا جائے تاکہ کسی بڑے حادثے کو رونما ہونے سے روکاجاسکے
  
  ناگن چورنگی پر بنائی گئی خوبصورت گرین بیلٹ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل
ناگن چورنگی پر بنائی گئی خوبصورت گرین بیلٹ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی،ہرے بھرے درخت سوکھ کر جھڑ گئے، قبضہ مافیا نے گرین بیلٹ کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مجھ سے میری بے کسی کا سوال نہ پوچھو میرے اپنوں نے ہی مجھے برباد کیا ہے ناگن چورنگی پر بنائی گئی خوبصورت گرین بیلٹ کو نجانے کس کی نظر لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے گرین بیلٹ کچرے کے ڈھیر اور کباڑ میں تبدیل ہوگئی، گرین بیلٹ پر لگائے گئے سر سبز درخت بھی خزاں کے پتوں کی مانند سوکھ کر جھڑ چکے ہیں، گرین بیلٹ پر نہ صرف ملبے کے پہاڑ موجود ہیں بلکہ قبضہ مافیا کا راج بھی دیکھائی دیتا ہے، موٹر مکینکوں نے اپنا کاٹھ کباڑ اس بیلٹ پر سجا کر رکھا ہے، اور تو اور چائے کا ڈھابہ بھی اسی گرین بیلٹ پر موجود ہے جہاں مزے سے چائے کی چسکیاں لینے والے یہ بھول بیٹھے ہیں کہ کبھی اس گرین بیلٹ پر لگے ہرے بھرے درخت انھیں سایہ فراہم کرتے تھے اب گرین بیلٹ رہی اور نہ ہی اس کی ہریالی ..جابجا گندگی اور غلاظت ک
  
  خانہ و مردم شماری ،میٹروون نیوز کی عوامی آگاہی مہم
ملک میں جاری خانہ ومردم شماری سے متعلق اہم معلومات کی فراہمی کے لئے میٹروون نیوز نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آگاہی پروگرام متعارف کرادیا ،شہریو ں کوخانہ و مردم شماری فارم پُر کرنے کے لئے بال پین کا استعمال یقینی بنا ناہوگا ملک میں جاری خانہ ومردم شماری سے متعلق اہم معلومات کی فراہمی کے لئے میٹروون نیوز نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آگاہی پروگرام متعارف کرادیا ،شہریو ںکوخانہ و مردم شماری فارم پُر کرنے کے لئے بال پین کا استعمال یقینی بنا ناہوگا،کسی بھی کارروائی سے بچنے کے لئے پُر کئے جانے والے فارم کی اپنے موبائل سے تصویر ضرور کھینچ لیں ،اور فارم کو بہت احتیاط سے پڑھ پڑھ کر بھریں کیونکہ بال پین سے بھراگیا فارم کسی صورت ری رائٹ یا تبدیل نہیں ہوسکے گا، ری رائٹ فارم ادارہ شماریات کے لئے قابل قبول بھی نہیں ہوگا ،اس صورتحال میں آپ طویل عرصہ بعد ہونے والی خانہ و مردم شماری کا حصہ نہیں رہ سکیں گے ،جبکہ بعض علاقوں میں خانہ شمار
  
  فاروق ستارکا 22 اگست کے بجائے 18 مارچ کو یوم تاسیس منانے کا فیصلہ
متحدہ قومی موومنٹ پا کستان 22 اگست کے بجائے آج 18 مارچ کو اپنا یوم تاسیس منارہی ہے ، متحدہ لندن سے علیحدگی کے بعد ایم کیوایم پاکستان کا یہ پہلا یوم تاسیس ہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان متحدہ لندن سے علیحدگی کے بعد آج پہلی بار اپنا یوم تاسیس منارہی ہے ، ایم کیوایم نے 18 مارچ 1984 کے بعد ہرسال اس یوم تاسیس کوبڑی دھوم دھام سے منایا ہے مگر اس بار صورتحال یکسر تبدیل ہوچکی ہے ، گزشتہ برس 22 اگست کو ایم کیو ایم لندن اور پاکستان میں بٹ گئی ،متحدہ لندن نے اس یوم تاسیس کو "مہاجر ڈے" کے نام سے منسوب کیا ہے لیکن پاکستان میں اس حوالے سے کوئی تقریب منقعد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے 22 اگست کے بجائے 18 مارچ کو ہی اپنی پارٹی کا یوم تاسیس منانے کا اعلان کیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 18 مارچ کو یوم تاسیس منانے کا مقصد اس تحریک سے تجدید عہد وفا کرنا ہے جو متوسط طبقے اور مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کے لئے وجود م
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail