METRO 1
     
     
           
         
           
  Monday, December 11, 2017,        
بلاول بھٹو زرداری سے معروف کوہ پیما فضل علی کی ملاقات، فضل علی نے کے ٹو پر پیپلز پارٹی کا پرچم لہرایا تھا space ڈیفینس میں سات سالہ بچے کا مبینہ اغواء۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کا نوٹس space بچے کی بازیابی کے لیئے جملہ پولیس اقدامات کو انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔سہیل انور خان سیال space وزیراعلی مرادعلی شاہ کا ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کا دورہ مرادعلی شاہ نے دکان سے بریانی خرید کر کھائی space اقرا یونیورسٹی کا سولہواں کانووکیشن برائے 2017 کا انعقاد، کانویکیشن میں گورنر سندھ بطور مہمان خصوصی شرکت space وہ لوگ جو کہتے ہیں پاکستان میں تبدیلی نہیں آئی وہ سن لیں کہ اعلی تعلیم میں سیکڑوں طلبہ ڈگری حاصل کررہے ہیں،گورنر سندھ space وہ لوگ جنھوں نے اسے پہلے نمبر تک پہنچایا۔ کریڈٹ کے حقدار ہیں طلبہ کے علاوہ انکے والدین کے لیئے آج بہت بڑا دن ہے، گورنر سندھ space مصطفٰی کمال کی درست پلانگ نا ہونے کی وجہ سے لیاری ایکسپریس مکمل نہین ہو پایا۔ مراد علی شاہ space مصطفی کمال درست کام کرتے تو آج لیاری ایکسپریس وے مکمل ہوتا۔ مراد علی شاہ space قیوم آباد جام صادق پیرج کے قریب ٹرائفک حادثے میں ایک دو سالہ بچہ جابحق اور خاتون سمیت دوافراد زخمی space
webmail Twitter
 
چیئرمین اینٹی کرپشن کا بدین اور مٹھی کے دفاتر کا دورہ  
 
چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے بدین اور مٹھی میں اینٹی کرپشن دفاتر کا دورا کیا،چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کی حالیہ کاروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے. چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے بدین اور مٹھی میں اینٹی کرپشن دفاتر کا دورا کیا، اور بدین اور مٹھی میں موجود تمام اہلکاروں سے ملاقات کی، اینٹی کرپشن کہ اہلکاروں کوبغیر کسی خوف کے کرپشن کے خلاف کاروائیوں کی ہدایت دی.چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے کہا کہ اینٹی کرپشن کی حالیہ کاروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے، بہت جلد سندھ کہ تمام سرکل آفیسز کا سرپرائیز وزٹ کروں گا۔ صحت، تعلیم اور محکمہ خوراک کے خلاف بہت شکایات موصول ہوئی ہیں جن کے خلاف جلد کاروائیاں کی جائے گی،انکا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جنگ میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت پوری سندھ حکومت کا تعاون حاصل ہے۔  
 

METRO LIVE TV
 

  ڈاکٹرعاصم حسین کی رینجرزکی جانب سےگرفتاری کے خلاف سماعت
سندھ ہائی کورٹ میں ‏ڈاکٹرعاصم حسین کی رینجرزکی جانب سےگرفتاری کےخلاف درخواست کی سماعت عدالت نے رینجرز وکیل کی جانب سےجواب داخل کرنےکی مہلت طلب کرنےپرسماعت گیارہ جنوری تک ملتوئی کردی سندھ ہائی کورٹ میں ‏ڈاکٹرعاصم حسین کی رینجرزکی جانب سےگرفتاری کے خلاف رخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کےوکیل کا کہنا تھا کہ ‏ڈاکٹرعام کورینجرزکیجانب سےغیرقانونی طور پرگرفتارکیااورنویں روزتک رینجرز نے اپنی حراست میں رکھا ڈاکٹرعاصم کی رینجرزحراست کوغیرقانونی قراردیا جائےجبکہ عدالت میں رینجرزکےوکیل کی جانب سےاستدا کی گئی کہ جواب جمع کراونےکی مہلت دی جائےعدالت کا کہنا تھا کہ سماعت ملتوی کرنے کی باربار مہلت نہیں دی جائےگی رینجرزکی وکیل آیندہ سماعت پرہرصورت جواب جمع کروائےعدالت نے کیس کی مزید سماعت گیارہ جنوری تک ملتوئی کردی
  
  اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں، سماعت کے دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت سے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست کی جس کی وکیل صفائی کی جانب سے مخالفت کی گئی اور اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی،عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ وکیل صفائی کو دلائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کی ایم آر آئی کا انتظار تھا، سینے میں اب بھی تکلیف ہے جب کہ دل کی شریان میں بھی معمولی سا مسئلہ ہے۔ وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کے مزید ٹیسٹ ہوں گے، نیب نے اب تک میڈیکل رپورٹ کی تصدیق نہیں کرائی جب
  
  اہم ترین پاکستان نے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو 25 دسمبر کو ملاقات کی اجازت دیدی
اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو 25 دسمبر کو ملاقات کی اجازت دیدی، ملاقات میں ایک بھارتی سفارتکاربھی موجود ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو 25 دسمبر کو ملاقات کی اجازت دیدی ، ملاقات میں ایک بھارتی سفارتکاربھی موجودہوگا، ملاقات سے متعلق بھارت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں مقیم پاکستانیوں کو محتاط رہنےکی ہدایت کی ہے ، پاکستانی افغانستان میں اغواکے خدشے کے پیش نظر احتیاط کریں، افغانستان میں مقیم پاکستانی سفارتخانے میں رجسٹریشن کرائیں۔ ڈاکٹر فیصل نے امریکی صدر کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ امریکا کے بیت المقدس سفارتخانہ منتقل کرنے پرتشویش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہائش
  
  ایم کیو ایم پاکستان کاحیدراآباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ
ایم کیو ایم پاکستان آج سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی, فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کے مخالف ہیں، کبھی علیحدہ صوبے کی بات نہیں کی حیدر آباد کے اکبری گراؤنڈ میں ایم کیو ایم پاکستان سجائے گی آج میدان ،،،،جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کرسیاں لگ گئیں اور پنڈال کو جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان آج سندھ کے بڑے شہر میں عوامی قوت کا مظاہرہ کر کے اپنے کارکنان کا جوش برھائے گی بواضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ متحدہ پاکستان کا کہنا تھا ایم کیو ایم پاکستان کا یہ پہلا جلسہ ہے جو آج ہوگا، بڑے بحران کے باوجود اپنی پینتیس سالہ تنظیم کو بچالیا،ہم پر کئی جانب سے دباؤ تھا اس کے باوجود بڑی عوامی حمایت و تائید کو اپنے ساتھ رکھا بفاروق ستار نے حیدرآباد جلسے کو پی ایس پی کے الزامات اور پریس کانفرنس کا جواب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ صبح کا بھولا اگر شام کو وا
  
  ڈالر کی چھلانگ،انٹربینک کےبعداوپن مارکیٹ میں بھی مہنگا
تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر نے ایک بار اونچی چھلانگ لگا لی۔ انٹر بینک کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں بھی مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر چار روپے پچاس پیسے بڑھ گئی، جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو دس روپے کا ہوگیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے پچاس پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک سو آٹھ روپے اور نوئے پیسے ہوگئی
  
  لاہور میں طاہر القادری کی میڈیا سے گفتگو کارکنان احتجاج کے لیے تیار ہوجائیں،طاہر القادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ایک بار پھر کارکنوں کو دھرنا دینے کا عندیہ دیدیا ، کہتے ہیں کا رکن تیار رہیں کسی بھی وقت احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کاکہنا تھا کہ کسی بھی وقت احتجاج کی کال دے سکتا ہوں۔ کارکنان اپنے تیاری کررکھیں تاکہ مختصر نوٹس سے ان کی تیاریوں میں کوئی خلل نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ پنجاب حکومت کسی لائحہ عمل پر کام کررہی ہے۔ ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے عمرے پر جانے کا پروگرام شیڈول تو ہے لیکن یہ ایک نفلی عبادت ہے جبکہ شہیدوں کے خون کا بدلہ فرض ہے۔ مجھے جو کاپی فراہم کی گئی اس میں درج تاریخ سے شکوک پیدا ہوتے ہیں، اس کی اصل کاپی کی تلاش میں ہوں تاکہ موازانہ کرسکوں۔طاہر القادری نے کہا کہ میں نے رپورٹ پڑھ لی ہے، ابھی ہمارے وکلا اس کو پڑھ رہے ہیں۔ عجلت میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو کاپی ہمیں موصول ہوئی ہے اس کے مطابق ر
  
  ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ میں رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ،عمران خان
تحریک انصاف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پر شہبازشریف اور رانا ثنااللہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ عمران خان کہتے ہیں ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ میں رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کی طرف اشارہ کیا گیا ہے بنوں میں نجی یونیورسٹی میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے عمران خان نے کہا کہ باقر نجفی رپورٹ کے انکشافات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ کو پاکستانی شہریوں کے قتل پر فوری مستعفی ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ میں رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ، شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس سے نہیں نکل سکیں گے۔ عمران خان نے ایک بار پھر قبل از انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات ہماری جمہوریت کے لیے واحد حل ہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے، مقررہ وقت پر انتخابات ہونے چاہیے اور ان میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ عمران خان
  
  باقر نجفی رپورٹ پبلک ہونے سے حکومتی سازش بے نکاب ہوگئی، شفقت محمود
تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کہتے ہیں جسٹس باقر نجفی رپورٹ پبلک ہونے سے حکومتی سازش بے نکاب ہوگئی انتظامیہ کی ہدایت پر ہی معصوم لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں
  
  میاں محمود رشید نے شہباز شریف اور راناثنااللہ کے استعفیٰ کامطالبہ کردیا
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود رشید نے شہباز شریف اور راناثنااللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں ماڈل ٹائون رپورٹ پبلک ہونے کے بعد دونوں وزرا کو فی الفور وزارت چھوڑ دینی چاہیے
  
  احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ریفرنس کی سماعت
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2 مزید غیر ملکی کرنسی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردی گئیں
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail