METRO 1
     
     
           
         
           
  Saturday, August 19, 2017,        
مردان:گرفتارملزمان میں باپ اور2بیٹےشامل ملزمان ٹرانسفارمرجمرودخیبرایجنسی میں فروخت کرتےتھے کاٹلنگ پولیس نےٹرانسفارمرچوروں کا گروہ پکڑ لیا space کراچی:اینٹی کرپشن کورٹ نےسجادبشیرسمیت4ملزمان کی ضمانت منظور کرلی space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید کہتے ہیں  
 
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید کہتے ہیں بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے مختلف علاقوں میں جاری کچرے و ملبہ کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں، کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیں، ان کا کہنا تھا کہ تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں، بازاروں، اسپتالوں، اسکولوں، مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں، ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھرپور کارروئای عمل میں لائیں، تمام مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر موجود تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ندی نالوں کی صفائی کے کام کو بھی بروقت مکمل کیا جائے، اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ رات دن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں، کچرے کی بروقت منتقلی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے کاتمے کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری کو بروئے کار لایا جارہا ہے  
 

METRO LIVE TV
 

  مئیر کراچی کا ایکشپریس وے کا جائزہ کیا
مئیر کراچی وسیم اختر نے ایکسپریس وے پر سڑک کے کام کا جائزہ لیا ، کہتے ہیں فنڈز کا مسئلہ ہے پینشنرز کو پینشن دینے کے لئے رقم موجود نہیں مئیر کراچی وسیم اختر نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کے ہمرا ایکسپریس وے کا دورہ کیا جہاں سڑک پر کی گئی استرکاری کا جائزہ لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سڑکوں کے ساتھ سیورج کا نظام بھی بہتر کیا ہے سڑکوں کی تباہ حالی کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا تھا تعفن ایک بڑا مسئلہ تھا محدود وسائل میں کام کیا جارہا ہے ٹھیکیدار کا شکوہ ہے کہ بل کی ادائیکی میں مشکلات ہیں پینشن اور سیلری میں تیس سے پینتیس کروڑ کا سارٹ فال ہے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ریٹائیرڈ ملازمین قطاروں میں اپنے حقوق کے حصول کے کئے کھڑے رہتے ہیں آج جو کام کروایا گیا یہ سات ہزار دو سو رننگ فٹ جگہ ہے جس کی ایک سو پینسٹھ ملئین لاگت آئی ہے کے اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر نے ایم سی کی ٹیم کو سڑک بنوانے اور کا
  
  سندھ حکومت اور کے ایم سی کے درمیاں اختلافات
سندھ حکومت اور کے ایم سی کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی ، سندھ حکومت نے کے ایم سی کے بنک اکاﺅنٹس بھی منجمد کردیئے سندھ حکومت اور بلدیاتی حکومت کے درمیان محاز آررائی کاسلسلہ جاری ہے اور اب سندھ حکومت اور کے ایم سی کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی ہے سندھ حکومت نے کے ایم سی کے بنک اکاﺅنٹس بھی منجمد کرادیے ہیں ،حکومت کی جانب سے دیے گئے خط کے متن میں کہا گیاہے کہ بدر جمیل کو میونسپل کمشنر تعینات کیالیکن اسے کام سے روکا جارہاہے اور اسے ابھی تک میونسپل کمشنر کا چارج بھی نہیں دیا گیا ، خط میں یہ بھی تحریر ہے کہ نیشنل بنک ،حبیب بنک اور سندھ بنک کے صدر اپنی تمام برنچز میں کے ایم سی کے اکاﺅنٹس منجمد کردیں اور کسی دوسرے حکومت کے ایم سی کے چیکس کلیئر نہ کرے،دوسری جانب میئر کراچی کا کہناہے کہ بدر جمیل میندھرو کو چارج لینے سے اس لیے روکاگیا کہ ان کی تعیناتی میں مشاورت نہیں کی گئی اس لیے اہم عہدے کاچارج لینے سے روکا گیا ہے وسیم اختر کاکہنات
  
  پاک فضائیہ کا طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ
پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، طیارے میں سوار پائلٹ محفوظ رہا پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئرفورس کا ایف سیون پی جی طیارہ سرگودھا کے قریب حادثے کا شکار ہوا ۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ، جس میں ایک پائلٹ سوار تھا جو حادثے میں محفوظ رہا ۔ جبکہ حادثے کے نتیجے میں کسی شہری کا جانی و مالی نقصان بھی نہیں ہوا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ایئرہیڈ کوارٹرز کی جانب سے انکوائری بورڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں واضح رہے کہ رواں ماہ 9 اگست کو بھی پاک فضائیہ کا ایک تربیتی ایف سیون طیارہ فنی خرابی کے باعث میانوالی سبزہ زار کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ محمد ذیشان شہید ہوگئے تھے اس سے قبل بھی رواں سال 25 مئی کو بھی پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم حادثے میں طیارے کے پائلٹ محفوظ رہے تھے
  
  پولیس چیک پوسٹ پرفائرنگ،قومی رضاکارجاں بحق دوسرا زخمی
کراچی میں سپر ہائی وے پر ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس قومی رضاکار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نادرن بائی پاس پر واقع پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے قومی رضا کار جمشید جاں بحق جبکہ گلزار زخمی ہوگیا ، زخمی اور جاں بحق شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق 4 حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے فائرنگ کی ، ایک قومی رضاکار کو سر جبکہ دوسرے کو گردن پر گولی لگی ، پی کیو آر کے ضلعی ڈی ایس پی غلام رسول کہتے ہیں محکمہ پولیس میں شہید رضاکاروں کے لئے کوئی فنڈ نہیں 2000 سے ابتک 12 رضاکار حب الوطنی کے تحت پولیس کے شانا بشانہ چلتے ہوئے شہید ہو چکے ہیں،چیک پوسٹ پر حملہ شہر قائد میں جاری پولیس کلنگ کا تسلسل معلوم ہوتا ہے, حکام کو چاہیے کہ واقعہ کو پولیس پر حملہ تصور کرتے ہوئے شہید اور زخمی کی. مالی امداد کی جائے ت
  
  ڈی آئی جی سی آئی اے کی پریس کانفرنس
پولیس کی نوکری چھوٹی تو برطرف پولیس اہلکار نے بیوی بچوں کو ملاکر اسٹریٹ کرائم کا گینگ بنا لیا،، اے وی سی سی نے سب کو دھرلیا،، منگھوپیر سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد کی سربراہی مٰں پولیس پارٹی نے نارتھ ناظم آباد اسٹیٹ بنک کے قریب کاروائی کےد وران برطرف پولیس اہلکار ظفر اسکی بیوی بیٹے اور سالے کوگرفتار کرلیا ملزمان اسٹریٹ کرائم کے علاوہ بنکوں سےرقوم لیکر نکنے والے افراد کو لوٹتے تھے اے وی سی سی نے دوسری کاروائی کےد وران منگھوپیر سے کالعدم لشکر جھنگوی کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے
  
  منڈی میں بڑا اور چھوٹا ڈان عوامی توجہ کا مرکز
ایشیا کی سب سے بڑی منڈی میں جانور تو بہت ہیں لیکن سب سے بڑے ڈان اور چھوٹے ڈان عوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ان ڈان سے ملوارہے ہیں شجاعت قریشی رنگ و نسل میں تو ہیں ایک لیکن قد اور مزاج میں ہیں جدا جدا، یہ ہیں ایشیا کی سب سے بڑی منڈی کے چھوٹے اور بڑے ڈان، بڑا ڈان کا قد تو ہے سب سے بڑا لیکن چھوٹے ڈان کے نخرے ہیں سب سے نیرالے بیوپاری کا کہنا ہے کہ سبی سے لائے گئے یہ ڈانز کی قیمت بھی سب سے الگ ہے چھوٹا ڈان اور بڑا ڈان کھاتے ہیں دیسی گھی، میٹھائی اور بادام پستے ،،،، اور خیال بھی ان کا نوابوں کی طرح ہی رکھا جاتا ہے چھوٹے ڈان کے گرم مزاج اور خطرناک برہم ہیں،،،اسی لئے تو ڈان کو خریدنا مشکل ہی نہیں شاید ناممکن بھی ہے
  
  یوم آزادی یوتھ فیڈریشن ،آزادی ابھی باقی ہے ، سیمینار کا انعقاد
کراچی یوتھ فیڈریشن کی جانب سے یوم آزادی کنوینشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی تاریخ اور موجودہ صورتحال پرطلبہ و طالبات کو آگاہی بھی فراہم کی گئی کراچی نیشنل میوزیم میں ملک پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کی مناسبت سے کراچی یوتھ فیڈریشن کی جانب سے یوم آزادی یوتھ کنوینشن ،آزادی ابھی باقی ہے ،کے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کراچی میں واقع مختلف جامعات اور یونیورسیٹیز کے طلبہ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،سیمینار کا مقصد نئی یوتھ کو یہ بتانا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کیا ہے ، قائداعظم کا پاکستان کیا تھا ، اور آج کا پاکستان کیا ہے سیمینار میں مہمان خصوصی تحریک پاکستان کے کارکن و جناح مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر آزاد بن حیدر کا کہنا تھا کہ 1965 میں پاکستانی قوم ایک قوم تھی ، اسلئے کوئی ہمارا بال بھی باقہ نہیں کر سکا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم ذات پات ، اور مختلف زبانوں میں بٹے ہوئے ہیں اس موقع پر طلبہ و طالبات کا کہنا تھا
  
  جشن آزادی کی خوشیاں ہر کوئی اپنے طریقے سے منارہا ہے
جشن آزادی کی خوشیاں ہر کوئی اپنے طریقے سے منارہا ہے، کراچی کی پہچان گدھا گاڑی ریس اور سائیکل ریس بھی منعقد کی گئی، جتینے والے شرکا میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے جشن آزادی کی مناسبت سے کے ایم سی کی جانب سے ریلوے گراونڈ آئی آئی چندریگر روڈ پر گدھا گاڑی اور سائیکل ریسز انعقاد کیا گیا ، گدھا گاڑی ریس 7کلو میٹر طویل جبکہ سائیکل ریس 50 کلو میٹر طویل رکھی گئی تھی ، گدھا گاڑی ریس میں 30 لڑکوں نے حصہ لیا، جبکہ سائیکل ریس میں 66 سائیکلسٹ نے حصہ لیا ریس کا آغاز ریلوے گراونڈ آئی آئی چندریگرروڈ سے کیا گیا، جس کا اختتام ٹاور، مائی کولاچی سے ہوتے ہوئے واپس ریلوے گراونڈ آئی آئی چندریگر روڈ پر کیا گیا سائیکل ریس میں پہلی پوزیشن گل محمد ، دوسری خلیل جبکہ تیسری پوزیشن فرید نے حاصل کی ، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 15 ہزار ،دوسرئ کو 10 جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 7 ہزار کے نقدی انعامات ، ٹرافی اور شیلڈز سے نوازا گیا، دوسری ریس گدا گاڑی کی ک
  
  کراچی وین میں آتشزدگی کے واقعے پر وزیر اعلی سندھ کا نوٹس
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وین میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ کو انکوئری کمیٹی بنانے کا حکم دیدیا کراچی میں پیش آیا ایک افسوس ناک واقعہ ۔۔۔۔کراچی کے علاقے گارڈن میں چڑیا گھر کے قریب وین میں آگ لگنے سے پکنک پر جانے والے6 افراد جھلس کر موت کی آغوش میں سو گئے ۔جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وین میں آتشزدگی کے واقعے کے باعث 6 افراد کی ہلاکت پر اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور نوٹس لیتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ کو انکوئری کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا ۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حادثے کی تفتیش کی جائے گی کہ آیا وین روڈ پر چلنے کے قابل تھی کہ نہیں ۔اور یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ ھادثے میں قصور ڈرائیور کا تھا یا نہیں ۔وزیر اعلی نے سندھ نے ایک ہفتے کے اندر اندر وین میں آگ لگنے کی تفتصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جا
  
  مسلم لیگ فنکشنل کی دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع
مسلم لیگ فنکشنل نے دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔ پیر پگارا کہتے ہیں موجودہ حالات میں فیڈریشن کی علامت فوج ہے ۔فیڈریشن کے حامی فوج کے ساتھ ہوں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کاونسل کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حرروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے کنگری ہاوس سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے موجودہ حالات میں فیڈریشن کی علامت فوج ہے ۔فیڈریشن کے حامی فوج کے ساتھ ہوں پیر پگارا کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے تیاری کر رہے ہیں لیکن نہیں لگتا کہ انتخابات ہونگے۔ فیڈریشن کو مضبوط کرنے کیلئے جو بات کرے گا اس کے ساتھ غیر مشروط چلوں گا۔ نواز شریف عدالت میں جانے کے بجائے۔ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں رہنے دیاجاتاتو اچھاہوتا پیر پگارا نے کہا کہ شہباز شریف کو کہا تھا کہ مسلم لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرنے کا وقت ہے پنجاب سے کوئی بھی قیادت کرے ہم مسلم لیگی دھڑوں کو ملانے کیلئے تیا
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail