METRO 1
     
     
           
         
           
  Sunday, April 30, 2017,        
کراچی: رینجرز کو کراچی میں پہلے جیسے اختیارات دیئے گئے ہیں ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں رینجرز کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں،ناصر شاہ space سندھ اسمبلی کااجلاس اسپیکرآغاسراج درانی کی صدارت پونے2گھنٹےتاخیرسےشروع space کراچی:احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کےخلاف17ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان عدالت پہنچ گئے ملزمان پرجامشوروجوائنٹ وینچرلمیٹڈکمپنی میں17ارب روپےکرپشن کاالزام ہے space اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی متاثرہ خاندانوں سےاظہارہمدردی اورشہداء کیلئےدعا وزیراعظم نوازشریف کی انتظامیہ کوزخمیوں کےہرممکن علاج کی ہدایت space اسلام آباد:یورپی یونین اورنیکٹاکےدرمیان تعاون کیلئےحوالے تقریب یورپی یونین نیکٹا کو انسداد دہشتگردی کیلئے 7 ملین دے گا space کراچی:ہاکس بے ٹائروں کےگودام میں آتشزدگی کا معاملہ آگ پر9گھنٹےبعدبھی قابونہ پایاجاسکا پانی کی قلت کےباعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا space لاہور: ہائیکورٹ میں سوشل میڈیاپرتوہین آمیزموادسےمتعلق کیس کی سماعت عدالت کا 4 ماہ میں سوشل میڈیا سے تمام توہین آ میز مواد ہٹانے کاحکم عدالت نےوزارت اطلاعات، وزارت خارجہ اورآئی ٹی حکام سےرپورٹ طلب کرلی space سندھ ہائی کورٹ میں صارفین کی شکایات سےمتعلق عدالتوں کےقیام کی درخواست کی سماعت space کرم ایجنسی:دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی کرم ایجنسی دھماکےکی مذمت space گھوٹکی:سکھربورڈکےزیراہتمام انٹرکےامتحانات امتحانات میں گیارہویں جماعت کاانگریزی کاپرچہ آؤٹ امتحانی مراکزکےباہربوٹی مافیابےقابو،انتظامیہ بےبس space
webmail Twitter
 
ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ  
 
ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ مشکل حالات سے گزرنے کے باوجود ایک عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ہم ایک اچھا ماحول اور معیاری تعلیم سے سکیں پاکستان کوئز سوسائٹی اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے اشتراک سے بورڈ کے دفتر منعقدہ یوم پاکستان کوئز رننگ ٹرافی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد صرف حصول تعلیم ہی نہیں بلکہ بامقصد اور معیاری تعلیم ہے جو ناصرف خود کیلئے بلکہ دوسروں کیلئے بھی روزگار کا ذریعہ بنتی ہے اور انہیں درست رہنمائی فراہم کرتی ہے ، ہمارے نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا ، ایک پُرامن معاشرے کیلئے تعلیم کی اہمیت سے کسی بھی طرح انکار نہیں کیا جا سکتا ، ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی طلبہ و طالبات کو کراچی کی تاریخی عمارتوں کی سیر کرانے کے انتظامات بھی کئے جائیں گے ، طلبہ و طالبات کے حوالے سے منعقد کی جانے والی مختلف سرگرمیوں اور ذہنی نشونما کے مقابلوں کیلئے امتحانات کے وقت کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے ، اس موقع پر چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام احمد نے ڈپٹی میئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ محدود وسائل کے باوجود جس طرح ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہیں وہ قابل تحسین ہے  
 

METRO LIVE TV
 

  کراچی میں پانی کو سیاسی طور پر روکا جارہا ہے،مصطفیٰ کمال
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی کے بلدیاتی مسائل کو ایک بار بھر اجاگر کرنا شروع کردیا ، کہتے ہیں کراچی میں پانی کو سیاسی طور پر روکا جارہا ہے، سندھ حکومت کراچی کیساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ڈٹ گئے شہرمیں بلدیاتی مسائل کے حل تک حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتالیس فیصد شہر میں پانی کی لائنیں موجود نہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے تمام علاقوں میں پانی کی لائنیں فی الفورڈالی جائیں مصطفیٰ کمال نے کے 4 منصوبے کا بھی ذکر کردیا کہا کہ کے فور منصوبے سے کراچی کو 260 ملین گیلن پانی ملے گا انکا کہناتھاکہ آخری سانس تک کراچی کے مسائل اجاگر کرتے رہیں گے،یا تو موت قبول کریں گے یا پھر کراچی کے مسائل حل کروائیں گے
  
  پاکستان تحریک انصاف کا پانی چوری کے خلاف احتجاج
کراچی میں پانی کے بحران پر تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی ، کنٹورنمنٹ بورڈ کے دفتر کے سامنے احتجاجی کیا گیا ،مظاہرین نے دھمکی دی کہ پانی کے بحران پر فوری قابو نہ پایا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھادیا جائے گا کراچی میں پانی کے بڑھتےہوئے بحران سے پورا شہر عذاب میں مبتلا ہے ،شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان نے ڈیفنس میں پانی کی چوری کے خلاف احتجاج کیا کراچی کنٹورنمنٹ بورڈ کے سامنے ہونےوالے احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ پانی کی فراہمی میں ناکام ہوچکا ہے مظاہرین نے دھمکی دی کہ پانی کے بحران پر فوری طور پر قابو نہ پایا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھادیا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پانی کے مسائل کو اسمبلی میں بھی اٹھائے گی
  
  شہر قائد میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھ رہا ہے
شہر قائد میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھ رہا ہے لیکن موسم کی تبدیلی اور اڑتی گرد نے عوام کا جینا محال کردیا کراچی میں جاری ترقیاتی کام عوام کیلئے وبال بنے ہوئے ہیں گذشتہ روز گرد آلود ہوائیں چلیں تو سونے پر سہاگا ہی ہوگیا ہر جانب مٹی ہی مٹی، سانس لینا بھی مشکل ہوگیا، عوا م کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں کم سے کم وہاں پانی کا چھڑکاؤ ضرور ہونا چاہیے تاکہ مٹی نہ اڑے کراچی میں اڑتی دھول کے باعث عوام سانس، دمہ اور سینے کے مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں عوام کا مطالبہ ہے کہ ان ترقیاتی پروجیکٹس کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ ہم سکون کا سانس لیں
  
  گرین لائن میٹرو بس منصوبہ بد انتظامی کا شکار
کراچی میں گرین لائن میٹرو بس منصوبہ بد انتظامی کا شکار ہوگیا ، ترقیاتی کاموں کے باعث علاقہ مکین ، تاجر اور ٹرانسپورٹر بری طرح متاثر ہیں شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے سرجانی ٹاؤن سے ٹاور تک گرین لائن بس منصوبہ شروع کیا گیا منصوبے پر ترقیاتی کام ایک سال سے جاری ہے تاہم ترقیاتی کاموں میں بد انتظامی سے مسافر تاجر اور علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں ناقص منصوبہ بندی کے باعث لوگوں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے متبادل راستے نہ ہونے کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔ لوگوں کو دفاتر اور کاموں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے عوام کا کہنا ہے کہ شہر میں ترقیاتی کا م ہونا اچھی با ت ہے لیکن شہری حکو مت کو عوام کے مسائل آگاہی ہونی چاہئے جبکہ سڑکوں پر پڑ جانیوالے گڑھے روزانہ کی بنیاد پر حادثات کا سبب بن رہے ہیں کسی بھی مقام پر کوئی احتیاظی تدابیر اختیار کرنے کا بورڈ نصب نہیں کیا گیا ہے دھول
  
  عبدالستار ایدھی لائن منصوبے پر ترقیاتی کام بد انتظامی کاشکار
کراچی میں اور نگی ٹائون سے میٹرک بورڈ آفس تک عبدالستار ایدھی لائن منصوبے پر ترقیاتی کاموں کے باعث عوام خوش تو ہیں لیکن بد انتظامی کے باعث ٹریفک اور کاروبار بری طرح متاثر ہے اورنج لائن بس منصوبہ جسے محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کےنام سے منصوب کیا گیا جو ناقص منصوبہ بندی کے باعث لوگوں کے لیے مشکلات میں اضافہ پیدا کررہا ہے متبادل راستے نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔ لوگوں کو دفاتر اور کاموں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔سرجانی سے ٹاور اور اورنگی ٹائون سے بورڈ آفس تک منصوبے پر ترقیاتی کام جاری ہے۔ اور نگی ٹائون سے میٹرک بورڈ آفس تک منصوبے کی تعمیر سے عوام خوش تو ہیں لیکن سندھ ،وفاقی حکومت یاکراچی کی شہر ی حکومت نے متبادل راستے فراہم نہ کرکے شہریوں کی خوشی کو غارت کردیا ہے۔اورنگی ٹائون سے ناظم آباد آنے کا واحد راستہ بنارس پل سے عبداللہ کالج اور میٹرک بورڈ آفس چورنگی سے ہوکر گزرتا ہے جو تعمیری کام کی و
  
  کراچی کی بہتری اور ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،میئر کراچی
میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاناہوگا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 27کمیٹیوں کے انتخابات کی تکمیل کے بعد سربراہان اور اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اپنے اپنے محکموں کے افسران اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ادارے کی کارکردگی بہترہو، سربراہان اور اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کام احسن طریقے سے انجام دیں ، میئر کراچی کا مزید کہنا تھا بلدیہ عظمیٰ کو کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے میرا ساتھ دیں ،کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، میئر کراچی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین (ایچ آر ایم )،انتظامی امور کمیٹی ، چیئرمین مالیات کمیٹی،چیئرمین قانونی امور کمیٹی ، چیئرپرسن میڈیا منیجمنٹ کمیٹی سمیت دیگر اعلٰی عہدہ داروں نے شرکت کی
  
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ
ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ مشکل حالات سے گزرنے کے باوجود ایک عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ہم ایک اچھا ماحول اور معیاری تعلیم سے سکیں پاکستان کوئز سوسائٹی اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے اشتراک سے بورڈ کے دفتر منعقدہ یوم پاکستان کوئز رننگ ٹرافی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد صرف حصول تعلیم ہی نہیں بلکہ بامقصد اور معیاری تعلیم ہے جو ناصرف خود کیلئے بلکہ دوسروں کیلئے بھی روزگار کا ذریعہ بنتی ہے اور انہیں درست رہنمائی فراہم کرتی ہے ، ہمارے نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا ، ایک پُرامن معاشرے کیلئے تعلیم کی اہمیت سے کسی بھی طرح انکار نہیں کیا جا سکتا ، ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی طلبہ و طالبات کو کراچی کی تاریخی عمارتوں کی سیر کرانے کے انتظامات بھی کئے جائیں گے ، طلبہ و طالبات کے حوالے سے منعقد کی جانے والی مختلف سرگ
  
  کورنگی میں لوگوں کی تفریح کیلئے بنایا گیا چڑیا گھر بدحالی کا شکار
کراچی میں لانڈھی کورنگی کی عوام کیلئے بنایا جانے والا چڑیا گھر کے ایم سی کے مالی بحران کے باعث بدحالی کا شکار ہوگیا لانڈھی کورنگی کی عوام کیلئے بنایاجانے والا چڑیا گھر کے ایم سی کی مالی بحران کے باعث بدحالی کا شکار ہے چڑیا گھر میں کوئی قابل ذکر جانور نہیں یہاں منگوایا جانے والے شیر ہرن اور دیگر جانوروں کے کھانے پینے کا خیال نہ رکھے جانے کے باعث کمزور ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہاں پر کے ایم سی کی جانب سے مختص کیا گیا فنڈز بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے کورنگی چڑیا گھر میں فیملیز کم ہی نظر آتی ہیں جو یہاں کا رخ کرتے ہیں وہ بھی شکایتوں کے انبار لگاتے نظر آتے ہیں کورنگی چڑیا گھر میں بطخ، کچھوے اور مگرمچھ کیلئے بنایا جانے والے تالاب غلاظت کا ڈھیر نظر آتے ہیں کورنگی چڑیا گھر میں بیشتر پنجرے خالی پڑے ہیں جبکہ لوگوں کی تفریح کیلئے یہاں مختلف جھولے لگادیئے گئے ہیں جس سے انتظامیہ کو خاطر خواہ منافع ہورہا ہے
  
  محکمہ اینٹی اینکروچمنٹ ایکشن میں
کراچی کا علاقہ مچھر کالونی میدان جنگ بن گیا ، محکمہ اینٹی اینکروچمنٹ اور پولیس کے ایکشن پرعلاقہ مکینوں کا ری ایکشن ، مشتعل افراد نے پولیس موبائل کو آگ لگادی ، پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے جان بچائی کراچی سرکلر ریلوے کی زمین پر 65 غیر قانونی گھر تعمیر ہیں جسے گرانے کے لئے اینٹی اینکروچمنٹ ٹیم بھاری مشینری کے ہمراہ مچھر کالونی پہنچی اس موقع پر ٹیم کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔اینکروچمنٹ ٹیم نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کراچی سرکلر کے روٹ پر آنے والے 65 گھروں کو گرایا تو علاقہ مکین سخت مشتعل ہوگئے اور انہوں نے عملے اور پولیس پر دھاوا بول دیا مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراو کیا گیا پولیس نے جواب میں شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔۔ مشتعل افراد نے پولیس وین کو قبضے میں لیتے ہوئے اسے نذر آتش کردیا علاقے کی کشیدہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے رینجرز بھی موقع پر پہ
  
  سندھ حکومت کی کارکردگی پروائٹ پیپرجاری
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپرجاری کردیا، ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں اگر سندھ میں ہمارا وزیراعلیٰ آیا تو کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی کریں گے اختیارات کا رونا ۔۔ بہت رولیا اب ہوگی قانونی لڑائی ایم کیوایم نے طبل جنگ بجادیا کراچی پریس کلب میں فاروق ستارنے سندھ سرکار کےخلاف وائٹ پیپرجاری کردیا بولے پیپلزپارٹی نے لوٹ مار اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیے ایم کیوایم پرکوئی نیب کیس نہیں انہوں نے متنبہ کیا کہ سندھ میں ہمارا وزیراعلیٰ آیا تو کرپشن کرنےوالوں کونہیں چھوڑیں گے گرما گرم پریس کانفرنس میں۔۔ خواجہ اظہار الحسن نے بھی تڑکا لگادیا۔۔ کراچی والوں کی نوکریوں پرآنکھ اٹھانے والوں کو خبردار کردیا میئرکراچی کیسے پیچھے رہتے۔۔ بولے سڑکیں بنانا سندھ حکومت کا کام نہیں۔۔ اصل معاملہ ٹھیکوں کی بندربانٹ اورکمیشن کا ہے متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ناانصافیاں ختم نہ ہوئیں تو ملک میں بھی مزید صوب
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail