METRO 1
     
     
           
         
           
  Wednesday, December 13, 2017,        
بلاول بھٹو زرداری سے معروف کوہ پیما فضل علی کی ملاقات، فضل علی نے کے ٹو پر پیپلز پارٹی کا پرچم لہرایا تھا space ڈیفینس میں سات سالہ بچے کا مبینہ اغواء۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کا نوٹس space بچے کی بازیابی کے لیئے جملہ پولیس اقدامات کو انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔سہیل انور خان سیال space وزیراعلی مرادعلی شاہ کا ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کا دورہ مرادعلی شاہ نے دکان سے بریانی خرید کر کھائی space اقرا یونیورسٹی کا سولہواں کانووکیشن برائے 2017 کا انعقاد، کانویکیشن میں گورنر سندھ بطور مہمان خصوصی شرکت space وہ لوگ جو کہتے ہیں پاکستان میں تبدیلی نہیں آئی وہ سن لیں کہ اعلی تعلیم میں سیکڑوں طلبہ ڈگری حاصل کررہے ہیں،گورنر سندھ space وہ لوگ جنھوں نے اسے پہلے نمبر تک پہنچایا۔ کریڈٹ کے حقدار ہیں طلبہ کے علاوہ انکے والدین کے لیئے آج بہت بڑا دن ہے، گورنر سندھ space مصطفٰی کمال کی درست پلانگ نا ہونے کی وجہ سے لیاری ایکسپریس مکمل نہین ہو پایا۔ مراد علی شاہ space مصطفی کمال درست کام کرتے تو آج لیاری ایکسپریس وے مکمل ہوتا۔ مراد علی شاہ space قیوم آباد جام صادق پیرج کے قریب ٹرائفک حادثے میں ایک دو سالہ بچہ جابحق اور خاتون سمیت دوافراد زخمی space
webmail Twitter
 
کراچی کی بہتری اور ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،میئر کراچی  
 
میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاناہوگا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 27کمیٹیوں کے انتخابات کی تکمیل کے بعد سربراہان اور اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اپنے اپنے محکموں کے افسران اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ادارے کی کارکردگی بہترہو، سربراہان اور اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کام احسن طریقے سے انجام دیں ، میئر کراچی کا مزید کہنا تھا بلدیہ عظمیٰ کو کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے میرا ساتھ دیں ،کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، میئر کراچی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین (ایچ آر ایم )،انتظامی امور کمیٹی ، چیئرمین مالیات کمیٹی،چیئرمین قانونی امور کمیٹی ، چیئرپرسن میڈیا منیجمنٹ کمیٹی سمیت دیگر اعلٰی عہدہ داروں نے شرکت کی  
 

METRO LIVE TV
 

  حکمران اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا نہیں چاہتے،مئیر وسیم اختر
مئیر کر اچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمران اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا نہیں چاہتے ، ایسے ادارے بنانے ہوں گے جہاں لوگوں کو روزگارمل سکے سول سروسز اکیڈمی لاہور کے 40 ویں کامن کورس کے زیر تربیت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہاکہ کراچی کی آبادی تین کروڑ کے قریب ہے ، یہ شہر سب کا ہے اور یہاں ملک بھر سے لوگ اپنے روزگار کے لئے آتے ہیں، کراچی میں آنے والے لوگ انفراسٹرکچر اور سہولیات استعمال کرتے ہیں گزشتہ سالوں میں اس شہر کے مسائل بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں ، میں نے ملک کے بڑوں سے یہ درخواست کی ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ایک ساتھ بیٹھیں ، جس طرح کراچی میں امن و امان کے قیام کےلئے تمام ادارے ایک ساتھ بیٹھے اسی طرح ، مسائل کے حل کیلئے بھی سب کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا تاکہ مستحکم بنیادوں پر کراچی کے مسائل کا حل نکالا جاسکے، ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم کر کے دکھانا نہ صرف ملک کے ساتھ زیادتی ہے بل
  
  تجاوزات کیخلاف کے ڈی اے کی کارروائیاں جاری
سپریم کورٹ کے احکامات پر کے ڈی اے کی کارروائیاں جاری ہے ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں نارتھ ناظم آباد ایس ٹی فور میں بلاک کے ڈپو توڑ دیئے گئے شہرمیں تجاوزات کے خلاف کے ڈی اے کا آپریشن جاری ہے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوںمیں غیر قانونی شادی ہال سمیت رفاہی پلاٹوں پر قائم تجاوزات مسمار کی جارہی ہے ،اس ضمن میں آج بھی کے ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد ایس ٹی فور میں بلاک کے ڈپو توڑ دیے گئے ہیں دوسری جانب سپریم کورٹ کی ہدایت پر کے ایم سی کی فلاحی، رفاہی، کھیلوں کے میدان، پارکوں، سڑکو ں اور فٹ پاتھوں پر قبضے کی تفصیلات کے ایم سی کے مختلف محکموں نے مر تب کرلی ہیں۔ پلاٹوں، پارکوں، کھیل کے میدانوں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں جن کو فوری طور پر ختم کرکے سرکاری زمین واگزار کرائی جائے گی جبکہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بڑا آپریشن کل سے شروع ہوگا
  
  میئر کراچی کا سرفراز احمد کے نام سے کرکٹ اکیڈمی بنانے کااعلان
میئرکراچی نے قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد کے نام سے کرکٹ اکیڈمی بنانے کااعلان کردیا۔۔ وسیم اختر کہتے ہیں کراچی کےعوام کو کھیلوں کے میدان اور پارک واپس کریں گے میئرکراچی وسیم اختر نے کپتان سرفراز کے ہمرا ہ نارتھ ناظم آباد میں کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا تقریب سےخطاب میں میئرکراچی نے اعلان کیا کہ جلد سرفراز احمد کے نام سے کرکٹ اکیڈمی بنائی جائیگی ۔۔۔ کراچی کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اب کسی گراؤنڈ یا پارک پر چائنا کٹنگ نہیں ہوگی اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے وہ مئیر کراچی کےساتھ ہیں اور پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا وسیم اختر کا کہنا تھا حیدر آباد کےجلسے کے بعد خدشہ ہے کہ کسی کو ساتھ ملانے کے لئے پریشر آئے گا
  
  ریحان ہاشمی کا نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی و ستھرائی کے کاموں کا معائنہ
چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو پابند کرے کہ وہ سیوریج لائینوں کی مرمت کے اقدام کرے،،عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی و ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوہے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بلند کیا ،روزانہ کی بنیادپر گلی محلوں میں جھاڑو دی جائے ،، جبکہ بس اسٹاپ ،بازاروں مین علی الصبح صفائی کے کام انجام دیے جائیں ،،تاکہ آفس جانے والے حضرات اور خریداری کے لیے آنے والے مرد و خواتین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،، ریحان ہاشمی کا کہنا تھا کہ ضلع کے مختلف پارکس سے کچرے کے ڈھیروں کا صفایا کردیا گیا ہے ،بلدیہ وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لیے پارکس و گرین بیلٹس پر تزئین
  
  جان محمد بلوچ کا علاقے میں جاری کاموں کا معائنہ
چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ کہتے ہیں بلدیہ ملیر کی تمام ترخراب روڈوں کی درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں قذافی ٹاﺅن کی اندرونی گلیوں میں مشینی روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا کہ بلدیہ ملیر کی تمام ترخراب روڈوں کی درستگی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ،شاہراہوں کی درستگی سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا ،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کی وضع ہدایت پر بلدیہ ملیر میں جامع ماسٹر پلان کے تحت تمام تر ترقیاتی کام جاری ہیں جو عوام کی جیت ہے ،ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا ہے ہم ان کی تمام ترخواہشات پر پورا اتریں گے ،یو سی کی سطح پر یو سی اراکین اور عوام کی سفارش کی روشنی میں اقدامات کیے جارہے ہیں ،اس موقع پر پی ایس ٹو چیئرمین عمر جان بلوچ ،ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان ،ایکس ای این بی اینڈ آرممتازشیخ اوردیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے
  
  ایڈمنسٹیریٹر بلدیہ غربی سید علی حید شاہ کہتے ہیں
ایڈمنسٹیریٹر بلدیہ غربی سید علی حید شاہ کہتے ہیں عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے چاروں زونز کے بلدیاتی افسران جامع اور مربوط حکمت عملی سے فرائض کی انجام دیہی کویقینی بنائیں بلدیاتی افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید علی حید شاہ نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھر ا ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے تمام کچرہ کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کے بعد چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو یقینی بنایا جائے نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سیوریج کی لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کے کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے، نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سیوریج لائنوں کی مرمت کی جائے اور تبدیلی کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی
  
  محکمہ انسداد تجاوزات کی سرپرستی قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے
ضلع جنوبی کا برنس روڈ ، بولٹن مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں سرکاری افسران تجاوزات مافیا کے سرپرست بن گئے ضلع جنوبی میں سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑانے کا انکشاف سرکاری ڈی ایم سی کے ملازمین ہی رشوت بٹورنے میں مصروف ڈسٹرکٹ چئیرمین کی ہدایت کے باوجود ملازمین باز نہ آئے فی ٹھیلہ تین سو روپے ہفتہ وصولی جاری ہے جبکہ بلدیاتی نمائندوں کے بھی اس کالے کارنامے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے رزائع کے مطابق لوکل ٹیکسز اور انفورسمنٹ کمیٹی کے ارکان نے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم کے کچھ ملازمین کو ماہانہ پانچ لاکھ روپے رشوت دینے کا بوجھ ڈالا ہوا ہے سپریم کورٹ کے تجاوزات کے خاتمے کے لئے احکامات اور ضلع جنوبی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی سرپرستی قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے میونسپل کمشنر ضلع جنوبی برکت اللہ میمن کا کہنا ہے کہ جو افسر یا ملازم بھتہ خوری میں ملوث ہوا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی شہر قائد میں سپریم کورٹ ا
  
  ضلع وسطی کی یوسی 49 چیئرمین اور وائس چیئرمین دونوں سے ہی محروم ہے
ضلع وسطی کی یوسی 49 چیئرمین اور وائس چیئرمین دونوں سے ہی محروم ہے، جس کے باعث علاقے میں تیزی سے انکروچمنٹ کے مسائل جنم لے رہے ہیں، یوسی کے فوکل پرسن کہتے ہیں علاقے میں کوئی بھی سڑک ایسی باقی نہیں جو تجاوزات سے بچی ہو ، بارہا انتظامیہ کو علاقے میں بڑھتی ہوئی انکروچمنٹ کے مسائل سے آگاہ کیا مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ضلع وسطی کی بیشتر یوسیز سیکڑوں مسائل سے دوچار ،کوئی یوسی سے ہی محروم ہے تو کوئی صفائی ستھرائی کے عملے سے ، کوئی فنڈ اور اختیارات کے نہ ہونے سے ،تو کوئی موجودہ عملے کی عدم توجہی سے ، مگر ضلع وسطی کی یوسی 49 تو چیئرمین اور وائس چیئرمین دونوں سے ہی محروم ہے ، یوسی 49 میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا کردار صرف برائے نام ہے ، جس کے باعث علاقے میں سیوریج ، اور انکروچمنٹ کے مسائل تیزی سے جنم لےرہے ہیں ، علاقے میں کوئی بھی سڑک ایسی باقی نہیں جو غیر قانونی تجاوزات اور انکروچمنٹ سے بچی ہو ، کہیں فوڈ اسٹریٹس کی بھرمار ہے تو کہ
  
  سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ
کراچی میں سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کیا افسران اپنی ذاتی جائیداد بھی اس طرح کوڑیوں کے مول اجاڑ سکتے ہی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا افسران اپنی ذاتی جائیداد بھی اس طرح کوڑیوں کے مول اجاڑ سکتے ہیں جس طرح انہوں نے اربوں کی قیمتی سرکاری زمینیں الاٹ کی ہیں، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم غلام مصطفی نے 1991 میں ملیر میں چار ایکڑ سرکاری زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کی جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، ملزم کے وکلا نے دلائل کے لیے عدالت سے مزید مہلت طلب کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا تاخیری حربے استعمال کریں گے تو ملزم
  
  میئرلندن کی بانی قائد کے مزارپر حاضری
میئرلند ن صادق خان کا ایک روزہ دورہ کراچی ، مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ، کہتے ہیں ہمیں آئندہ 70سالوں کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے میئرلندن صادق خان کراچی پہنچے اور مزارقائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ کراچی آمد پر فخر محسوس کررہاہوں ، لندن میں تعلیم، کاروبار اور سیاحت کیلئے آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں صادق خان نے کہا کہ لندن میں ہندو،سکھ،مسلم ہر رنگ ونسل کے لوگ رہتے ہیں، ہمیں آئندہ 70سالوں کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کراچی میں دورے کے دوران میئر لندن گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی جانب سے میئرلندن کے اعزازمیں استقبالیہ دیا جائے گا۔کراچی آمد سے قبل میئر لندن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجھے بے انتہا پیار م
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail