METRO 1
     
     
           
         
           
  Tuesday, August 22, 2017,        
مردان:گرفتارملزمان میں باپ اور2بیٹےشامل ملزمان ٹرانسفارمرجمرودخیبرایجنسی میں فروخت کرتےتھے کاٹلنگ پولیس نےٹرانسفارمرچوروں کا گروہ پکڑ لیا space کراچی:اینٹی کرپشن کورٹ نےسجادبشیرسمیت4ملزمان کی ضمانت منظور کرلی space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے ہرادیا  
 
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل میچ میں 74 رنز سے ہرادیا ، بابر اعظم کو ناقابل شکست شاندار سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، نوجوان فاسٹ بالر حسن علی نے پانچ کیریبینز بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا کے پروویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےدوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74رنز سے ہرا دیا۔283 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 208 رنز پر 45 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی ، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر68 اورایشلے نرس40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے حسن علی نے 5 اور محمد حفیظ نے 2وکٹیں لیں،بابر اعظم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، پاکستان کی اس فتح کے ساتھ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی برتری ختم ہوگئی ہے، اور سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے، اس سےقبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے ،پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے ناقابل شکست 125 رنز بنائےجبکہ عماد وسیم 43 اور محمد حفیظ 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کے شینان گبریل نے 2 وکٹیں حاصل کیں  
 

METRO LIVE TV
 

  کوچ پر الزام تراشی،پی سی بی کا عمر اکمل کو نوٹس
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگانے پر عمر اکمل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگانے پر عمر اکمل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کرکٹر کو 7 روز میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے عمر اکمل نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے انہیں ڈانٹا اور گالیاں دیں جبکہ سینئر پلیئرز نے انہیں ایسا کرنے سے نہیں روکا، وہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی گالیاں دیتے رہتے ہیں، اور مجھے اکیڈمی آنے کی بجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا کہا ہے دوسری جانب مکی آرتھر نے کہانی کا رخ بدلتے ہوئے عمر اکمل کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹر غلط بیانی سے ک
  
  محمدآصف اور بلا ل نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی
محمد آصف اور بلال مسیح کی جوڑی نے ہم وطن محمد سجاد اور اسجد اقبال کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دیکر پاکستان کو ورلڈ ا ٹیم اسنوکرایونٹ کا چیمپیئن بنا دیا، فاتح کیوسٹ نے کامیابی جشن آزادی کے نام کردی آئی بی ایس ایف ولڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل مصر کے شہر الفرا میں کھیلا گیا یہ پہلا موقع تھا جب ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل دو ہم وطن ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا محمد آصف اور بلامسیح پر مشتمل پاکستان کی نمبر ون جوڑی اور م ہم وطن حمد سجاد اور اسجد اقبال پر مشتمل جوڑی کے درمیان کھیلا جانے والا بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل فائنل ہر فریم کے بات رنگ بدلتا رہا سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد محمد آصف اور بلال مسیح نے چار کے مقابلے میں پانچ فریم سےفائنل جیت کر ٹائٹل جشن آزادی کے نام کردیا کامیابی سبز ہلالی پرچم کے نام کرنے والے چیمپیئن ہفتے کی صبح وطن پہنچیں گے
  
  اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان کا ر ٹریبیونل 28 اگست کو فیصلہ سنایا جائے گا
اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان کے کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے اور ٹریبیونل 28 اگست کو فیصلہ سنائے گا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ تحریری جواب جمع کروادیا ہے جس میں پانچوں الزامات مسترد کیے ہیں، تسلیم کرتے ہیں کہ بکی سے ملاقات ہوئی، یوسف ایک پرستار کی حیثیت سے ملا، جرم صرف اتنا ہے کہ اطلاع کرنے میں تاخیر ہوئی، سارا کیس مفروضوں پر مبنی ہے ،دوسری جانب پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف دونوں پر تاحیات پابندی کی درخواست کردی ہے ،ایک انٹرویو میں بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے بتایا کہ ہماری جانب سے یہ کیس مکمل ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ خالد لطیف کا رویہ مضحکہ خیز ہے، وہ پہلے بائیکاٹ کرتے رہے اور اب دوبارہ کارروائی اور دلائل دینا چاہتے ہیں، دونوں کرکٹرز پر تاحیات پابندی کی درخواست اور مثالی جرمانوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
  
  اعلان کردہ رقم نہیں ملی اوروزیراعظم چلےگئے،یونس خان
سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس کہتے ہیں اعلان کردہ رقم نہیں ملی اور وزیراعظم چلےگئے, پی سی بی کا نیا چیئرمین کرکٹ کوآگے لیجانے والا ہونا چاہیئے کراچی میں سابق کپتان یونس خان اور برازیلین کوچ رومالڈو سانچز الیون کے درمیان کھیلا جانےوالا نمائشی فٹبال میچ رومالڈو الیون نے جیت لیا میچ کافیصلہ پینالٹی شوٹ پرہوا, اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف چلے گئے لیکن ان کی جانب سے اعلان کردہ رقم نہیں ملی یونس خان نے کہا کہ سیٹھی صاحب ہو یا کوئی اور پی سی بی کا چیئرمین کرکٹ کو آگے لیجانے والا ہونا چاہیئے ,یونس رومالڈو کی ٹیم میں شامل سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ حکومت اسپورٹ ایکسپرٹ کو پاکستان لانے والوں کے ساتھ ہ سردار دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دلچسپ رہا تاہم میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ پر ہوا
  
  پاکستانی باکسر نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی
پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلندکردیا ،فائنل میں محمد وسیم نے پاناما کے حریف ایوان ارجوس کو تیسرے راﺅنڈ میں ناک آوٹ کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاناما کے باکسر سے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ پاناماکے دارالحکومت پاناما سٹی میں محمد وسیم اور ایوان ارجوس کے درمیان انٹر نیشنل رینکنگ فائٹ ہوئی جس میں پاکستانی باکسر نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پاناما کے حریف کو تیسرے راﺅنڈ میں ناک آوٹ کر کے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد محمدوسیم کی ڈبلیو بی سی رینکنگ مزید مستحکم ہو گئی ہے اور وہ پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔محمد وسیم دسمبر میں ورلڈ چیمپین شپ کا مقابلہ لڑیں گے۔واضح رہے کہ محمد وسیم 2بار ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں
  
  الزہرہ ٹریول کے زیراہتمام انٹر کمیونٹی فیسٹیول کا انعقاد
انٹر کمیونٹی اسپورٹس فیسٹیول کا نشتر پارک میں انعقاد کیا گیا ، ٹینس ، ٹیبل ٹینس ، کرکٹ ودیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے ، شائقین لطف اندوز ہوتے رہے الزہرہ ٹریول این ٹورز کی جانب سے انٹر کمیونٹی اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد نشتر پارک میں کیا گیا جو آٹھ روز تک جاری رہا ، فیسٹیول میں ٹیبل ٹینس ، ٹینس ، فٹ بال ، کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے گئے جس میں کرکٹ سب سے زیادہ مقبول رہا ، ہرشعبہ میں بہترین پرفارمنس کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے انعامات رکھے گئے تھے مہمان خصوصی رہنما پی ٹی آئی علی زیدی تھے . اس موقع پر علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کے لئے ضروری ہیں آرگنائزر قمر احمد نے کہا کہ الزہرہ ٹریول آٹھ سال سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے الزہرہ کرکٹ ٹیم کے منیجر آصف حسنین اور شاہین اسٹار کے منیجر افضل کا کہنا تھا بڑی دلچسپی سے لوگ کرکٹ میچ کو دیکھ رہے تھے اور اچھے کھیل پ
  
  پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس
آئی سی سی نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو سیکیورٹی کی یقین دہانی سے مشروط کر دیا، شہریارخان کہتے ہیں وعدہ خلافی پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف کیس کر دیا ہے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ الیون ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی لیکن اس کے لیے پنجاب حکومت کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرانا ہو گی، چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے وعدہ خلافی کی ،ہرجانے کے لیے آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی میں کیس دائر کر دیا ہے مدوسری جانب پی سی بی کے اجلاس میں قائد اعظم ٹرافی میں ڈرافٹ سسٹم متعارف کروانے پر گرما گرم بحث ہوئی کراچی ریجن نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا
  
  فاسٹ بولر حسن علی نے کیریبین لیگ سے معاہدہ کرلیا
چیمپئنز ٹرافی میں آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کیربین پریمیئر لیگ سے معاہدہ کرلیا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے بعد کریبیئن پریمیئر لیگ سے بھی معاہدہ طے پا گیا ہے، فاسٹ بولر نے سی پی ایل کی فرنچائز سینٹ کٹس کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے، ایونٹ کے ابتدائی میچز امریکا کی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے حسن علی نے ویزے کی درخواست بھی دے دی ہے، حسن علی چند روز قبل بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی کومیلا وکٹورینز سے پہلے ہی معاہدہ کرچکے ہیں،کریبیئن لیگ میں دنیائے کرکٹ کے کئی مایہ ناز کھلاڑی شریک ہوں گے، سینٹ کٹس کی قیادت کرس گیل کر رہے ہیں جبکہ اسکواڈ میں پاکستانی آل راونڈر محمد حفیظ بھی شامل ہیں،واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کے بعد قومی کرکٹرز پر غیرملکی لیگز کے دروازے کھل گئے ہیں، محمد عامر برطانیہ میں کاونٹی کھیل رہے ہیں، ق
  
  روشن خان اوپن اسکواش چیمپیئن شپ ارسلان احمد نے جیت لی
روشن خان اوپن اسکواش چیمپیئن شپ ارسلان احمد نے جیت لی اسرار احمد نے علی بخاری کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دیکر روشن خان اوپن اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی ساتویں روشن خان اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کا فائنل ایس این جی پی ایل کے ارسلان احمد اور پنجاب کے علی بخاری کے درمیان کھیلا گیا ،کراچی کے روشن خان اینڈ جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلاجانے والافائنل یکطرفہ رہا ،،،نیٹ،، ارسلان احمد نے ابتدائی تینوں سیٹ گیارہ ،چار-گیارہ ،نو- اور گیارہ ،ایک سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے علی بخاری فٹنس مسائل کے باعث کھیل پر گرفت قائم نہ رکھ سکے ایونٹ کے اختتام پر اسکوئش لیجنڈ جہانگیر خان اور اسکواش فیڈریشن کے عہدیداروں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
  
  حشیش کمار نے ایشین ٹینس فیڈریشن سپر سیریز جیت لی
ڈی ایچ اے ایشین ٹینس فیڈریشن سپر سیریز بوائز انڈر 14 سنگلز کا فائنل حشیش کمار نے عادل خان کو شکست دیکر جیت لیا،،، فائنل کے اختتام پر بریگیڈیئر نعیم اطہر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ایشین ٹینس فیڈریشن سپر سیریز انڈر فورٹین کا فائنل حشیش کمار اور عادل خان کے درمیان کھیلا گیا ،کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے جانے والے فائنل میں حشیش کمار نے دلچسپ مقابلے کے بعد عادل خان کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کیا جبکہ سندھ رینکنگ انڈر 11 فائنل میں زین احتشام نے زین محمد علی کو، انڈر 15 فائنل میں محمد دادا نے عاصم گل کو، انڈر 17 فائنل میں محمد دادا نے مجاہد اللہ خٹک کو، لیڈیز سنگلز کے فائنل میں سید ارج بتول زیدی نے ارشیہ خان کو شکست دیدی۔فائنل کے اختتام پر بریگیڈیئر نعیم اطہر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail