METRO 1
     
     
           
         
           
  Wednesday, December 13, 2017,        
بلاول بھٹو زرداری سے معروف کوہ پیما فضل علی کی ملاقات، فضل علی نے کے ٹو پر پیپلز پارٹی کا پرچم لہرایا تھا space ڈیفینس میں سات سالہ بچے کا مبینہ اغواء۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کا نوٹس space بچے کی بازیابی کے لیئے جملہ پولیس اقدامات کو انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔سہیل انور خان سیال space وزیراعلی مرادعلی شاہ کا ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کا دورہ مرادعلی شاہ نے دکان سے بریانی خرید کر کھائی space اقرا یونیورسٹی کا سولہواں کانووکیشن برائے 2017 کا انعقاد، کانویکیشن میں گورنر سندھ بطور مہمان خصوصی شرکت space وہ لوگ جو کہتے ہیں پاکستان میں تبدیلی نہیں آئی وہ سن لیں کہ اعلی تعلیم میں سیکڑوں طلبہ ڈگری حاصل کررہے ہیں،گورنر سندھ space وہ لوگ جنھوں نے اسے پہلے نمبر تک پہنچایا۔ کریڈٹ کے حقدار ہیں طلبہ کے علاوہ انکے والدین کے لیئے آج بہت بڑا دن ہے، گورنر سندھ space مصطفٰی کمال کی درست پلانگ نا ہونے کی وجہ سے لیاری ایکسپریس مکمل نہین ہو پایا۔ مراد علی شاہ space مصطفی کمال درست کام کرتے تو آج لیاری ایکسپریس وے مکمل ہوتا۔ مراد علی شاہ space قیوم آباد جام صادق پیرج کے قریب ٹرائفک حادثے میں ایک دو سالہ بچہ جابحق اور خاتون سمیت دوافراد زخمی space
webmail Twitter
 
امریکی مشیر سلامتی کی آرمی چیف سے ملاقات  
 
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کہتے ہیں ہم اپنی سرزمین کسی بھی ملک یا ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی مشیر سلامتی جنرل آرایچ مک ماسٹر نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ امریکی مشیر سلامتی کو خطے اور عالمی دنیا میں امن واستحکام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بریفنگ بھی دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خود ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر قسم کی پراکسیز کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بلاتفریق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے اور ہم اپنی سرزمین کسی بھی ملک یا ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔امریکی مشیر سلامتی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کےکردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا کردار مثالی ہے امریکا خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرےگا  
 

METRO LIVE TV
 

  حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس،سماعت میں پراسیکیوٹر نیب کی سرزنش
سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہمارے ساتھ کھیل نہ کھیلیں، جرم بتائیں، صرف بیانات پر بھروسہ نہیں کرسکتے
  
  قومی اسمبلی اجلاس،فاٹا اصلاحات بل پیش نہیں کیا گیا
قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل پیش نہیں کیا گیا جس پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہوئے بل ایوان میں لانے تک اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا
  
  فاٹا انضمام کا عمل شروع نہ ہوا تو دھرنا دینگے،سراج الحق
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں اگر حکومت نے فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کا عمل شروع نہ کیا تو 31 دسمبر کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے
  
  وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس توانائی پالیسی میں ضروری تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بجلی ٹیرف سے متعلق مسائل کے حل کیلئے پالیسی فریم ورک میں موزوں ترامیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے پٹرولیم جام کمال خان، متعلقہ ڈویڑنز کے سیکرٹریز، ایم ڈی پی ایس او اور سینئر حکام نے شرکت کی،اجلاس میں شوگر انڈسٹری سے بجلی کی مخلوط پیداوار اور قابل تجدید پالیسی 2006ءسمیت مختلف پالیسیوں پر تفصیلی غور کیا گیا،اجلاس میں بجلی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا جو ہوا، شمسی توانائی اور پن بجلی کے منصوبوں سمیت ملک میں مختلف ذرائع سے توانائی کے حصول کو متنوع بنانے کیلئے قائم کئے جا رہے ہیں،اجلاس میں بجلی کے ٹیرف سے متعلق مختلف مسائل کے حل کیلئے موجودہ پالیسی فریم ورک میں موزوں ترامیم متعارف کرانے ک
  
  بجلی بحران اور دہشتگردی کی کمر توڑ دی گئی،احسن اقبال
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں اگر سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا کام نہیں ہوا تو الیکشن کو التوا کرنے کی سازش کامیاب ہوجائے گی۔ کراچی میں نادرہ دفتر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ 2013 کا پاکستان نہیں، بجلی بحران اور دہشتگردی کی کمر توڑ دی گئی ہے، کراچی میں بھتاخوری اور ٹارگٹ کلنگ ختم کر دی گئی ہے، شہر میں کھیل کےمیدان بھی آباد ہو رہے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں جو افراد جرائم میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، مطلوب افراد کی حوالگی کے لیے ممالک سے رابطہ میں ہوتے ہیں، امید ہے تمام ادارے تعاون کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ الیکش کمیشن کو حلقہ بندیوں کے کام کے لیے 5 سے 6 ماہ درکار ہیں، اگر سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا کام نہیں ہوا تو الیکشن کو التوا کرنے کی سازش کامیاب ہوجائے گی اور عوام یہ کہنے میں حق بجانب ہوں گے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کے التو اور طویل دورانیے کے نگر
  
  ناصر حسین شاہ کی سہہ فریقی کانفرنس پر بریفنگ
سندہ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ کہتے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت مزدورں کے حقوق اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا چاہتی ہے ناصر حسین شاہ نے گذشتہ دن ہونے والی سہہ فریقی کانفرنس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی کی گورنمنٹ مزدورں کے حقوق اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔جس کے سلسلے میں پاکستان کی ہسٹری میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر سندھ حکومت نے انٹرنیشنل لیبر لاز کے تحت مزدوروں کو ان کے جائز حق دینے کےلئے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حکومت۔ اور سرکاری مشینری کے ساتھ ساتھ مزدورں کے نمائندگان کا ایک پیج پر آنا اس حکومت کے بہت بڑی کامیابی ہے۔ جو شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔ جو اب پورا ہونے جارہا ہے۔
  
  پاکستان اور ترکی کی دوستی خطے کی بہتری کے لیے انتہائی اہم
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود کہتے ہیں پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور خطے کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہے پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک ترک دوستی کو باہمی تعاون اور مضبوط تعلقات کا ثمر قرار دیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ترکش فلیٹ ہیڈکوارٹرز آمد کے موقع پر ترکش فلیٹ نے ان کا شان دار استقبال کیا اور سلامی پیش کی۔ترکی کے اس دورے کے دوران نیول چیف کی کمانڈر ترکش فلیٹ، کمانڈر آف ترکش نادرن سی ایریا سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جہاں باہمی دل چسپی کے امور زیر بحث آئے۔ان ملاقاتوں میں بحری اشتراکیت اور بحر ہند میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نیول چیف نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز کا بھی دورہ کیا اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔تجزیہ کاروں نے سرب
  
  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع ایچ ای محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی نائب وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سعودی وزیر نے پاکستانی فوج کی کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر ایچ ای ولید اے ایم ابو علی نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ فلسطینی سفیر نے فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فلسطینی سفیر کو کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو پاکستانی قوم کی اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔ دونوں مسئلوں پر اصولی موقف کی حمایت
  
  ڈالرنے ملکی تاریخ کی تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
بے لگام ڈالر نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، ڈالر 111 روپے کی سطح کو بھی عبور کر گیا، غیرملکی قرضوں کا بوجھ تقریباً 400 روپے بڑھ گیا ڈالر بے قابو ہو گیا۔ گزشتہ 3 روز کے دوران ڈالر نے تمام حدیں پار کر لیں۔ 105 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہونے والا ڈالر دوران ٹریڈنگ تاریخ کی بلند ترین سطح 111 روپے کو بھی عبور کر گیا۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق، امپورٹرز ڈالر کی خریداری میں مزید تیزی دکھا رہے ہیں جبکہ ایکسپورٹرز ڈالر کی قدر میں اضافے کی توقعات کے سبب اس کی فروخت سے انکار کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ طلب اور رسد کا فرق بڑھ جانے سے ڈالر مزید مہنگا ہو رہا ہے
  
  مٹی کے لئے بیٹوں کوقربانی دینی پڑتی ہے ،آرمی چیف
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شہیدوں کو سلام کرتا ہوں، مٹی کےلئے بیٹوں کوقربانی دینی پڑتی ہے، آج ہماری آزادی ہمارے بہادروں کی مروہون منت ہے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ مٹی کے لئے بیٹوں کوقربانی دینی پڑتی ہے ۔آزادی مفت میں نہیں ملتی، آزادی کی قیمت دینی پڑتی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج ہم جو آزادی کا سانس لے رہے ہیں ، وہ ہمارے بہادر جوانوں کی مرہون منت ہے، جنہوں نے وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں ، ان شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔ شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید پی ایم اے سے
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail