METRO 1
     
     
           
         
           
  Tuesday, August 22, 2017,        
مردان:گرفتارملزمان میں باپ اور2بیٹےشامل ملزمان ٹرانسفارمرجمرودخیبرایجنسی میں فروخت کرتےتھے کاٹلنگ پولیس نےٹرانسفارمرچوروں کا گروہ پکڑ لیا space کراچی:اینٹی کرپشن کورٹ نےسجادبشیرسمیت4ملزمان کی ضمانت منظور کرلی space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
آئی بی اے ٹیسٹ پاس کی بھوک ہڑتال  
 
آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو سندھ حکومت کی جانب سے آفرلیٹرز جاری نہ کیے جاسکے، متاثرہ افراد کی بھوک ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی یہ ہیں احتجاج کرنے والے وہ تعلیم یافتہ افراد جنہوں نے میرٹ پرآئی بی اے کے ٹیسٹ پاس کیے لیکن ان کی قابلیت کے باوجودبھی حکومت کی جانب سے ان کو آفرلیٹرزجاری نہ کیے جاسکے احتجاج کرنے والوں نے بتایاکہ انہوں نے میرٹ پر ٹیسٹ پاس کیے تھے احتجاج میں شریک خاتون کا کہناتھا متاثرہ افراد نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ ان کے گھروالے بھی ازیت کا شکارہیں ان کو جلدآفرلیٹرزجاری کیے جائیں  
 

METRO LIVE TV
 

  وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی کسانوں سے گفتگو
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں زراعت قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اربوں روپے کا پیکج دیا گیا ہے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ زرعی شعبہ اور کسان دوستی ہماری معاشی منصوبہ بندی کا بنیادی ستون ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا شاندار پروگرام شروع کیا گیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ کی ترقی اور چھوٹے کاشتکار کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں ۔شہباز شریف نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلز کے بجلی کے نرخوں میں کمی ،زرعی لوازمات کی رعایتی نرخوں پر فراہمی اور سستے داموں کھادوں کی فراہمی سے بھی چھوٹے کاشتکار کو ہی فائدہ ہواہے۔ ان کا کہنا ہے
  
  این اے 120 میں انتخابی مہم
تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کہتی ہیں نواز شریف 30 سال میں ایک ایسا ہسپتال بھی نہ بنا سکے، جہاں سے اپنا اور اپنے خاندان کا علاج کراسکیں، کوئی کچھ بھی کہے شریف خاندان میں واضح اختلافات ہیں این اے 120 میں انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کوئی کچھ بھی کہے شریف خاندان میں واضح اختلافات ہیں۔نواز شریف 30 سال میں ایک ایسا ہسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں سے اپنا اور اپنے خاندان کا علاج کراسکیں، پہلے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کا کہا گیا بعد میں نواز شریف نے انہیں ہٹا دیا۔یاسمین راشد نے کہا کہ میری انتخابی مہم کا 16واں روز ہے لیکن (ن) لیگ کی مہم نظر آرہی ہے اور نہ امیدوار، الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک ووٹر لسٹ نہیں دی گئی، مجھے الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ میں غلط بیانی سے کام لے رہی ہوں لہذا اگر میں نے غلط بیانی کی ہے تو میرے اعتراضات کا جواب دیا جائے۔
  
  وزیر داخلہ سندھ کی میڈیاسے گفتگو
وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کہتے ہیں بانی ایم کیوایم اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکا جرم ایک ہی ہے دونوں کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کے حوالے سے بہت سے اعلانات کیے تھے لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جبکہ ہم نے سندھ کے عوام سے امن بحال کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا گیا ہے اور کم وسائل کے باوجود بھی سندھ حکومت کراچی آپریشن کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے،سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم ملک کے غدار ہیں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو اور بانی ایم کیوایم کا جرم ایک ہی ہے دونوں کو پھانسی پر لٹکادینا چاہیے،انہوں نے کہاکہ 14 اگست کو بھی بانی ایم کیو ایم کے حکم پرملک بھر ایم کیوایم لندن نے یوم سیاہ منایا یہ سب کام کرنے والے ملک کے غدار ہیں ان کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی
  
  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سری نگر شوپیاں میں نوجوان کو قتل کردیا گیا، مشال ملک کہتی ہیں کہ نوجوان کا قتل بھارتی بربریت کامنہ بولتا ثبوت ہے طاقت کے نشے میں چور بھارت اپنی بزدلانہ کارروائیاں کم کرنے کا نام نہیں لے رہا،جنت نظیر وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کا درندہ صفت فوجیوں کا ظلم جاری ہے ۔بھارتی فوج نے ایک بار پھر نہتے کشمیریوں پر اپنی بندوقوں کے منہ کھول دیے۔ ضلع شوپیاں میں گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی بھی جاری ہے شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا کشمیری نوجوان گوہر کی شہادت پر مشال ملک بھی بول پڑی کہتی ہیں کہ معصوم اور نہتے لوگوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے .نوجوان گوہر کا قتل بھارتی بربریت کا منہ بولتا ژبوت ہے .واضح رہے کہ نوجوان گوہر کا تعلق نکبال گاوں سے تھا جیسے بر دردی کے ساتھ سر پر گالیاں مار کر شہید کیا گیا اور دعویٰ کیا کہ کشمیری نوجوان مقابلے میں ما
  
  کانگو وائرس سے بچنے کے لیئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت
قومی ادارہ صحت نے کانگو وائرس سے بچنے کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک کانگو بخار کی کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ۔ اگر احتیاط برتی جائے تو اس بیماری سے بچاجاسکتا ہے عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی تلاش میں لوگ جانور منڈی کا رخ توکرتے ہیں لیکن احتیاطی تدابیر کرنا بھول جاتے ہیں ۔جس کے باعث کانگو وائرس کے خدشات بڑھ جاتے ہیں ۔جانوروں کے زریعے انسانوں میں منتقل ہونے والا یہ وائرس جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ۔قومی ادارہ صحت نے کانگو وائرس سے بچنے کے لیئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق مویشی منڈی جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں جانوروں کو چھونے سے گریز کریں ۔مویشی کا گوشت کھاتے بناتے اور دھوتے دستانوں کا استعمال کریں۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کانگو بخار کی کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ۔اگر احتیاط برتی جائے تو اس بیماری سے ب
  
  عید قربان کیلئے لگائی بکرا منڈی کی رونقیں
عید قربان کیلئے لگائی بکرا منڈی کی رونقیں بھی عروج پر ہیں ، لاکھوں کی تعداد میں معصوم اور شرارتی بکرے اٹکیلیاں کرتے ہوئے خریداروں کے منتظر ہیں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سے متصل بکرا منڈی میں بھی لاکھوں کی تعداد میں شرارتی بکرے اور ان کے بیوپاری خریداروں کے منتظر ہیں ، چھوٹے بڑے بکرے اپنی معصوم حرکتوں سے دیکھنے والے کا دل جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن خریداری کی نیت سے جانیوالے حضرات ان کی قیمتیں سن کر ہی دنگ رہ جاتے ہیں بکرا منڈی کے بیوپاری پانی کی مسلسل فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیئے تو ٹھیکیداری نظام کے تحت ٹینٹ ہٹائے جانے پر بھی شکوہ کرتے رہے منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق تمام بیوپاریوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے
  
  وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری ,میرسرفراز بگٹی سمیت کئی اہم رہنماؤں نے وزیراعظم کا استقبال کیا. وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، ایئرپورٹ پر وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری , میرسرفراز بگٹی سمیت کئی اہم رہنماؤں نے وزیراعظم کا استقبال کیاگیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری اور گورنر سے ملاقات کی .ملاقات میں سایسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیر اعظم کوصوبے بلوچستان میں امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی،واضح رہے کہ وزیراعظم اراکین اسمبلی اور قبائلی عمائدین سے ملاقات بھی کریں گے۔کوئٹہ دورے کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیرداخلہ احسن اقبال,قادر بلوچ,میرحاصل بزنجو اور قومی سلامتی مشیر ناصر خان جنجوعہ وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں .یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظ
  
  سابق وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس
مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے یعقوب خان ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کی حمایت کا اعلان کردیا جاتی امراء لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پرمشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سینیٹر یعقوب خان ناصر کو مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔نوازشریف کی جانب سے بھی یعقوب ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کیلئے گرین سگنل دےدیا گیاہے۔تاہم اسلام آباد میں سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں قائم مقام صدر کی حتمی منظوری دی جائے گی۔واضح رہے کہ 8 اگست کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا اس لئے مسلم لیگ (ن) نئے صدر کا انتخاب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔
  
  این اے120 ضمنی انتخاب
این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا ،، کلثوم نواز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئیں، پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس کے کاغذات منظور کرلئے گئے این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے ، تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد اور پیپلز پارٹی کے افسر کے سامنے پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پچیس اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ، حتمی فہرست چھبیس اگست کو جاری کی جائے گی دوسری جانب بیگم کلثوم نوازنے این اے 120 کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے آج دوپہر 3 بجے الیکشن کمیشن آفس میں پیش ہوناتھا تاہم لندن روانگی کے بعد ان کے وکیل اور کورنگ امیدوار میاں نعمان ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔ وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز لاہور ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوئیں۔ کلثوم نوازکی ٹکٹ کے مطابق
  
  نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے دور رہیں،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے بھی محتاط رہیں کیوں کہ یہ تنظیمیں پڑھے لکھے نوجوان کو داعش میں دھکیلنا چاہتی ہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں سے ملاقات کی اور کامیابی سے انٹرنشپ مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد دی۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے اور اللہ نے پاکستان کو ذہین اور متحرک نوجوانوں سے نوازا ہے ، آرمی چیف کا کہناتھا کہ نوجوان داعش سے منسلک تنظیموں سے بھی محتاط رہیں کیوں کہ یہ تنظیمیں پڑھے لکھے نوجوان کو داعش میں دھکیلنا چاہتی ہیںانہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹس کی طرف نہ جائیں بلکہ میرٹ اور قانون ک
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail