METRO 1
     
     
           
         
           
  Tuesday, August 22, 2017,        
مردان:گرفتارملزمان میں باپ اور2بیٹےشامل ملزمان ٹرانسفارمرجمرودخیبرایجنسی میں فروخت کرتےتھے کاٹلنگ پولیس نےٹرانسفارمرچوروں کا گروہ پکڑ لیا space کراچی:اینٹی کرپشن کورٹ نےسجادبشیرسمیت4ملزمان کی ضمانت منظور کرلی space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
ایس بی سی اے نے تجاوزات کا حل ڈھونڈ نکالا  
 
کراچی میں بے ہنگم تعمیرات سے شہریوں کے بعد محکمہ بھی تنگ آگیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عام معافی کیلئے پالیسی پر غور شروع کردیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبے بھر میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کا حل ڈھونڈ لیا ..ملک میں جاری عام معافی کی دوڑ میں محکمہ بلدیات کے ادارے کیسے پیچھے رہتے.. غیر قانونی تعمیرات کرنے والی بلڈر مافیا اور صوبہ میں ہونے والی بے ہنگم تعمیرات کے لیے ایمنیسٹی اسکیم لانے کی تیاریاں شروع.... 21 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایک فیصلہ دیا گیا جس کی رو سے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بلڈنگ کمپلیشن پلان کے بغیر کسی بھی قسم کی لیز، سب لیز، سیل ڈیڈ، اور تمام یوٹیلیٹی سروسز کے حصول پر پابندی عائد کردی گئی جس کے بعد شہر کراچی سمیت صوبہ سندھ میں غیر قانونی تعمیرات کرانے والے بلڈرز میں افراتفری کی ایک لہر اٹھ گئی،،،، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جسے اس غیر قانونی تعمیرات کو روکنا تھا وہی اس سے استفادہ اٹھاتے ہوئے اربوں روپے کما چکا تھا جس کے باعث بیرونی دباؤ شدید ہوتا جارہا تھا.... ذرائع کا کہنا ہے کے چند روز میں ایس بی سی اے کی جانب سے عام معافی کی طر ز ہر ایک ایمینیسٹی اسکیم لائی جارہی ہے جس کے ذریعہ کچھ فیس کے حصول کے بعد تمام قانونی اور غیرقانونی تعمیرات کو ایک شیلٹر فراہم کردیا جائے گا اور کمپلیشن پلان کے حصول کے بعد وہ تمام پابندیاں جو غیر قانونی تعمیرات پر سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے عائد کی گئی ہیں اس سے چھٹکارہ ملنا ممکن ہے،،،، جبکہ دوسری جانب عدالتوں میں ایس بی سی اے کے خلاف غیر قانونی تعمیرات کے جتنے کیسز چل رہے ہیں ان سے بھی دامن بچانا آسان ہوجائے گااسے کہتے ہیں ایک تیر سے دو شکار  
 

METRO LIVE TV
 

  ایم کیوایم پاکستان کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
ایم کیو ایم پاکستان کو 22 اگست کوایک سال مکمل ہوجائے گا اس سلسلے میں ایم کیوایم پاکستان نے کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ پاک سرزمین پارٹی کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی بانی ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد 23 اگست 2016 کو فاروق ستار نے کراچی پریس کلب پر ایک اہم پریس کانفرنس کرکے متحدہ قومی مووومنٹ کو ایم کیوایم پاکستان کا نام دیا تھا اسی سلسلے میں ایم کیوایم پاکستان نے 22 اگست کو آل پاکستان پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیاہے جبکہ اسی حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کی دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھی اس آل پارٹیز کانفرنس میں بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں ایم کیوایم پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف مہاجر اومی مووومنٹ اور پی ایس پی کو بھی دعوت دے دی ہے تاہم پی ٹی آئی نے اس دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعوت قبول کرلی ہے جبکہ پی ایس پی اور مہاجر قومی مووومنٹ کے رہنماﺅں سے کل ایم کیوایم پا
  
  وزیراعلی سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کام میں سست روی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نکلے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے پر ،،،،، وزیراعلیٰ سندھ پہلے پہنچے قائد آباداور ملیر جہاں انھوں نے زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا اور سڑک کی تعمیر کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں ۔پھر پہنچے منزل پمپ وزیراعلیٰ سندھ نے منزل پمپ سے آگے ٹھٹھہ جانے والے روڈ کا معائنہ کیا ، اور سڑک کی ابتر حالت پر محکمہ ورکس ڈپارٹمنٹ پر برہمی کا اظہارکیا انھوں نے کہا کہ اس روڈ کی فٹ پاتھ بننی چاہئے تھی، لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہوئی سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کام میں سست روی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔پھر سید مراد علی شاہ پورٹ قاسم راونڈ اباوٹ پہنچے اور اسکا معائنہ کیا اس موقع پر موجود انجینیرز نے مراد علی شاہ کو پورٹ قاسم پر بننے والی چورنگی سے مت
  
  ڈاویونی ورسٹی میں آٹزم سینٹر کا افتتاح
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاؤ یونی ورسٹی میں آٹزم سینٹر کا افتتاح کردیا، کہتے ہیں ڈاؤ یونی ورسٹی کے آٹزم سینٹر میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاو¿ یونی ورسٹی میں آٹزم سینٹر کا افتتاح کردیا مراد علی شاہ نےاآٹزم سینٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاو¿ یونی ورسٹی کے آٹزم سینٹر میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے.یہاں خصوصی بچوں کی صلاحیت نکھارنے کے حوالے سے قابل ستائش کام ہورہا ہے ہم اس سینٹر کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے ہر وقت تیار ہیں ہمارے پاس تربیت یافتہ اسٹاف کی کمی ہے.خصوصی بچوں کو اہمیت دینا انکا حق ہے.ہم انہیں بہتر تربیت فراہم کرکے معاشرے کا کارآمد فرد بنا سکتے ہیں .فنڈز کا اجراءہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے.فنڈز کا استعمال درست سمت میں ہونا ضروری ہے مراد علی شاہ نے کہا کہ سینٹر کے اطراف کے علاقوں کی حالت زار دیکھ کر مجھے خود افسوس ہوا۔صفائی ستھرائی کی صورتحال کو ی
  
  قانون نافذ کرنیوالوں کی کارروائیاں
کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی، کارروائی میں تین ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیاہے کراچی کے علاقے نیو کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی میں ایم کیو ایم لندن کا کارندہ ڈینی گرفتارکرلیا گیا جبکہ گلشن معمار جنجال گوٹھ میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے ، ڈاکوﺅں سے اسلحہ اور موٹر سائکل برآمدکی گئی ہےدوسری جانب کراچی کے ہی علاقے مولاد چوک پر دہشت گردوں نے دستی بم حملہ کیا ، حملے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ چاکیواڑہ میں درج کیا گیا ہے۔
  
  مئیر کراچی کا ایکشپریس وے کا جائزہ کیا
مئیر کراچی وسیم اختر نے ایکسپریس وے پر سڑک کے کام کا جائزہ لیا ، کہتے ہیں فنڈز کا مسئلہ ہے پینشنرز کو پینشن دینے کے لئے رقم موجود نہیں مئیر کراچی وسیم اختر نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کے ہمرا ایکسپریس وے کا دورہ کیا جہاں سڑک پر کی گئی استرکاری کا جائزہ لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سڑکوں کے ساتھ سیورج کا نظام بھی بہتر کیا ہے سڑکوں کی تباہ حالی کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا تھا تعفن ایک بڑا مسئلہ تھا محدود وسائل میں کام کیا جارہا ہے ٹھیکیدار کا شکوہ ہے کہ بل کی ادائیکی میں مشکلات ہیں پینشن اور سیلری میں تیس سے پینتیس کروڑ کا سارٹ فال ہے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ریٹائیرڈ ملازمین قطاروں میں اپنے حقوق کے حصول کے کئے کھڑے رہتے ہیں آج جو کام کروایا گیا یہ سات ہزار دو سو رننگ فٹ جگہ ہے جس کی ایک سو پینسٹھ ملئین لاگت آئی ہے کے اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر نے ایم سی کی ٹیم کو سڑک بنوانے اور کا
  
  سندھ حکومت اور کے ایم سی کے درمیاں اختلافات
سندھ حکومت اور کے ایم سی کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی ، سندھ حکومت نے کے ایم سی کے بنک اکاﺅنٹس بھی منجمد کردیئے سندھ حکومت اور بلدیاتی حکومت کے درمیان محاز آررائی کاسلسلہ جاری ہے اور اب سندھ حکومت اور کے ایم سی کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی ہے سندھ حکومت نے کے ایم سی کے بنک اکاﺅنٹس بھی منجمد کرادیے ہیں ،حکومت کی جانب سے دیے گئے خط کے متن میں کہا گیاہے کہ بدر جمیل کو میونسپل کمشنر تعینات کیالیکن اسے کام سے روکا جارہاہے اور اسے ابھی تک میونسپل کمشنر کا چارج بھی نہیں دیا گیا ، خط میں یہ بھی تحریر ہے کہ نیشنل بنک ،حبیب بنک اور سندھ بنک کے صدر اپنی تمام برنچز میں کے ایم سی کے اکاﺅنٹس منجمد کردیں اور کسی دوسرے حکومت کے ایم سی کے چیکس کلیئر نہ کرے،دوسری جانب میئر کراچی کا کہناہے کہ بدر جمیل میندھرو کو چارج لینے سے اس لیے روکاگیا کہ ان کی تعیناتی میں مشاورت نہیں کی گئی اس لیے اہم عہدے کاچارج لینے سے روکا گیا ہے وسیم اختر کاکہنات
  
  پاک فضائیہ کا طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ
پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، طیارے میں سوار پائلٹ محفوظ رہا پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئرفورس کا ایف سیون پی جی طیارہ سرگودھا کے قریب حادثے کا شکار ہوا ۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ، جس میں ایک پائلٹ سوار تھا جو حادثے میں محفوظ رہا ۔ جبکہ حادثے کے نتیجے میں کسی شہری کا جانی و مالی نقصان بھی نہیں ہوا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ایئرہیڈ کوارٹرز کی جانب سے انکوائری بورڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں واضح رہے کہ رواں ماہ 9 اگست کو بھی پاک فضائیہ کا ایک تربیتی ایف سیون طیارہ فنی خرابی کے باعث میانوالی سبزہ زار کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ محمد ذیشان شہید ہوگئے تھے اس سے قبل بھی رواں سال 25 مئی کو بھی پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم حادثے میں طیارے کے پائلٹ محفوظ رہے تھے
  
  پولیس چیک پوسٹ پرفائرنگ،قومی رضاکارجاں بحق دوسرا زخمی
کراچی میں سپر ہائی وے پر ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس قومی رضاکار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نادرن بائی پاس پر واقع پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے قومی رضا کار جمشید جاں بحق جبکہ گلزار زخمی ہوگیا ، زخمی اور جاں بحق شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس کے مطابق 4 حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے فائرنگ کی ، ایک قومی رضاکار کو سر جبکہ دوسرے کو گردن پر گولی لگی ، پی کیو آر کے ضلعی ڈی ایس پی غلام رسول کہتے ہیں محکمہ پولیس میں شہید رضاکاروں کے لئے کوئی فنڈ نہیں 2000 سے ابتک 12 رضاکار حب الوطنی کے تحت پولیس کے شانا بشانہ چلتے ہوئے شہید ہو چکے ہیں،چیک پوسٹ پر حملہ شہر قائد میں جاری پولیس کلنگ کا تسلسل معلوم ہوتا ہے, حکام کو چاہیے کہ واقعہ کو پولیس پر حملہ تصور کرتے ہوئے شہید اور زخمی کی. مالی امداد کی جائے ت
  
  ڈی آئی جی سی آئی اے کی پریس کانفرنس
پولیس کی نوکری چھوٹی تو برطرف پولیس اہلکار نے بیوی بچوں کو ملاکر اسٹریٹ کرائم کا گینگ بنا لیا،، اے وی سی سی نے سب کو دھرلیا،، منگھوپیر سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایس ایس پی اے وی سی سی عبداللہ احمد کی سربراہی مٰں پولیس پارٹی نے نارتھ ناظم آباد اسٹیٹ بنک کے قریب کاروائی کےد وران برطرف پولیس اہلکار ظفر اسکی بیوی بیٹے اور سالے کوگرفتار کرلیا ملزمان اسٹریٹ کرائم کے علاوہ بنکوں سےرقوم لیکر نکنے والے افراد کو لوٹتے تھے اے وی سی سی نے دوسری کاروائی کےد وران منگھوپیر سے کالعدم لشکر جھنگوی کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے
  
  منڈی میں بڑا اور چھوٹا ڈان عوامی توجہ کا مرکز
ایشیا کی سب سے بڑی منڈی میں جانور تو بہت ہیں لیکن سب سے بڑے ڈان اور چھوٹے ڈان عوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ان ڈان سے ملوارہے ہیں شجاعت قریشی رنگ و نسل میں تو ہیں ایک لیکن قد اور مزاج میں ہیں جدا جدا، یہ ہیں ایشیا کی سب سے بڑی منڈی کے چھوٹے اور بڑے ڈان، بڑا ڈان کا قد تو ہے سب سے بڑا لیکن چھوٹے ڈان کے نخرے ہیں سب سے نیرالے بیوپاری کا کہنا ہے کہ سبی سے لائے گئے یہ ڈانز کی قیمت بھی سب سے الگ ہے چھوٹا ڈان اور بڑا ڈان کھاتے ہیں دیسی گھی، میٹھائی اور بادام پستے ،،،، اور خیال بھی ان کا نوابوں کی طرح ہی رکھا جاتا ہے چھوٹے ڈان کے گرم مزاج اور خطرناک برہم ہیں،،،اسی لئے تو ڈان کو خریدنا مشکل ہی نہیں شاید ناممکن بھی ہے
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail