METRO 1
     
     
           
         
           
  Sunday, April 30, 2017,        
کراچی: رینجرز کو کراچی میں پہلے جیسے اختیارات دیئے گئے ہیں ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں رینجرز کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں،ناصر شاہ space سندھ اسمبلی کااجلاس اسپیکرآغاسراج درانی کی صدارت پونے2گھنٹےتاخیرسےشروع space کراچی:احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کےخلاف17ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان عدالت پہنچ گئے ملزمان پرجامشوروجوائنٹ وینچرلمیٹڈکمپنی میں17ارب روپےکرپشن کاالزام ہے space اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی متاثرہ خاندانوں سےاظہارہمدردی اورشہداء کیلئےدعا وزیراعظم نوازشریف کی انتظامیہ کوزخمیوں کےہرممکن علاج کی ہدایت space اسلام آباد:یورپی یونین اورنیکٹاکےدرمیان تعاون کیلئےحوالے تقریب یورپی یونین نیکٹا کو انسداد دہشتگردی کیلئے 7 ملین دے گا space کراچی:ہاکس بے ٹائروں کےگودام میں آتشزدگی کا معاملہ آگ پر9گھنٹےبعدبھی قابونہ پایاجاسکا پانی کی قلت کےباعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا space لاہور: ہائیکورٹ میں سوشل میڈیاپرتوہین آمیزموادسےمتعلق کیس کی سماعت عدالت کا 4 ماہ میں سوشل میڈیا سے تمام توہین آ میز مواد ہٹانے کاحکم عدالت نےوزارت اطلاعات، وزارت خارجہ اورآئی ٹی حکام سےرپورٹ طلب کرلی space سندھ ہائی کورٹ میں صارفین کی شکایات سےمتعلق عدالتوں کےقیام کی درخواست کی سماعت space کرم ایجنسی:دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی کرم ایجنسی دھماکےکی مذمت space گھوٹکی:سکھربورڈکےزیراہتمام انٹرکےامتحانات امتحانات میں گیارہویں جماعت کاانگریزی کاپرچہ آؤٹ امتحانی مراکزکےباہربوٹی مافیابےقابو،انتظامیہ بےبس space
webmail Twitter
 
پاک کالونی میں منشیات کے اڈوں کے خلاف آپریشن  
 
کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا اور گینگ وار میں ملوث ریاست کا اڈا مسمار کردیا پاک کالونی میں منشیات کا اڈاچلنے کی اطلاعات پرایس پی گلبرگ بشیربروہی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ میں آپریشن کیااورگھرگھرتلاشی لی ،گینگ وارمیں ملوث ریاست کے جوئے کے آڈے کوبھی مسمارکردیاگیاجبکہ آپریشن کے دوران دودرجن سے زائد خواتین سمیت منشیات کے عادی افرادکوبھی گرفتارکرلیاگیا،پاک کالونی کے علاقہ میں پولیس کی جانب سے متعدد بارآپریشن کیے گئے لیکن آپریشن کے فوری بعد ہی منشیات فروش دوبارہ اپنے ٹھکانے قائم کرکے منشیات فروشی شروع کردیتے ہیں  
 

METRO LIVE TV
 

  سندھ اسمبلی میں گدھوں کی دھوم کھالیں مل گئیں، گوشت کہاں گیا
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی گدھوں کی کھالوں کی گونج رہی،، کھالوں کی اسمگلنگ اور گوشت کی فروخت سے متعلق تحریک ایوان میں پیش کی گئی،،خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں لاہور سے گدھے کی کھالیں آنا ہمارے لئے الارمنگ ہے کراچی میں گدھے کی کھالیں ملنے کے بعد جہاں ہر جانب یہ موضوع زیر بحث رہا وہیں اس کی گونج سندھ اسمبلی میں بھی سنائی دی گئی،،ایم کیو ایم کی جانب سے ایوان میں گدھوں کی کھالوں پر سوال اٹھایا گیا ،یہ بھی پریشانی ظاہر کی گئی کہ سر ی پائے کا کیا ہوتا ہے،،گوشت کون کہاں اور کیسے کھا رہا ہے جواب میں سنیئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے واضح کیا کہ یہاں صرف کھالیں آتی ہیں،گوشت توپنجاب میں استعمال ہوتا،،مجھے نہیں معلوم نثار کھوڑو نے یہ بھی کہاکہ حکومت اس حوالے سے ایکٹو ہے ،اسی لیے کارروائی بھی کی گئی لاہور سے کراچی ،کراچی سے بلوچستان،،گدھے کی کھالوں کی اسمگلنگ نے ہر جانب شوربرپا کردیا ہے
  
  پٹرول صارفین کیلئے خوشخبری کا امکان پٹرول کی قیمتوں میں ہوگا کمی کا اعلان
اوگرا نے یکم مئی سے 15 مئی تک کے لئے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کردی۔ پٹرول صارفین کیلئے خوشخبری آنے کا امکان،،، پٹرول کی قیمتوں میں ہوگا کمی کا اعلان،، آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے کی کمی کی سفارش کی ہے، یہ سفارش بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قیمت میں استحکام کے پیش نظر کی گئی ہے،زرائع کے مطابق اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ایک روپے کمی کی سفارش کی پیٹرول کی موجودہ قیمت74 جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 83 روپے ہیں وزارت خزانہ کی حتمی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا جائے گا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تیس اپریل کو وزیراعطم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کریگی
  
  کسٹم کی موچکوکے علاقہ میں کارروائی اسمگل شدہ 350کچھوے برآمد،ڈپٹی کلکٹرکسٹم
کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے موچکو میں کارروائی کرکے مسافربس سے اسمگل شدہ نایاب نسل کے 350کچھوے برآمد کرلئے جبکہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے ڈپٹی کلکٹرعلی رضاکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ مسافربس کے ذریعے نایاب نسل کے کچھوے کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیے جارہے ہیں جس پرانہوں نے اپنی ٹیم کے ذریعے موچکوکے علاقہ میں مسافربس پرچھاپہ مارااوربس میں سوارملزم بازمحمدکو گرفتارکرکے اسمگل شدہ نایاب نسل کے 350کچھوے برآمدکرلیے جن کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ،ڈپٹی کلکٹرعلی رضاکے مطابق ابتدائی طورپرکچھوے کوئٹہ سے کراچی اسمگل کیے جارہے تھے اورآگے ان کوکس منزل پراسمگل کرناتھاملزم سے اس کی چھان بین جاری ہے جبکہ کچھووں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے دیگرارکان کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں
  
  میٹروون نیوز کی خبر پر ایکشن ٹینک کا ڈھکن بند کر کے کام شروع ٹینک کا پانی استعمال میں نہیں ،انتظامیہ
میٹروون نیوز کی خبر پر ایوان صنعت و تجارت اسپتال کی انتطامیہ نے لاپرواہی اور غفلت برتنے کا نوٹس لیتے ہوئے مرمتی کام شروع کر دیا ،، نارتھ کراچی میں قائم ایوان صنعت و تجارت کےتحت چلنے والے اسپتال میں ٹینک میں مضر صحت پانی کے معاملے پر انتظامیہ نے نوٹس لے لیا...اسپتال کی انتظامیہ نے صفائی ستھرائی کے حولے سے عملے کو پابند کردیا گیا ،،، انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہو ئے ٹینک کے ڈھکن کو بند کرکے مرمتی کام شروع کردیا ،، اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر محمد ارشاد صدیقی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ٹینک کا پانی اسپتال کے استعمال میں نہیں .. اسپتال انتطامیہ نے واٹر بورڈ کے عملے سے بھی پانی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوں کی آدائیگی کے باوجود 4 سال سے پانی کی فرہمی بند ہے
  
  محکمہء پولیس کو ایس ایس یو کے معیارکے مطابق بنایا جائے،طلبہ
محکمہ پولیس کو ایس ایس یو کے معیار کے مطابق بنایا جائے کراچی یونیورسٹی کے طلباء نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر حکومت سے مطالبہ کردیا کراچی یونیورسٹی کرمنالاجی ڈپارٹمنٹ کے طلباء نے حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ پورے محکمہء پولیس کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے معیار کے طرز پر بہتربنایا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا جاسکے۔ کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے طلباء کو یونٹ کے افسران اور کمانڈوز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں خاص طور پر فراہم کی جانے والی جدید پیشہ وارانہ تربیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ شرکاء نے S.W.A.T ٹیم کے کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف فرضی مشقوں کامظاہرہ بھی دیکھا۔ شرکاء کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے تربیتی پروگرام(H.E.A.T ) کے تحت احتیاطی اور حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔ طلباء نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے 28 کمانڈوز کو خراج عقیدت پیش کیا۔
  
  اے ڈی خواجہ کے عہدے سے متعلق سماعت
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی کی عدم حاضری کے باعث کل تک ملتوی کردی سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی. عدالت میں درخواست گزار کرامت علی کے وکیل ایڈوکیٹ فیصل صدیقی عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔بعد ازاں عدالت نے اللہ ڈنو خواجہ کی بطور آئی جی سندھ تقری پر حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے مزید کارروائی کل تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گذشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست پر مزید دلائل دینے کا حکم دیا تھ
  
  شاہین ائیرلائن کے ایوی ایشن پر الزامات
چیف کمرشل آفیسر شاہین ائیر لائن فیصل رفیق نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پرالزام عائد کرتےہوئےکہا ہے کہ اتوار کو ملتان سے مسقط کی فلائٹ کو پروازکی اجازت نہ دیکر ائیرلائن کو 75 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا چیف کمرشل آفیسرشاہین ائیر لائن فیصل رفیق نے میڈیا بریفنگ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے اتوار کو ملتان سے مسقط کی فلائٹ کو پروازکی اجازت نہ دیکر ائیرلائن کو 75 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ، انھوں نے سول ایوی ایشن کے ڈی جی اور اے ڈی جی پرالزام عائد کرتے ہو ئے کہا کہ انکی جانب سے فلائٹ آپریشن میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے . انھوں نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس نامکمل ہونے کی تردیدبھی کی .انکا کہنا تھا کہ شاہین ائیرلائن ہر ماہ سول ایوی ایشن کو 50 کروڑ روپے ٹیکس اور دیگر ادائیگیاں کرتا ہے . پاکستان میں نجی ائیرلائنز اور سول ایوی ایشن کے درمیان تنازعہ کوئی نئی بات نہیں.کبھی سرکاری ادارے سے تنازعہ تو کبھی ان پر
  
  رنچھوڑ لائن میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آدھا
کے الیکٹرک نے رنچھوڑ لائن میں موجود گزدرآباد کے علاقے میں ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیبات کا کام تیز کردیا ، علاقے سے منسلک پی ایم ٹیز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آدھا کردیا گیا ہے کراچی میں رنچھوڑ لائن کے علاقے گزدرآباد میں ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیبات کا کام تیزی سے جاری ہے، جس سے پی ایم ٹیز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آدھا کردیا گیا ہے ۔ مختلف فیز میں تنصیبات جاری ہیں اور پہلے فیز میں 3000سے زائد لوگوں کیلئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ نصف کردیا گیا جبکہ صارفین کیلئے 700نئے اور سستے میٹرز بھی لگادیے گئے۔کے الیکٹرک کے اعزاز میں سلاوٹ کمیونٹی نے گزدرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔ صدر سلاوٹ جماعت فرحت مٹھووالا کے مطابق نئے کیبلز سے لوگوں کی شکایت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جس کا فائدہ یہاں کے رہنے والے مکین اٹھائیں گے۔ انہوں نے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کا بھی خیر مقدم کیا۔ فرحت مٹھو والا نے کہا کہ رنچھوڑ لائن کے صارفین کے الیکٹرک کے م
  
  ایم کیو ایم کا وزیر اعظم کومشورہ میاں صاحب قابل قبول راستہ اختیار کریں
ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کو پانامہ لیکس پر قابل قبول راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیدیا ،فاروق ستار کہتے ہیں یہ سوچنے کا نہیں فیصلے کا وقت ہے ، ایم کیو ایم نے تو فیصلہ کرلیا اب وزیر اعظم کی باری ہے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پر نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران فاروق ستار نے حکومت کو مشورہ دیا کہ یہ سوچنے کا نہیں فیصلے کا وقت ہے ،وزیر اعظم پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے معاملے پر قابل قبول راستہ اختیار کریں ،، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ 23اپریل کی ریلی میں عوام کے سمندر نے اسے ریلی سے ریلے میں تبدیل کردیا تھا تاہم لندن کی ہدایت پر شرپسندوں کی جانب سے ریاست دشمنی کا مظاہرہ قابل مذمت ہے،،،، ساٹ،،، فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلی عدلیہ نیب میں زیر التوا کرپشن کے 180کیسز کے حل کےلئے بھی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے ،ایم کیو ایم کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی اور اقدام پر م
  
  شب معراج،آئی جی سندھ کی جانب سے احکامات جاری
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شب معراج کے حوالے سے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کردیں، کہتے ہیں شب معراج کے خصوصی موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیز سے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر باالخصوص مرکزی مساجد، کھلے مقامات، مدارس وغیرہ پر اس خصوصی شب کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ محافل ،عبادات کے موقع پر تھانوں کے لحاظ سے ناصرف سیکیورٹی بلکہ اسنیپ چیکنگ، موبائل موٹرسائیکل گشت، پکٹنگ، نگرانی سمیت ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن وشیئرنگ کے مجموعی امور کو مزید ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی مساجد پر منتظمین کے تعاون سے فزیکل سرچنگ، بم ڈسپوزل اسکواڈ سے ٹیکنیکل سوئپنگ اور کلیئرنس کے لیے بھی ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ آئی جی سندھ کاکہنا تھا کہ ہرقسم کی پارکنگ مناسب فاصلے پر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ لاٹ
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail