METRO 1
     
     
           
         
           
  Tuesday, July 25, 2017,        
مردان:گرفتارملزمان میں باپ اور2بیٹےشامل ملزمان ٹرانسفارمرجمرودخیبرایجنسی میں فروخت کرتےتھے کاٹلنگ پولیس نےٹرانسفارمرچوروں کا گروہ پکڑ لیا space کراچی:اینٹی کرپشن کورٹ نےسجادبشیرسمیت4ملزمان کی ضمانت منظور کرلی space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
مزدوری نہ ملی گولی ملی انسانی جان کی قیمت 25روپے ننھے مزدور ظلم کا نشانہ  
 
کراچی میں افغان بچے کو اجرت مانگنے پر قتل کرنے والا ملزم بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے دھر لیا گیا، پولیس نے آلہ قتل سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کرلی ملک بھر میں عدم برداشت اور ننھے مزدوروں پر ظلم کی روش عام ہونے لگی، شہر قائد میں ایک اور ننھا مزدور افغان بچہ معمولی اجرت پچیس روپے مانگنے پر جان کی بازی ہار بیٹھا، ایس پی گلبرک بشیرو بروہی کے مطابق قاتل ایاز جیوا کو ملک سے باہر فرار ہوتے ہوئے بیٹے سمیت ائیرپورٹ کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم سے آلہ قتل سمیت بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے، اس موقع پر ملزم ایاز جیوا نے بتایا کہ میں نے صرف ڈرانے کیلئے پستول تانا تاہم اتفاقیہ گولی چلنے سے قتل ہوگیا واضح رہے کہ ملزم اور اسکی بیوی کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے اس لئے ملزم کے بیٹے کو اسکی ماں کے حوالے کیا جائے گا، دوسری جانب پولیس کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی علاقے میں غنڈہ گردی کرتا رہا ہے  
 

METRO LIVE TV
 

  پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفٰی کمال کہتے ہیں کہ
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفٰی کمال کہتے ہیں کہ ان کی جماعت راتوں رات نہیں بنی ۔ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا ڈرامہ رچا کر بانی ایم کیوایم کی شکست خوردہ سیاست کو دوبارہ زندہ کیا ۔ فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان نہ بناتے تو بانی ایم کیوایم پی ایس پی کے کارکنان شہید نہیں کرواسکتا تھا پاکستان ہاوس کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے انتخابی نشان کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ مصطفی کمال نے انتخابی نشان ڈولفن کی نقاب کشائی کی ۔ ان کا کہنا تھا پی ایس پی راتوں رات نہیں بنی ۔ چار کارکنان کی شہادت کے بعد بھی ہتھیار وں کی سیاست نہیں کی ۔ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کا ڈرامہ کر کے بانی متحدہ کی شکست خوردہ سیاست کو دوبارہ زندہ کیا مصطفی کمال چیئرمین پاک سرزمین پارٹی پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا جو لوگ کہتے تھے دو لوگوں کی پارٹی جلد ختم ہوجائے گی ان کا باب بند ہو گیا ہے ۔ ڈولفِن کا نشان کسی مسلک، مذہب یا لسانی
  
  کینٹ اسٹیشن پر ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسافرسراپہ احتجاج
کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسافرسراپہ احتجاج ہوگئے .مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی روانگی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جارہی ٹرین درائیورز کی ہڑتال سے ٹرینوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی .کراچی کینٹ اسٹیشن پر ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسافرسراپہ احتجاج ہوگئے .مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی روانگی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جارہی مسافروں کا مزید کہنا تھا کہ ٹرینوں کی آمدورفت کا مقررہ وقت بتایا جائے ،انکوئری کا عملہ ٹکٹ کی تاریخ بھی تبدیل نہیں کررہا ٹرینوں کی ہڑتال سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کینٹ اسٹیشن کے ٹکٹ کاونٹر سے عملہ غائب ہونے کے باعث مسافرپریشانی کے عالم میں ادھر ادھر بھٹکتے رہے
  
  دہلی کالونی میں لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج
کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں اسٹور پر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج میٹروون نیوز نے حاصل کرلی،، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان باسانی لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے فئیرئیر تھانے کی حدود دہلی کالونی میں واقع اسٹور میں نقاب پوش ملزمان داخل ہوئے اور اسٹور میں موجود تمام افرا دکو یرغمال بنانے کے بعد تجوری میں موجود تمام رقم اور اسٹور کے اسٹاف اور گاہکوں کی جیبوں کا بھی صفایا کرکے باسانی فرار ہوگئے پولیس ملزمان کی نشاندہی کے بادجود کسی بھی ملزم کو گرفاتر نہیں کرسکی اولڈ سٹی ایریا میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران د س افرادکو حراست میں لے لیا بلدیہ ٹائوں میں پولیس نے کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی
  
  جانوروں کے شوقین حضرات اب ہو جائیں تیار
جانوروں کے شوقین حضرات اب ہو جائیں تیار ، کیونکہ ہر جگہ ہوگا اب بکرے ، دنبے اور گائیں کا راج ، عید الاضحی کی آمد سے قبل ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیاں سجنا شروع ہو گئیں ہیں قربانی کرنے والے حضرات کیلئے خوشخبری ، عید الاضحی کی آمد سے قبل ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں مویشی منڈیاں سجنا شروع ہو گئیں ہیں ،جی ہاں یہ ہے لیاقت آباد میں لگنے والا مویشی اتوار بازار ، جہاں لگ گیا ہے فرینڈز لا ئیو اسٹاک بکروں کا کیٹل فارم ، جہاں کاموری ، ٹابری اور دیگر نایا ب نسل کے بکرے نہایتی مناسب قیمتوں میں فروخت کیے جا رہے ہیں ، اس موقع پر کیٹل فارم کے آصف محمود کا کہنا تھا کہ پورے سال نایاب نسل کے بکرے اپنے فارم میں پالے ہیں ، کیٹل فارم میں 25000سے لاکھ تک کے بکرے فروخت کیے جا رہے ہیں اس موقع پر خریدار کا کہنا تھا کہ مویشی بازاروں میں یہاں سب سے سستے اور مناسب قیمتوں میں بکرے فروخت کیے جا رہے ہیں اس موقع پر بکروں کے خدمت گزارکا کہنا تھا کہ یہ
  
  کراچی ، شفیق موڑ سے سہراب گوٹھ جانے والی شاہراہ پر گڑھا پڑگیا ، ٹریفک جام معمول بن گیا
کراچی میں شفیق روڈ سے سہراب گوٹھ جانے والی شاہراہ پر گڑھا پر جانے کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا،، جبکہ سیورچ اور بارش کا پانی گڑھوں میں جمع ہونے سے رکشہ بائیک اور گاڑیاں الٹنے لگیں شہر کراچی کی سڑکوں کی بات کی جائے تو ترقیاتی کام ہر تقریبا ہر جگہ ہی جاری ہیں مگر جن جگہوں پر کام مکمل ہو چکا ہے وہاں کے حال بھی ویسہ ہی ہے جیسا پرانی شاہراہوں کی ہے ، کچھ ماہ قبل روڈ کو درست کر نے کے باوجود بھی سہراب گوٹھ پر 2 فٹ گڈا موجود ہے ، جس پر بارش کا پانی اور انڈسٹریل ایریا کا کیمیکل شدہ گندہ پانی آکر ٹہر گیا جس کی وجہ سے 10 گھنٹے تک ٹریفک شفیق موڑ سے سہراب گوٹھ آنے والا روڈ شدید جام رہا شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ انتظامیہ کو لاکھ شکایات کے باوجود بھی کوئی اثر نہیں ہوا شہریوں کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل ایریا کا گندا فضلابرساتی نالوں میں ڈالا جارہا ہے اور جب بھی بارش ہوتی ہے وہ پانی سرکوں پر آجاتا ہے جو کسی خطرے سے کم نہیں ، واٹر اور سیورچ بورڈ بر
  
  کراچی والوں کےفیشن کے نت نئے انداز
شہر قائد میں فیشن کے نت نئے اندازنے موسم میں تبدیلی کے ساتھ انسانی زندگی پر گہرا اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے ،کبھی برسات کے ساتھ تو کبھی کڑکتی اور چلملاتی دھوپ کے ذریعے ، آئیے جانتے ہیں احمر اسحاق کی اس رپورٹ میں ایک طرف تو برسات میں چٹ پٹے اور لذیز پکوانوں سے لطف اٹھایا جاتا ہے ،تودوسری جانب خوبصورت رنگوں کی چھتریاں بارش سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ جدید فیشن کے تقاضے پورے کرنے کا وسیلہ بھی بن جاتی ہیں،ایسے میں خواتین کی بڑی تعداد فیشن کے طور پر چھتری کا استعمال کرنے لگی ہیں،کبھی خود کو کڑکتی اور چلملاتی دھوپ سے, تو کبھی بارش کی برسات سے بچاو کے لئے، بارش ہو یا دھوپ جس طرح کے بھی ملبوسات زیب تن کئے جاتے ہیں اس سے ملتے جلتے رنگ کی چھتری رکھنا اب ضروری جزسمجھا جاتا ہے چھتری رکھنے کے دو فائدے ہوتے ہیں، ایک تواسکول، کالج اور دفاتر جانیوالی خواتین بھیگنے سے محفوظ رہتی ہیں تو دوسری جانب پ±رکشش چھتریاں موسم میں اپنے رنگوں کی بہار بھ
  
  موسم خوشگوار،شہریوں کا رخ ساحل سمندر کی جانب
کراچی میں ہوا موسم خوشگوار توساحل کنارے آباد شہر کے باسی پہنچے،، ساحل سمندر پر اور موجوں سے خوب چھیڑ خانی، لوگوں نے فیملی اور دوستوں کے ساتھ گزارے،، حسین لمحات کو کیمروں میں بھی قید کیا کراچی میں موسم ہوا خوشگوار تو شہریوں نے سیر و تفریح کے لئے بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کیا کسی سمندر میں لگائی ڈپکی تو کسی نے اونٹ اور گھڑ سواری کر کے سحانے موسم سے انجوائے کیا بات یہاں ختم نہیں ہوتی ابھی تو کھانا پینا باقی ہے کسی نے چاٹ کھائی تو کئی گول گپے ساحل سمندر پرآنے والے عوام نے ناصرف کھنا پینا انجوئے کیا بلکہ فیملی اور دوستون کے ساتھ گزارنے والے حسین لمحات تو کیمرے میں محفوظ بھی کیا
  
  پولیس وین پر فائرنگ،وزیراعلی ،وزیرداخلہ کا نوٹس
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رات تک پروگریس رپورٹ طلب کرلی،، کہتے ہیں ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ٹارگٹڈ آپریشنز کئے جائیں کورنگی میں دارالعلوم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکاروں سمیت ایک راہ گیر کی شہادت پر وزیراعلی سندھ نے نوٹس لے لیا، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے جلد پروگریس رپورٹ طلب کرلی،ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف فوری ٹارگیٹڈ آپریشن شروع کیا جائے، وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، دوسری جانب انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا،انکا اس موقع پر کہنا تھا کہ فائرنگ سے تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچہ جاں بحق ہوا ہے،واقعہ گذشتہ روز سائٹ میں ہونیوالی واردات سے مماثلت رکھتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ واردات میں کونسا گروپ ملوث ہے یہ کہنا قبل ازو
  
  غیرت کے نام پرلڑکا لڑکی قتل
کراچی میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکا لڑکی کو قتل کردیا گیا ، مبینہ طور پر قتل میں ملوث لڑکی کا باپ اور بھائی مفرور ہیں ، پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے تفتیش کا آغاز کردیا شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود ڈی سلوا ٹاؤن میں گھر سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی گلا کٹی لاش ملی جنہیں بغدے کے وار کرکے قتل کیا گیا ، متقولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ان کی شناخت 22سالہ ساجد اور 20سالہ کلثوم کے نام سے کی گئی ، پولیس کے مطابق ساجد رات کے کسی پہر کلثوم سے ملنے اس کے گھر آیا جس کی خبر اہلخانہ کو ہوگئی اور مبینہ طور پر لڑکی کے بھائی اور باپ نے مل کر دونوں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی اس واردات کے بعد لڑکی کا والد اور دو بھائی فرار ہیں جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں
  
  کسٹم انٹیلی جنس کی کینٹ اسٹیشن پر کارروائی
کسٹم انٹیلی جنس نے کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوہے ایک کروڑ بتیس لاکھ روپے کے قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے ، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، تاہم تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ بتیس لاکھ روپے مالیت کے چھ سو سولا موبائل فونز اور ٹیبلٹس برآمد کرلئے، کسٹم انٹیلی جنس کو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی ریلوے اسٹیشن سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز سمگل کئے جارہے ہیں، جس پر کسٹم انٹیلی جنس نے ڈی جی شوکت علی کی ہدایت پر اکمل ہاشمی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے چھ سو سولہ قیمتی موبائل فونز برآمد کرلئے، تاہم اس موقع پر کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی، کسٹم انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail