METRO 1
     
     
           
         
           
  Saturday, May 27, 2017,        
اسلام آباد:سندھ اسمبلی میں جوکہااس پرآج بھی قائم ہوں،مراد علی شاہ space اسلام آباد:ایرانی سفیرکی دفترخارجہ طلبی space اسلام آباد:ایرانی چیف کے بیان پرپاکستان کااظہارتشویش space اسلام آباد:ایرانی چیف کابیان تناؤکاسبب بنے گا،ترجمان دفترخارجہ space لاہور:نوازشریف نےتین نسلوں کاحساب دیا،وزیرمملکت پانی وبجلی space لاہور:عمران خان ایک ہی نسل کاحساب دےدیں توکافی ہوگا،عابدشیرعلی space لاہور:عمران خان کوانسانوں کےساتھ رہنےکاشوق نہیں،عابدشیرعلی space کراچی:نقل کےواٹس ایپ گروپ میں نئے گروپ سامنے آگئے space کراچی:اس گروپ میں چار بھارتی نمبرز بھی موجود ہیں space گھوٹکی:سکھربورڈکےزیراہتمام انٹرکےامتحانات امتحانات میں گیارہویں جماعت کاانگریزی کاپرچہ آؤٹ امتحانی مراکزکےباہربوٹی مافیابےقابو،انتظامیہ بےبس space
webmail Twitter
 
سندھ ہائی کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت  
 
سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اگست کو جواب کے ساتھ طلب کرلیا.دوسری جانب درآمد شدہ ایل پی جی پر سرکاری کٹوتی اور پیمائش میں کمی کے خلاف درخواست پر نیب اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا . سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ جام خان شورو کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی عدالت میں درخواست گزاروں نےموقف اختیار کیا کہ لوکل گورنمنٹ میں کام کرنے والے انجنئیرز کو ترقیاں نہیں دی جارہی ہیں جبکہ عدالت نے اسٹنٹ انجنئیرز کو کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں ترقی دینے کا حکم دیا تھا عدالتی حکم کے بعد نئی ڈپارٹمنٹل کمیٹی تشکیل دے کر ملازمین کو ترقی دی گئیں ملازمین نے عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس پر عدالت نے جام خان شورو اور دیگر کو 23 اگست تک کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے .دوسری جانب درآمد شدہ ایل پی جی پر سرکاری کٹوتی اور پیمائش میں کمی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درآمد کی جانے والی ایل پی جی کا پانچ فی صد اوگرا غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھ لیتی ہےکٹوتی کی جانے والی گیس کا اوگرا کوئی حساب کتاب نہیں رکھا جاتا، اب تک 25 سے 30 کروڑ روپے کی ایل پی جی ہڑپ کی جاچکی ہے پیمائش کا کانٹا اصل مقدار کو زیادہ کرکے دیکھتا ہے ایان انرجی نے وزارت پیٹرولیم اوگرا اور دیگر کے خلاف متعلقہ رقوم کی واپسی کے لئے دعوا دائر کیاہے جس پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا گیا عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد نیب اور ایف آئی اے سے آیندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا  
 

METRO LIVE TV
 

  پولیس موبائل پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میٹروون نیوز کو موصول
نیو ٹاؤن میں پولیس کی موبائل پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میٹروون نیوز کو موصول ہوگئی ،جائے وقوعہ سے تاحال کوئی عینی شاہد نہیں مل سکا کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں پولیس کی موبائل پر حملے کی فرانزک تحقیقات مکمل کرلی گئیں ہیں،،پولیس نے دہشت گردوں کے ممکنہ روٹ کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں،فوٹیج میں تین موٹر سائیکلز پر سوار چھ افراد کو سوار دیکھا جاسکتا ہے،ایک مشتبہ شخص شلوار قمیض جبکہ پانچ ملزمان پینٹ شرٹس میں ملبوس ہیں،پولیس نے سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے افراد کے حملہ آور ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے،،میٹروون نیوز کو مشتبہ سی سی ٹی وی فوٹیجز موصول ہوچکی ہیں،،حملہ آور چار مینار کی طرف سے آئے اور رنگون والا کی جانب فرار ہوئے،،موبائل پر مجموعی طور پر بیس گولیاں چلائی گئیں،جن میں سے سترہ خول پولیس کو ملے،،تحقیقات کے مطابق 8گولیاں پولیس موبائل کے آر پار ہوئیں،جائے وقوعہ سے تاحال کوئی عینی شاہد نہیں مل سکا
  
  بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت
سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی کیا ہے،،عدالت نے لوڈ شنڈنگ کے خاتمے سے متعلق تفصیلی رپورٹ 29 مئی کو طلب کر لی سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں سماجی تنظیم کی جانب سے کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ طبقاتی تفریق کے تحت ہو رہی ہے کے الیکٹرک کی جانب سے بلا جواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے عوام کو ازیت میں مبتلا کیا جا ریا ہے کراچی کے مضافاتی علاقوں اور غریب ابادیوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس پر عدالت نے کے الیکٹرک حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر خاموشی اختیار نہئں کی جا سکتی کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں کیا اقدامات کر رہی ہے ؟ 2015 میں بھی لوڈشیڈنگ اور ہیٹ اسٹروک سے کئی معصوم جانیں ضائع ہوئی تھیں کے الیکٹرک اور حکوم
  
  مرمت ،ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ
کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث جماعت اسلامی بھی سڑکوں پر نکل آئی ، جماعت اسلامی شاہراہ فیصل پر بجلی کی بندش کے خلاف دھرنا دے گی بجلی کی آنکھ مچولی ،،،اور کے الیکٹرک بے حسی ،،،،دن کا سکون رات کی نیند سب ہی عذاب ،،،شہر ی ہوں یا تاجر سب ہی بجلی سے ہوئے بے حال گرمی کے آتے ہی بجلی کی بندش میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔ کراچی میں مرمت ،ٹیکنیکل فالٹ اور فیڈر ٹرپنگ کے نام پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ جاری ہے ۔نصف سے زائد شہر میں تین سے چار گھنٹے اور بقیہ علاقوں میں 7گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔جس کے باعث پانی کی قلت اور دیگر مسائل بھی جنم لے رہے ہیں ۔روشنیوں کا شہر گپ اندھیرے میں ڈوبتا جارہا ہے ۔اور کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ این ٹی ڈی سی کے 500 کلو واٹ سرکٹ پول میں خرابی سے لوڈشیڈنگ بڑھی۔کہتے ہیں بجلی کی بندش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔دوسری جانب سیاسی جماعتیں بھی بجلی کی بندش پر آوازبلند کر رہی ہیں ۔خ
  
  سپرہائی وے پر رینجرز کا سرچ آپریشن
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے خاتون کی لاش ملی , دوسری جانب رینجرز نے سپرہائی وے پر سرچ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت کے کارندہ سمیت دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ،جبکہ حساس ادارے نے لانڈھی تھانے کے حدود میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت کا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔ سہراب گوٹھ افغان بستی سے خاتون کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے، ادھر لانڈھی تھانے کے قریب حساس ادارے نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔ ذرائع کے مطابق کارروائی زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہے، برآمد اسلحہ کالعدم تنظیم جماعت الحرار کا بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب سپرہائی وے جنت گل ٹاون میں رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، رینجرز ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران کالعدم جماعت کا کارندہ سمی
  
  آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
کراچی میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ۔مہم میں 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائےجائیں گے ۔ کراچی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا مہم 23 سے 27 مئی تک جاری رہے گی .ترجمان کے مطابق تین روزہ مہم میں 13 ہزار ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکی خوراک پلائیں گی۔مہم میں پولیو رضا کاروں کی سیکیورٹی کے لئے 5 ہزار پولیس اہلکا روں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ رینجرز اہلکار بھی پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر معمور ہوں گے ۔ترجمان ای او سی کے مطابق موجودہ موسم میں پولیو وائرس پھیلنے کے خدشات زیادہ ہوتے ہیں جس کے باعث والدین پولیو رضاکاروں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو ٔکے قطرئے ضرور پلائیں۔کمشنر کراچی کہتے ہیں کہ پولیو رضاکاروں کو 6500 سیکیورٹی ٹیمیں تحفظ فراہم گریگی ،شہر کی 3 یوسیز حساس قرار دی گئی ہیں. جبکہ آئی جی سندھ کہتے ہیں کہ حساس یونین کونسلرز میں پولیو ٹیمز کو س
  
  سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر
سندھ ہائیکورٹ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے خلاف مئیر کراچی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت میں عدالت نے حکومت سندھ اور اٹارنی جنرل سے یکم جون تک جواب طلب کر لیا سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں سالڈ ویسٹ میجنمنٹ بورڈ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے چائنہ کمپنی کو کچرہ اٹھانے کا ٹھیکہ دیا ہے جبکہ شہر بھر میں جگہ جگہ کچرے کے انبار ہیں چینی کمپنیاں معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ساحل سمندر کو بھی گندہ کر رہی ہیں عدالت نے مئیر کراچی کا موقف سننے کے بعد حکومت سندھ اٹارنی جنرل پاکستان سے یکم جون تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ عدالت نے ہماری درخواست پر فریقین سے جواب طلب کیا ہے مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ جب ہمارا دور تھا تب کراچی کی ایسی حالت نہیں تھی گزش
  
  میاں صاحب وعدے پورے نہ کیے گئے تو اب جدہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کہتے ہیں کہ میاں صاحب وعدے پورے نہ کیے گئے تو اب جدہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی ، معصوم پاکستانیوں کے قاتل احسان اللہ احسان کو سرعام پھانسی دی جائے ، بہت خون بہہ چکا خارجہ اور داخلہ پالیسی خدارا تبدیل کی جائے کراچی کے ولیکا گراونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ اے این کے دفن ہونے کی باتیں کرنے والے آج دیکھ لیں اے این پی پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگئی ہے وزیراعظم صبح کی بات سے دوپہر کو اور دوپہر کی بات سے رات کو مکر جاتے ہیں ہم نے تحفظات کے باوجود فاٹا کے فیصلے کو قبول کیا افسوس وزیراعظم اپنا وعدہ پورا نہیں کرپائے اب ایسا ہوا تو جدا میں بھی جگہ نہیں ملےگی ان کا کہنا تھا کہ آج ایک مولوی اور قوم پرست فاٹا کے وارث بن بیٹھے ہیں پاکستان کے پختون ایک وحدت ہیں جن کا کوئی مقابلہ نہیں کرپائے گا کےپی کے کےوزیراعلی اوراسپیکر کو ایکدوسرے پر اعتماد نہیں ہم کہتے تھے کہ یہ جہاد نہیں فس
  
  سپریم کورٹ کل پہلی جی آئی ٹی رپورٹ پیش کرے گی
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے بعد سپریم کورٹ کل جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرے گی ، جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانا وقت کی ضرورت ہے کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کل سپریم کورٹ پہلی جی آئی ٹی پیش کرے گی انکا کہناتھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید بحران میں ہے تعلیم صحت پرموجودہ حکومت نے توجہ نہیں دی یہ حکومت کا آخری بجٹ ہوگا بجٹ کا صیح استعمال۔ہونا چاہے انکا کہناتھا کہ پنجاب میں ہمارے تاریخی جلسے ہوئے موہنجودڑومیں بھی استقبال تاریخی ہوا24 مئی کوکشمورمیں عالیشان جلسہ ہوگا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کی ابادی کئی ممالک سے زیادہ ہے جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانا وقت کی ضرورت ہے،
  
  ساحل سمندر پر واچ ٹاورز ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کراچی کے ساحل سمندر پر لگائے گئے واچ ٹاورز عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا، شہری کہتے ہیں انتظامیہ اپنی تنصیبات کا خیال نہیں رکھ سکتی تو شہریوں کو تحفظ کیسے فراہم کرے گی کراچی کےساحل سمندر پر طوفان کے پیش نظر شہریوں کی نگرانی اور مدد کیلئے لگائے جانیوالے واچ ٹاورز جہاں گزشتہ سال لائف سیونگ گارڈز تعینات اور متحرک بھی تھے لیکن جیسے ہی طوفان کا خطرہ ٹل گیا تو ٹاورز لگانے والی انتظامیہ بھی غائب ہوگئی ، تفریح کی غرض سے آنیوالے شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹاورز کی دیکھ بھال کی جانی چاہیے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونیوالے واچ ٹاورز انتظامیہ کی عدم توجہی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی سانحے کا انتظار کیا جارہا ہے
  
  باڑہ موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی فائیو سی فور میں واقع باڑہ مارکیٹ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی .. جس میں پانچ سے چھ ڈاکو مارکیٹ کھلنے سے قبل ہی مارکیٹ میں پہنچ کر دکانیں کھلنے کا انتظار کرنے لگے ، اور دکانیں کھلنے کے بعد لوٹ مارکرکے موبائل فون بیگز میں بھر کو باآسانی فرار ہوگئے.. میٹرو ون نیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلیں کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں دکاندار جب موبائل فون کی دکانیں کھولنے کے لیے آئے توانہیں یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ آج لینے کے دینے پڑجائیں گے .. مارکیٹ کھلنے سے قبل ہی پانچ سے چھ ڈاکو مارکیٹ میں داخل ہوگئے . ڈاکو اسلحہ پلاسٹک کے شاپر ز میں رکھ کر لائے تھے .. بہت اطمینان سے بند مارکیٹ میں داخل ہوئے ... شاپر سے اسلحہ نکالا .میگزین لگایا . لوڈ کیا .. اور دکانداروں کے آنے کا انتظار کیا .. دکانداروں کے آتے ہی کی ڈاکوؤں نے انوکھی واردات .. مارکیٹ میں دکاندار اور دیگر لوگوں کو یرغمال بنایا . اطمینان سے موبائل فونز کو شاپ
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail