METRO 1
     
     
           
         
           
  Saturday, November 25, 2017,        
کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا کوئی ونگ نہیں،وائس چانسلرجامعہ کراچی space 2018کےالیکشن میں ن لیگ پہلےسےزیادہ سیٹیں لےکرحکومت بنائےگی،فاروق حیدر space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
کراچی میں ترقیاتی کام روایتی تاخیر کا شکار  
 
کراچی میں ترقیاتی کام روایتی تاخیر کا شکار ملیر پندرہ کا پل نظام میں تبدیلی کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا مزید جانتے ہیں اس رپورٹ میں جب کوئی کام نہ دکھائے تو ڈنڈا بہتر کام دکھاتا ہے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اب روایت بن چکی ہے لیکن جادوئی ڈنڈا سب کچھ کروا دیتا ہے جیسے ڈگ روڈ کے انڈر پاس کو چھ ماہ میں مکمل ہونا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا تھا جو مقررہ وقت پر ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے لیکن ملیر پندرہ کا یہ برج چار سال بعد بھی ادھورہ ہے وزیر بدلے مگر پالیسی نہ بدلی مئیر بدلے لیکن نظام وہی کا وہی مئیر کراچی کہتے ہیں ملیر پندرہ کے برج پر مشکلات ضرور ہیں لیکن ایک ایک کر کے کام کر رہے ہیں شہر کو بہتری کی طرف لے جایا جارہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملیر پندرہ پل منصوبہ اگر مکمل ہوجاتا تو روزانہ کی ازیت اے چھٹکارہ مل سکتا تھا ملیر پندرہ پل ملیر سے قائدآباد اور منزل پمپ تک جانے والے مسافروں کے سفر میں مشکلات پیدا کر رہا ہے دھوپ مٹی اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں بے منٹوں کا سفر گھنٹوں کا بنا دیا ہے اگر پل کا بقیہ حصہ جلد بن جائے تو آسانی ہوگی  
 

METRO LIVE TV
 

  محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کام ہورہے ہیں،نیئر رضا
چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کہتے ہیں اپنے محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی کام اور دیگر امور انتہائی بہتر انداز میں انجام دے رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے
  
  بجلی سے چلنے والی بسیوں سے کراچی جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل
میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کراچی میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ماحول دوست بجلی سے چلنے والی بسیوں سے کراچی جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگا،600ملین ڈالرملین ڈالر کی لاگت سے چائنہ کی کمپنی کراچی کو بجلی سے چلنے والی بسیں فراہم کرے گی چائنہ کمپنی ایکو بس کے سربراہ تھامس وانگ کی سربراہی میں 6رکنی وفد نے میئر کراچی سے ملاقات کی، اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے اس وقت ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور جدید ٹرانسپورٹ کا نظام اس شہر کی اولین ضروریات میں شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ چین کی یہ کمپنی جو بسیں کراچی لائیں گی وہ ماحول دوست ہیں اور آلودگی سے پاک ہیں نہ ان بسوں سے دھواں خارج ہوگا نہ ہی شہر میں نوئس پولوشن ہوگا،انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 500اسٹیشن بنائے جائیں گے ایک بس ایک مرتبہ چارجڈ ہونے کے بعد 280کلومیٹر کا فاصلہ طے کریگی اور ان بسوں میں انجن کے بجائے بجلی کی موٹرز لگی ہوئی ہیں ،یئر
  
  ہم نے عوام کو دلاسوں کے سوا کچھ نہیں دیا
پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی اہم ترین وکٹ گرادی۔ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی ،،، پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی اہم ترین وکٹ گرادی ،،،، ڈپٹی میئر کراچی ارشدہ وہرہ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی میئر ارشدہ وہرہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاوس پہنچے جہاں ان کا انیس قائم خانی اور دیگر قائدین نے استقبال کیا۔بعدازاں پی ایس پی رہنماﺅں کے ہمراہ شمولیتی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو دلاسوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ جتنے بھی اختیارات تھے ہم بہت کچھ کرسکتے تھے مگر نہیں کیا۔ میں اس سے زیادہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتا تھا
  
  ضلع شرقی کی یوسی 13 کا علاقہ بد ترین سیوریج کی لپیٹ میں
ضلع شرقی کی یوسی 16 میں سیوریج کا نظام تباہ ہوگیا ، سڑکوں پر ڈھائی سے تین فٹ سیوریج کا گندا پانی جمع ہوگیا ، وائس چیئر مین کہتے ہیں واٹر بورڈ کا ادارہ ہمارے اختیار میں نہیں ، بار بار انتظامیہ کو علاقے کی صورتحال حال سے آگاہ کیا ، مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہ کے باعث ضلع شرقی کی یوسی 13 کا علاقہ بد ترین سیوریج کی لپیٹ میں ہے ،کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر ڈھائی سے تین فٹ سیوریج کا گندا پانی جمع ہے ،جس کے باعث علاقےسے بدترین تعفن اٹھ رہا ہے ،ساتھ ہی دیگر موذی بیماریوں کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ، اس موقع پر یوسی 13 کے وائس چیئرمین جمیل احمد کہتے ہیں کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ادارہ ہمارے اختیار میں نہیں ، بارہا بار انتظامیہ کو علاقے کی صورتحال حال سے آگاہ کیا ، مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی
  
  چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا عبد اللہ کالج کا دورہ
چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کہتے ہیں طالبات کے لئے فنی تعلیم کا حصول بھی ضروری ہے ، ہنر مند خواتین ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں عبد اللہ کالج کے دورہ کے موقع پر پرنسپل اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ طالبات کے لئے عام نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کا حصول بھی نہایت ضروری ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ ہماری طالبات تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی ہوں،آئندہ آنے والا وقت مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی میدان عمل میں آنے کا متقاضی ہوگا۔ کالج پرنسپل محمود ہ الطاف نے کالج کو درپیش مسائل سے چیئرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کیا ۔ جن میں پینے کے پانی کی قلت ، سیوریج لائن کی شکتگی ، کالج گراﺅنڈ کی صفائی کے مسائل کا زکر کیا گیا۔ ریحان ہاشمی نے کالج کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور تعاون کی پیش کش کی اور جبکہ پانی اور سیوریج کے مسائل کو جلد حل کرانے کے یقین دہانی کرائی
  
  مئیر کراچی کاماڑی پور روڈ کا دورہ
مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ گلبائی موڑ سے سینڈ پٹ تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کی جائے گی ۔ تاکہ شہریوں کو گھنٹون ٹریفک کے دیرینہ مسئلے سے نجات مل سکے میئر کراچی وسیم اختر نے ماری پور روڈ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مئیر کراچی کا کہنا تھاکہ گلبائی موڑ سے سینڈ پٹ تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کی جائے گی۔ سڑک کو اس طرح تعمیر کیا جائے کہ وہ آئندہ 25 سال کی ضروریات پوری کرسکے ۔مئیر کراچی نے کہا کہ سڑ ک کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرکے اسے مزید چوڑا کیا جائے۔وسیم اختر نے کہا کہ شہریوں کی ایک بہت بڑی تعدادسینڈ پٹ اور ہاکس بے اور دیگر مقامات کی سیر کے لئے اس سڑک کو استعمال کرتی ہے۔سڑ ک کی تعمیر ہونے سے یہاں کی مقامی آبادی اور تفریح کے لئے آنے والے شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک جام سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے کہ یہ سڑک تعمیر کی جائے۔ مئیر کراچی کا مزیدکہنا تھ اکہ تفریح کے لئے آنے والے شہری اس سڑک سے مستفید ہونگے۔ دورے
  
  بلدیہ وسطی کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے،ریحان ہاشمی
چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کہتے ہیں بلدیہ وسطی کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے اگر کے الیکٹرک بر وقت ادائیگی کو ممکن بنائے تو بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنی عوام کو دی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کو مزید بہتر بنا سکتی ہے کے الیکٹرک کے 5رکنی وفدنے مرکزی دفتر بلدیہ عالیہ کراچی وسطی میں چیئرمین ریحان ہاشمی سے ملاقات کی جس میں باہمی رضا مندی کے ساتھ بلدیہ وسطی کے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کو فنڈز کمی کا سامنا ہے اگر کے الیکٹرک بر وقت ادائیگی کو ممکن بنائے تو بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنی عوام کو دی جانے والی بلدیاتی سہولتوں کو مزید بہتر بنا سکتی ہے،اس موقع پر انکے ہمراہ کے الیکٹرک کے جی ایم عابد جمشید صدیقی ،آر ایچ او سید زاہد علی ،ایچ ٹی پی الیاس منصور ،ایکسین لیاقت آباد جنید اللہ ،اوردیگر افسران بھی موجود تھے ،اینہوں نے موجودہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ریونیو کے ہدف کو ح
  
  کراچی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
کراچی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ، دو کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 11 فائر اسٹیشنز کام کر رہے ہیں عالمی رپورٹ کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے زیر نگرانی کام کرنے والے 22 فائر اسٹیشن میں سے صرف 11 فائر اسٹیشن کام کر رہے ہیں اور غور طلب بات یہ ہے کہ 11 فنکشنل فائر اسٹیشن کی بیشتر گاڑیاں خراب کھڑی ہیں،دو لاکھ کی آبادی پر ایک فائر اسٹیشن ہونا لازمی قرار دیا جاتاہے اس طرح سے دو کروڑ کی آبادی والے انٹر نیشنل شہر کے لیے 100 فائر اسٹیشن درکارہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر نگرانی 22 فائر اسٹیشن ریکارڈ پر کام کر رہے ہیں جن میں سے طرف 11 فائر اسٹیشن فعال ہیں بلدیہ عظمی کراچی میں فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے گلشن اقبال فائر اسٹیشن ،گلستان جوہر فائر اسٹیشن ،ناظم آباد فائر اسٹیشن ،نیوکراچی فائر اسٹیشن ،اورنگی ٹاﺅن فائر اسٹیشن ،شاہ فیصل کالونی فائر اسٹیشن ،منظور کالونی فائر اسٹیشن ،نیشنل ہائی وے فائر اسٹیشن ،ملیر فائر اسٹیش
  
  عباسی شہید اسپتال کے احتجاجی مظاہرین پریس کلب پہنچ گئے
کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا عباسی شہید اسپتال کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کےخلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ دو ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں بعباسی شہید اسپتال میں ملازمین نے ایک ہفتہ احتجاج کے بعد کراچی پریس کلب کا رخ کیا جہاں ان سے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے ملاقات کے دوران یقین دلایا کہ فوری تنخواہیں ادا کردی جائیں گی پریس پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھتے تھے جن پر نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے بتایاکہ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث وہ شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں
  
  سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کا عملہ ضلع شرقی میں بھی کام کر رہا ہے
ضلع شرقی کی اعظم بستی میں مسائل کے انبار لگ گئے ، شہری کہتے ہیں ایم پی اے ، ایم این اے اور بلدیاتی نمائندے کسی کام کے نہیں ضلع شرقی جمشید زون محمودآباد اعظم بستی میں بے نظیر بھٹو کالج کی گیٹ پر کچرے کے ڈھیر انتظامیہ صفائی تک نہیں کرواسکی یونئین کمیٹی کی دیوار بھی کچرے سے بھری ہوئی ہے جبکہ علاقہ مکین شدید ازیت سے دوچار ہیں ٹریفک کا ایک ٹریک مفلوج ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ دلاسے آخر کب تک دئے جائینگے
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail