METRO 1
     
     
           
         
           
  Thursday, September 21, 2017,        
کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا کوئی ونگ نہیں،وائس چانسلرجامعہ کراچی space 2018کےالیکشن میں ن لیگ پہلےسےزیادہ سیٹیں لےکرحکومت بنائےگی،فاروق حیدر space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
بارش کے بعد کراچی کی اہم اور بڑی چھوٹی سڑکیں تباہ  
 
بارش کے بعد کراچی کی اہم بڑی شاہرائیں اور بڑی چھوٹی سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں سرجانی کی اہم شاہراہ تباہ ہونے کے باعث حادثات روزانہ کا معمول بن گیا ہےکراچی کی حالیہ بارشوں سے شہر میں ہونے والی تباہ کاریوں سے اہل کراچی انتہائی مشکل اور تکلیف دہ صورتحال کا شکار ہیں۔ حالیہ بارشوں سےشہر کی اہم شاہراہوں براحال ہے سرجانی کی مرکزی شاہراہ پر بڑے بڑے گڑہے ہوگئے ہیں جن میں بارش کا پانی جمع ہے اور مسافروں کے لئے زہنی کوفت کا باعث بن رہا ہے اسٹریٹ لائٹس اور نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث حادثات میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے جبکہ مین شاہراہ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے تمام تر وصائل بروئے کا لائے جائیں  
 

METRO LIVE TV
 

  کراچی میں دو روز کی بارش نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے
کراچی میں دو روز کی بارش نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے شہر کے مختلف علاقوں میں تاحال بارش کا پانی موجودہے جو سیویج کے پانی کے ساتھ مل کر شہر میں تعفن پھیلا رہاہے جبکہ دوسری جانب سڑکوں پر بارش کاپانی موجود ہونے سے سڑکیں بھی بیٹھ گئیں ہیں جتنا بڑا شہر اتنے ہی بڑے مسائل اور اس پر بلدیاتی اداروں اور حکومت کی کارکردگی بھی صفر سے زیادہ نظر نہیں آتی ،منی پاکستان کراچی میں دوروز کی بارش نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول کررکھ دیا ہے شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کے پانی کا نکاسی کا عمل اب تک شروع ہی نہیں ہوسکا جس سے مختلف علاقوں میں غلاظت کے ڈھیر سے تعفن پھیلنا شروع ہوگیا ہے ،ملیر ،لانڈھی ،کارنگی ،گلشن اقبال،گلزار ہجری کے کچھ علاقے ،ناظم آباد ،نصرت بھٹو کالونی سمیت دیگر علاقوں میں اب تک بارش کے اثرات آج بھی نمایاں نظر آرہے ہیں جبکہ دوسری جانب بارش کا پانی کھڑا ہونے کی صورت میں گلزاری ہجری کے مین روڈ ،لانڈھی
  
  برسات کا پانی نکالنا انتظامیہ کیلئے امتحان بن گیا
کراچی میں برسات کا پانی نکالنا انتظامیہ کیلئے امتحان بن گیا،، سرجانی ٹائون سیکٹر فوربی کا برا حال ہے جبکہ گلی محلوں میں اب تک پانی جمع ہے، جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے کراچی میں برسات کا پانی نکالنا انتظامیہ کیلئے امتحان بن گیاسرجانی ٹائون سیکٹر فوربی کا برا حال ہےعلاقے میں تین سے چات فٹ پانی جمع ہے جبکہ پانی میں کتے اور دیگر جانور بھی مرے پڑے ہیں تعفن زدہ پانی سے علاقے میں بیماریاں پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگے ۔بچوں اور بڑوں کے بیمار ہونے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہےتو دوسری جانب علاقہ مکینوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے سرجانی ٹاؤن میں سیوریج کا نظام مفلوج ہے یہی وجہ ہے کہ گٹروں سے ابلتے پانی کی سے ہر طرف تعفن پھیل چکا ہے ۔ کہیں کچرے کے ڈھیر ہیں تو کہیں ٹھاٹھیں مارتا گندا پانی دکھائی دیتا ہےجبکہ امور خانہ داری مکمل کرنا بھی ناممکن ہوگیا ہے کیوکہ علاقے میں گیس اور بجلی بھی معطل ہے علاقہ مکینوں کا کہن
  
  بارش کے بعد کراچی کی اہم اور بڑی چھوٹی سڑکیں تباہ
بارش کے بعد کراچی کی اہم بڑی شاہرائیں اور بڑی چھوٹی سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں سرجانی کی اہم شاہراہ تباہ ہونے کے باعث حادثات روزانہ کا معمول بن گیا ہےکراچی کی حالیہ بارشوں سے شہر میں ہونے والی تباہ کاریوں سے اہل کراچی انتہائی مشکل اور تکلیف دہ صورتحال کا شکار ہیں۔ حالیہ بارشوں سےشہر کی اہم شاہراہوں براحال ہے سرجانی کی مرکزی شاہراہ پر بڑے بڑے گڑہے ہوگئے ہیں جن میں بارش کا پانی جمع ہے اور مسافروں کے لئے زہنی کوفت کا باعث بن رہا ہے اسٹریٹ لائٹس اور نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے باعث حادثات میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے جبکہ مین شاہراہ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے تمام تر وصائل بروئے کا لائے جائیں
  
  بارش کے پانچ روزبعد بھی برساتی پانی کا راج
کراچی میں انتظامیہ کی نااہلی کے باعث بارش کے پانچ روزبعد بھی برساتی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، بارش شہریوں کےلئےباعث زحمت بن گئی، بارش کے بعد صفائی ستھرائی کی صورت حال ابتر ہے شہرکراچی میں موسمیات اور ڈائو یونیورسٹی کے ساتھ رہائشی علاقے میں انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث حالیہ بارش کوپانچ روز گزرنے کے باوجود برساتی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی جس سے ناصرف گلیاں بلکہ اندرون علاقہ سڑکیں تالاب کامنظرپیش کررہی ہیں صفائی نہ ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا تاہم ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا میٹروون نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا موسمیات کے رہائشیوں کا کہناہے کہ شہرقائد کی پہلے سے ابتر صورتحال سے کون واقف نہیں ،رہی سہی کسر بارش نے پوری کرد ی پانچ روز ہونے کوہیں لیکن ابھی تک برساتی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے مچھروں کی بھرمارکی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے
  
  کراچی میں نیو سبزی مندی صفائی مہم جار ی
کراچی میں ہونیوالی حالیہ بارش کے بعد نیو سبزی منڈی میں صفائی مہم جاری ہے، مرکزی روڈ کچی ہونے کے باعث بننے والے کیچڑ کو مشینری کے ذریعے صاف کروادیا گیا شہر قائد میں پھل اور سبزی فراہم کرنیوالی سبزی منڈی میں بارش کے بعد ہر جگہ کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے تھے جس پر تاجر ایسوسی ایشن کے صدر محمد نبی خان اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری تاجر ایسوسی ایشن اسد جتوئی نے مارکیٹ کمیٹی کے عہدیداران سے مارکیٹ کی اور ابتر صورتحال سے آگاہ کیا،مارکیٹ کمیٹی نے تاجروں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے منڈی کی صفائی کیلئے نہ صرف مشینری فراہم کی بلکہ چیئرمین علی احمد جوکھیو نے اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی کا کام بھی مکمل کروایا ، صفائی مکمل ہونے پر نیو سبزی منڈی کے تاجروں نے مارکیٹ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بارشوں سے قبل ہی انتظامات مکمل کرلیئے جائیں گے
  
  کراچی میں ترقیاتی کام روایتی تاخیر کا شکار
کراچی میں ترقیاتی کام روایتی تاخیر کا شکار ملیر پندرہ کا پل نظام میں تبدیلی کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا مزید جانتے ہیں اس رپورٹ میں جب کوئی کام نہ دکھائے تو ڈنڈا بہتر کام دکھاتا ہے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اب روایت بن چکی ہے لیکن جادوئی ڈنڈا سب کچھ کروا دیتا ہے جیسے ڈگ روڈ کے انڈر پاس کو چھ ماہ میں مکمل ہونا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا تھا جو مقررہ وقت پر ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے لیکن ملیر پندرہ کا یہ برج چار سال بعد بھی ادھورہ ہے وزیر بدلے مگر پالیسی نہ بدلی مئیر بدلے لیکن نظام وہی کا وہی مئیر کراچی کہتے ہیں ملیر پندرہ کے برج پر مشکلات ضرور ہیں لیکن ایک ایک کر کے کام کر رہے ہیں شہر کو بہتری کی طرف لے جایا جارہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملیر پندرہ پل منصوبہ اگر مکمل ہوجاتا تو روزانہ کی ازیت اے چھٹکارہ مل سکتا تھا ملیر پندرہ پل ملیر سے قائدآباد اور منزل پمپ تک جانے والے مسافروں کے سفر میں مشکلات پیدا کر رہا ہے دھوپ مٹی اور
  
  زندگی کی اہم ضرورت افسران کی مرضی پر
زندگی کی ایک ضرورت پانی ہے لیکن یہ ضرورت افسران و حکمران کو راضی کیے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی سندھ حکومت کے محکمہ واٹر بورڈ کا ظلم کھوکھرآپار کی غریب بستی میں ڈھایا جارہا ہے کہاں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں میری بدقسمتی کو تو خوش قسمت انسان بھی روتا ہے سمندر کنارے بستا ہوں لیکن پھر بھی روتا ہوں عجب شہر میں غضب کے حکمران ہیں میرے میں پانی مانگتا ہوں تو دل روتا ہے ضلع کورنگی کی عوام پینے کے پانی سے محروم ٹینکر مافیا کے بعد شہر پر گیلن مافیا قابض ہونے جارہا ہے خواتین اپنے گھریلو کام کاج کے بعد پانی کی تلاش کو نکل جاتی ہیں پانی نہ ملنے پر تیس روپے کا گیلن خرید کر استعمال کرتی ہیں پانی کی بوند بوند کو ترستی کورنگی کی یہ عوام اب تو امیدیں لگانا بھی چھوڑ چکی ہیں جس ملک میں حکمران بے حس ہوں وہاں عوام بے بس ہو ہی جاتی ہے
  
  محمود آباد سے اسپرے مہم کا آغاز
مئیر کراچی وسیم اختر نے محمود آباد سے اسپرے مہم کا آغاز کردیا،، اسپرے کی گاڑیاں سرجانی ٹاؤن بھی جائینگی، وسیم اختر کہتے ہیں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی وجہ سے شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا میئر کراچی کی محمود آباد میں مچھر مار اسپرے مہم کا آغاز پی ایس ایک سو چودہ میں سیاسی سرگرمیاں بھی عروج پر مئیر کراچی کہتے ہیں اسپرے مہم غیر سیاسی ہے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی وجہ سے شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا بارش کےپانی کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں محمود آباد میں چار گاڑیاں مچھر مار اسپرے کریں گی وسیم اختر نے کہا کہ آج محمود آباد اور سرجانی میں میں مچھر مار اسپرے ہورہا ہے ہر جماعت چاہتی ہے کہ پی ایس ایک سو چودہ سے جیتے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں جو بھی اشو اٹھائیں جائیں جب تک کراچی کے نمائندگی نہیں ہوگی تو فائدہ نہیں مئیر کراچی نےایپکس کمیٹی کے اجلاس کو کراچی کے ساتھ مزاق قرار دے دیا ایپکس کمیٹی میں میئر کا ہونا ضروری ہےمیری غیر موجودگی میں محکمے نے ب
  
  چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کہتے ہیں
چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کہتے ہیں تعلیم یافتہ قومیں ہی دنیا میں ترقی حاصل کرتی ہیں، تعلیم بااخلاق اور باشعور بناتی ہے مختلف عوامی فلاحی تنظیموں کے نمائندوں سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے تعلیمی میدان میں مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی اسکولوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے اور طالبعلموں کو جدید علوم کے زیور سے آراستہ کیا جائے، تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہو،، انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر اور عوامی فلاحی تنظیموں کو دعوت دی کہ وہ آگے آئیں اور اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں، ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی اسکولوں میں پینے کے پانی کیلئے فلٹر پلانٹ، کمپیوٹر لیب، فرنیچر اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کریں، تاکہ طلباء طالبات بہتر اور پرس
  
  چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کہتے ہیں
چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کہتے ہیں سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے،، علاقوں کے مکینوں کو سہولت پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اے ڈی سنجرانی اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی منظور عباسی کے ہمراہ اجلاس اور محمود آباد کے مختلف علاقوں کادورہ کیا،،، چیئرمین معید انور نے محمود آباد، کراچی ایڈمن سوسائٹی، ستارہ بیکری منظوری کالونی کے دورے کے دوران جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر دیکھ کر انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے ہدایت کی کہ مذکورہ علاقوں کے مکینوں کو سہولیات پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے،، اس سلسلے میں کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا،، ان کا کہنا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ فوری طور پر اپنی کارکردگی کو درستگی کی جانب گامزن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،، چیئرمین معید انور نے سینئر ڈائریکٹر اقبال احمد کو ہدایت کی کہ وہ اس سلس
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail