METRO 1
     
     
           
         
           
  Tuesday, July 25, 2017,        
مردان:گرفتارملزمان میں باپ اور2بیٹےشامل ملزمان ٹرانسفارمرجمرودخیبرایجنسی میں فروخت کرتےتھے کاٹلنگ پولیس نےٹرانسفارمرچوروں کا گروہ پکڑ لیا space کراچی:اینٹی کرپشن کورٹ نےسجادبشیرسمیت4ملزمان کی ضمانت منظور کرلی space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
وہاڑی سینچانوالہ روڈ پر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا  
 
وہاڑی سینچانوالہ روڈ پر ہزاروں لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا.حادثے کے بعد لوگوں نے ٹینکر سے بہنے والے ڈیزل کوبغیر حفاظتی انتظامات ڈرموں میں بھرنا شروع کردیا وہاڑی سینچانوالہ روڈ پر ناہموار سڑک ہونے کے باعث توازن برقرار نہ رکھتے ہوئےآئل ٹینکر الٹ گیا جس کے بعد ٹینکرسے ہزاروں لٹر ڈیزل بہنا شروع ہوگیا .حادثے کے بعد لوگوں نے ٹینکر سے بہنے والے ڈیزل کوبغیر حفاظتی انتظامات ڈرموں میں بھرنا شروع کردیا۔ کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے اس کے باوجودپولیس اور سول ڈیفینس کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا.واضح رہے کہ گزشتہ ماہ احمد پور شرقیہ میں پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد پیٹرول جمع کرنے کے لئے پہنچی تو وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔  
 

METRO LIVE TV
 

  طلال چوہدری کی عمران خان پر الزامات کی بارش
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے عمران خان پرپھر سے الزامات لگا دیے کہتے ہیں عمران جھوٹے ہیں ان کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں جس سے منی ٹریل ثابت ہوسکے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے پاس اپنی جائیداد کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں اور وہ اپنی ذات سے متعلق سوالات کے جواب نہیں دے سکے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان دیگر لوگوں کے پورے خاندان کی منی ٹریل کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان کے پاس اپنی جائیداد کے ذرائع، منی ٹریل یا ٹیکس ڈاکیومینٹس کچھ بھی نہیں تاہم اگر ان سے منی ٹریل سے متعلق دستاویزات مانگی جائیں تو وہ جھوٹ کی ٹریل دیتے ہیں۔طلال چوہدری نے مزید کہاکہ جھوٹ بولنے والے ایکسپوز ہورہے ہیں، عمران خان نے جو چیزیں فراہم کیں ان میں تضاد ہے جبکہ عمران خان دنیا کے واحد آدمی ہیں جن پر سابقہ بیوی بھی کروڑوں خرچ کرتی ہے
  
  سید یوسف رضا گیلانی کی میڈیا سے گفتگو
سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں سپریم کورٹ کا جتنی جلد فیصلہ آئےگا اتنی جلد ہی ملکی حالات نارمل ہوں گے ہمارا موقف ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ملتان میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کاکہناتھا کہ ہمارا موقف ہے حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے اورالیکشن 2018 میں ہونے چاہئیں،سپریم کورٹ کا جتنی جلد فیصلہ آ ئے گا اتنی جلدی ہی حالات نارمل ہونگے۔ یو سف رضا گیلانی کا کہنا تھا اگر کوئی سازش ہو رہی ہے تو نشاندہی کی جائے ،مجھے اداروں میں تصادم نظر نہیں آ رہاسب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت ہے اوراپنے منشور کے مطابق الیکشن لڑے گی اورہمارے نمائندے اپنے حلقے میں جا رہے ہیں اور میں2018 کے الیکشن میں حصہ لینے کا سوچ رہا ہوں ،بلاول بھٹو خودمیدان میں ہیں جب جلسے کا وقت آئے گا تو کر لیں گے ،سابق وزیراعظم نے کہا تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کی طرف توجہ دینی چاہیے
  
  جاوید ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کہتے ہیں چودھر ی نثار کومیرے مشورے کی ضرورت نہیں وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے پاناما معاملے میں صرف مائنس نواز نہیں مائنس 4 دیکھ رہا ہوں ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے چودھری نثار کو اچھی طرح سے جانتا ہوں وہ اداروں سے ٹکراو نہیں چاہتے اوران کومیرے مشورہ کی بھی ضرورت نہیں ہے وفاقی وزیر داخلہ سمجھدار اورعملی سیاست کے آدمی ہیں وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے ان سے احترام کا رشتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چودھری نثار محنت سے سیاست کا راستہ نکالنا جانتے ہیں میں کہتا ہوں ہمارے ادارے سیاست میں مداخلت نہ کریں صرف مائنس نواز نہیں مائنس 4 دیکھ رہا ہے ، جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ پاناماکے بعد عمران تو100 فیصد سیاست سے فارغ ہو جائیں گے نواز شریف کو بھی کہتا ہوں سرمایہ پاکستان میں رکھیں ان کا کہنا تھافارورڈ بلاک بنانا سیاسی سازش ہوتی ہے میں کسی بھی سیاسی جما
  
  چودھری نثارکی پریس کانفرنس کل تک ملتوی
وزیر داخلہ چودھری نثار کی ناساز طبیعت کے باعث کل ملتوی ہونے والی پریس کانفرنس آج شام 5 بجے ہوگی ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے کل منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس ناساز طبیعت کی وجہ سے 24 گھنٹے کے لیے آج شام پانچ بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔وزیر داخلہ چوہدری نثارکو شدید کمر درد کے عارضے کی وجہ سے ڈاکٹرز کی جانب سے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ، ملتوی کی جانے والی پریس کانفرنس آج شام پانچ بجے منعقد کی جائے گی۔جبکہ ترجمان وزیر داخلہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے قیاس آرائی سے گریز کیا جائے اور اسکو کوئی اور معنی نہ پہنائیں جائیں۔ پریس کانفرنس ملتوی ہونے کی وجہ محض ناسازطبیعت ہے۔
  
  ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال ناکام
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق رات ورات ایکشن میں آگئے اور ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال کو ناکام بنادیا ۔ ،،، آٹھ گھنٹے بعد ٹرینیں منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگئیں رات وات و رات وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ایکشن میں آگئے اور ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال کو ناکام بنادیا ۔جس کے بعد پریشان حال مسافروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ،،،،اور انھوں نے خدا شکر ادا کیا ،،، جونیئر ڈرائیورز اور کنٹریکٹ پر ناتجربہ کار ڈرائیورز کی مدد بھی لی گئی۔ جس کے بعد مال گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے ایکسپریس ٹرینیں چلوادیں۔ متبادل ڈرائیورآنے کے بعد آٹھ گھنٹے بعد ٹرینیں منزل مقصود کی طرف روانہ ہوئیں ۔جس کے بعد لاہور ریلوے اسٹیشن سے دوسرے شہروں کے لئے ٹرینیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ایک مخصوص طبقے کی جانب سے دی جانے والی کال غیر موثر ہو کے رہ گئی۔عوام ایکسپریس نے صبح سات بجے روانہ ہونا تھا وہ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔جبکہ ہزارہ ا
  
  بدھ بیرشن درنگ میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ
خیبر ایجنسی شین درنگ اکاخیل کے علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے خیبر ایجنسی شین درنگ اکاخیل کے علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کرزخمیوں کواسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لےکرسرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز آئی ایس پی آرکی جانب سے ایک جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آپریشن خیبر فور کے تحت 21 جولائی کو پاک-افغان سرحدی علاقے میں بلند ترین مقام بریخ محمد کنڈاو¿ پر دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔ کارروائی کے بعد پاک فوج نے
  
  آل پاکستان آئل ٹیکرزاونر نے اپنے حق کیلیے آواز بلند کردی
آل پاکستان آئل ٹیکرزاونر ایسو سی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کردی ہے، ایسو سی ایشن کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ برادری اس وقت مالی بحران کا شکا ر ہے ہمارے جائز مطالبات پورے کیے جائیں آل پاکستان آئل ٹیکرزاونر ایسو سی ایشن کے کارکنوں نے اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کردی ہے ایسو سی ایشن کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ برادری اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اور انتظامیہ نے بھی ہمارے لیے مزید بحران پیداکردیے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں ٹرانسپورٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور سب سے زیادہ اور شفاف ٹیکس ادا کرتاہے ہمارے جائزمطالبات منظور کیے جائیں اس حوالے سے آل پاکستان آئل ٹیکرزاونر ایسو سی ایشن کے کارکنوں نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ این ایل سی کو پی ایس او میں فوری طور پر بندکیاجائے تقشے کی مد میں اونر سے بیس ہزار تک لیے جارہے ہے بند کیے جائیں پی ایس او میں چلنے والی فیلٹ کو اڑتالیس
  
  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج والدین کا دن
عطا کر ہمارے ماں باپ کو عمر درا ز اے اللہ،،،کہ ان کی دعاوں کے بنا ،ہماری زندگی بہت ادھوری ہے،،، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج والدین کا دن منایا جارہا ہے کہتے ہیں کہ پہلا پیار کبھی بھلایا نہیں جاتا،،،پھر پتہ نہیں لوگ کیوں اپنے ماں باپ کا پیار بھول جاتے ہیں،، انیس سو بانوے میں امریکی کانگریس نے ایک بل پاس کیا جس کے تحت جولائی کے چوتھے اتوار کو والدین کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تاکہ بچوں کی اچھی پرورش کرنے والے ماں باپ کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔ بچوں کے لیے والدین کی حیثیت ایک سائبان کی طرح ہوتی ہے جو انہیں اپنی چھاؤں میں موسم کی سرد اورگرم ہواؤں سے بھی بچاتے ہیں۔ ان کے کھانے پینے سے لے کر تعلیم اور تربیت کرنے کے علاوہ انہیں دنیا کی اچھی بری باتوں اور نیکی بدی میں تمیز سکھاتے ہیں۔ والدین کی بچوں سے محبت اور انکی پرورش کے صلے میں کسی دن کو منانے کے بجائے ماں باپ کو انکا اصل مقام دینے اور احترام کرکے ہی انہیں حقیقی معنوں میں خر
  
  پی آئی اے ائیر لیگ کا جلسہ
مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفرزا جتوئی اور ائیر لیگ کے صدر شمیم اکمل کہتے ہیں ہر حالت میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہیں گے پی ائی اے ائیر لیگ کی جانب سے نواز شریف سے اظہاریکجہتی کئلئے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ائی اے کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ سندھ کے صدر بابو سرفرزا جتوئی اورائیر لیگ کے صدر شمیم اکمل کا کہناتھا کہ ائیر لیگ کےجلسے میں شریک تمام ہی رہنمائوں کا اتفاق تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانون اور آئین کے مطابق عمل کرئینگے
  
  پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کہتے ہیں
پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کہتے ہیں کراچی میں دہشتگردی کرنے والے گروپ کے علاوہ سب نے پی ایس ون ون فور کے نتائج کو قبول کیا ہے۔ 9 جولائی کو منہ کی کھانے والوں کو اسلام آباد میں بھی مایوسی ہوئی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس ون ون فور پر پیپلز کے رہنما سعید غنی کی کامیابی پر پیپلز سکریٹریٹ میں جیالوں کا جشن اور آتش بازی پارٹی نغموں پر رقص بھی کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی کرنے والے گروپ کے علاوہ سب نے نتائج کو قبول نہیں کیا۔ سعید غنی سب کو پتا ہے کہ پی ایس ون ون فور میں شفاف انتخابات ہوئے ہیں سعید غنی کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں ہم صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں مین بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔ایم کیو ایم کو ڈر ہے کہ کہین ان کا شہر سے جنازہ نہ نکل جائے۔ ایم کیو ایم کو 9 جولائی کی طرح اسلام آباد میں بھی منہ کی کھانی پڑی۔
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail