METRO 1
     
     
           
         
           
  Tuesday, September 19, 2017,        
کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا کوئی ونگ نہیں،وائس چانسلرجامعہ کراچی space 2018کےالیکشن میں ن لیگ پہلےسےزیادہ سیٹیں لےکرحکومت بنائےگی،فاروق حیدر space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
شیخ رشید کی میڈیاسے گفتگو  
 
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں جے آئی ٹی کے اراکین کوسلام پیش کرتاہوں قطری شہزادے کا بہت شور کیاجارہاہے قطری شہزادہ نواز شریف کی نہیں حسین نواز کی صفائی میں نامزد ہوا ہے راولپنڈی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید کاکہناتھا کہ ملک میں پہلی بارکسی بادشاہ کا احتساب ہورہاہے جے آئی ٹی کے اراکین کو سلام پیش کرتاہوں ، انہوں نے کہاکہ قطری شہزادے کا بہت شور کیاجارہاہے قطری شہزادہ نواز شریف کی نہیں حسین نواز کی صفائی میں نامزد ہوا ہے شیخ رشید کا کہناتھا کہ اگرجے آئی ٹی میں وزیر اعظم پاکستان پیش ہوسکتاہے تو قطری شہزادہ بھی پیش ہوسکتاہے اس موقع پرانہوں نے مزید کہاکہ مجھ پر جعلی کیس بنا کر مجھے اور میرے بھائیوں کو7 سال جیل میں رکھا گیا ہم نے کبھی شور نہیں کیا نواز شریف اور ان کی پارٹی احتساب پر واویلا نہ کریں  
 

METRO LIVE TV
 

  لاہور نے اپنا فیصلہ سنادیا ، مریم نواز
مریم نواز کہتی ہیں لاہور نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جہاں ہمارا مقابلہ مخالفین کے علاوہ ا±ن لوگوں سے بھی تھا جو نظر نہیں آتے ہیں لیکن این اے 120 نے منتخب وزیراعظم پر وار کو اپنے سینے پر لیا اور اپنی ماں کلثوم نواز کو کامیاب کروایا پنجاب ہاو¿س لاہور میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد جیت کی فتح منانے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو مبارکباد دی اور مخالفین کو ایک بار پھر تنقید کا نشانا بنایا ،مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب اگر آپ لندن میں سن رہے ہیں تو دیکھ لیں کہ لاہور والے کہہ رہے ہیں کہ “وی لویو” جس پر پورے مجمع نے نے لو یو نواز شریف کے نعرے بلند کیے،انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ رونے کا وقت ہوگیا ہے اور کوئی اس وقت رو رہا ہوگا جس پر کارکنان نے رو عمران رو کے نعرے لگائے،مریم نواز نے مزید کہاکہ آج آپ نے ثابت کردیا کہ آپ نوازشریف سے محبت کرت
  
  وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کہتے ہیں
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کہتے ہیں عمران خان سپریم کورٹ سے ہمارا مقابلہ کرارہے ہیں،احتساب کے نام پر ہمیں ٹارگٹ کیا گیا، جو بات ہم کرتے ہیں وہ عوام سمجھتے ہیں این اے 120 کے ضمنی انتخاب سے متعلق رانا ثنااللہ نے کہا کہ احتساب کے نام پر ہمیں ٹارگٹ کیا گیا جس کا انکشاف جاوید ہاشمی نے 2014 میں کیا اور بتایا تھا کہ انہیں عمران نے کہا کہ عدلیہ کے ذریعے نوازشریف کو نکالا جائے گا رانا ثنااللہ نے کہا کہ این اے 120 میں انتخابی مہم کو مریم نواز نے شروع کیا تھا اور یہ ہار جیت اور مارجن کم کرنے کا مقابلہ ہے لیکن عمران خان سپریم کورٹ سے ہمارا مقابلہ کرا رہے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ جو بات ہم کرتے ہیں وہ عوام سمجھتے ہیں اور ہم نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کو سازش کے بارے میں بتا دیا ہے۔
  
  نوازشریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات
سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال، توانائی کے منصوبوں اور عدالتی معاملات زیر بحث آئے سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی ۔لندن میں ہونے والی ملاقات میں ملکی صورتحال، توانائی کے منصوبوں اور عدالتی معاملات زیر بحث آئے۔وزیراعظم خاقان عباسی اور کابینہ ارکان نواز شریف اور ان کی اہلیہ کے ساتھ پورا دن گزاریں گے جس کے بعد وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوں گے۔وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈاربھی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ہمراہ ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 18 ستمبر کو نیویارک میں شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے72 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختلف عالمی رہنماو¿ں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے
  
  اے این پی نے پختونخوا میں کام نہیں کیا،آصف زرداری
پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف زرداری کہتے ہیں اپنے دورِ حکومت میں خیبرپختونخواہ میں بہت سے کام نہیں کراسکے صوبے میں اے این پی نے مطلوبہ نتائج نہیں دیے پشاور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے اے این پی حکومت میں بہت سے کام نہیں کراسکے میں چوں کہ ملک کا صدر تھا اس لیے اے این پی کی حکومت میں مداخلت نہیں کی ،سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس آکر تو پیتل بھی سونا ہو جاتا ہے اور جب تک پیپلز پارٹی میں رہتا ہے سونا ہی رہتا ہے لیکن جب باہرنکلتا ہے تو یہ پیتل ہو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو حکومت کرنا نہ پہلے کبھی آئی اور نہ اب آئی ہے لہذا اب پی پی پاکستان کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کرے گی اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل پیش کریں گے ،آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کے ف
  
  باجوڑ ایجنسی میں دھماکا،تحصیلدار سمیت 5افراد شہید
تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کنارے ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی سمیت 5 افراد شہید جب کہ متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے باجوڑایجنسی میں تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد شہید ہوگئے ہیں پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں لیویز کو نشانہ بنایا گیا جس میں پولیٹکل تحصیلدار ماموند فواد علی سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ لیویز کے متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ جاں بحق ہونے والوں میں لیویز اہلکار شامل ہیں یا نہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
  
  اب پنجاب میں موٹرسائیکل ایمبولینس چلے گی
پنجاب حکومت مختلف شہروں میں موٹربائیکس ایمبولینس سروس کا افتتاح کررہی ہے حکومتِ پنجاب ریسکیو 1122 کی پہنچ گنجان آباد علاقوں میں یقینی بنانے کے لیے نو شہروں میں موٹر سائیکل ایمبولینسیں چلائے گی، یہ تجربہ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں کیا جاچکا ہے۔ گوجرانوالا، فیصل آباد، لاہور ، ملتان اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں پچاس پچاس موٹر سائیکل ایمبولینسز دی جائیں گی۔ وزیرِ اعلی پنجاب نے ریسکیو1122 کی سمری منظور کر لی۔ اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ جن تنگ گلیوں اور علاقوں تک ایمبولینسز نہیں پہنچ سکتیں وہاں موٹر سائیکل ایمبولینسیں کام آئیں گی اور مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بیک اپ پر موجود ایمبولینس تک پہنچائیں گی۔ دو تربیت یافتہ ریسکیو اہلکار ہر موٹر سائیکل ایمبولینس پر ابتدائی طبی امداد کے لئے موجود رہیں گے۔ موٹر سائیکل ایمبولینسوں کے اس منصوبے کا آئیڈیا برطانیہ، ترکی اور جاپان میں کامیابی سے چلتی موٹر سائیکل ایمبولینسوں ک
  
  مسکراہٹیں بکھیرنے والا مداحوں کو روتا چھوڑ گیا
مسکراہٹیں بکھیرنے والا مداحوں کو روتا چھوڑ گیا، معروف مزاحیہ اداکار افتخار قیصر جہان فانی سے کو چ کرگئے پاکستان ٹیلی ویژن پر چالیس سال تک اداکاری کے جوہر دکھانے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار افتخار قیصر انتقال کرگئے۔ افتخار قیصر شدید علالت کے باعث گزشتہ چند روز سے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ برین ٹیومر کی بیماری میں مبتلا تھے جب کہ ان کے جگر نے بھی کام کرنا بند کردیا تھا ان کے بیٹے حاجب حسنین کے مطابق وہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔چند روز قبل ملک کے نامور اداکار اور شاعر افتخار قیصر کو انتہائی تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھاجہاں وہ تقریباً 12 گھنٹوں تک بے یارو مددگار پڑے رہے تھے ایمرجنسی وارڈ میں موجود ڈاکٹرز نے یہ کہہ کر ان کا علاج کرنے سے انکار کردیا تھا کہ سینئر ڈاکٹرز کی غیر موجودگی میں وہ ان کا علاج نہیں کرسکتے ، سوشل میڈیا پر اسٹریچر پر بے ہوش پڑے
  
  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ترکی کے دورے پرروانہ
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ کہتے ہیں پاکستان اورترکی کے تعلقات نئے دورمیں داخل ہوچکے ہیں۔ پاکستان اورترکی علاقائی اورعالمی امورپریکساں موقف رکھتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ترکی کے دورے پرروانہ ہوگئے، شہبازشریف ترک قیادت سے ملاقات کریں گے۔شہبازشریف کا ترکی روانگی سے قبل کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی کے تعلقات نئے دورمیں داخل ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی علاقائی اورعالمی امورپریکساں موقف رکھتے ہیں،میرے دورہ ترکی سے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچے تھے ،شہبازشریف کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن گئے تھے۔
  
  لاہور کے حلقہ این اے 120میں سیاسی پارہ ہائی
لاہور کے حلقہ این اے 120میں سیاسی پارہ ہائی ہوگیا .امیدوار اپنے اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کے لیئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہیں لاہور کے حلقہ این اے 120میں سیاسی پارہ ہے ہائی ،،،،امیدوار اپنے اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کے لیئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ،،،،کیونکہ آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے .ہر سیاسی جماعت کے امیدوار کی بس یہی کوشیش ہے کہ سترہ ستمبر سے پہلے وعدے اوردعوے کر کے کسی طرح اپنا ووٹ بینک بڑھایا جائے.ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ن لیگ، تحریک انصاف،پیپلز پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے امیدوار بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں.ضمنی الیکشن کے لیےانتخابی مہم آج رات بارہ بجے تک جاری رہیگی. کون ہوگا فاتح اسکا فیصلہ اتوار کے روز سترہ ستمبر کو عوامی ووٹ واضح کریں گے
  
  ملک بھر میں ہے جلسوں کا موسم
پیپلز پارٹی کی جانب سے سولہ ستمبر کو دادو میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ، نثار کھوڑو کہتے ہیں ملک میں سیاسی افق پر ابھرنے والا ستارہ بلاول بھٹو زداری ہے ۔ ملک میں تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے ملک بھر میں ہے جلسوں کا موسم ہرپارٹی کے لیڈران اپنے اپنے انداز میں جلسے کر رہے ہیں ،،،وہیں پاکستان پیپلز پارٹی بھی اپنا میدان سجانے کے لیئے ہے تیار پیپلز پارٹی کی جانب سے سولہ ستمبر کو دادو میں ہونے والے جلسے کے لیئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ۔جبکہ اسٹیج اور پنڈال سجایا جارہا ہے ۔پیپلز پارٹی دادو میں ہونے والے جلسے کے لیئے خوب سرگرم دیکھائی دے رہی ہے اور پیپلز پارٹی کے جیالے بھی جلسے کے لیئے پرجوش ہیں ۔جبکہ نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی افق پر ابھرنے والا ستارہ بلاول بھٹو زداری ہے ۔ملک میں تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے ۔
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail