METRO 1
     
     
           
         
           
  Wednesday, June 20, 2018,        
سندھ ہائیکورٹ میں گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت space سندھ ہائی کورٹ میں کنری میں بااثر وڈیرے کی جانب سے کسان کی بیٹی سے زیادتی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی space رینجرزکی گڈاپ میں کارروائی ،اغواکارگرفتار space پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پیپلزپارٹی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا space سندھ ہائیکورٹ میں سزائیں پوری کرنے کے باوجود پاکستانی قیدیوں کو بھارتی جیلوں سے رہا نہ کرنے کے خلاف سماجی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کرا دی گئی space جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے علینہ قتل کیس کا چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیئے space کنری میں وڈیرے کی جانب سے کسان کی لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے space پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہریوں کااحتجاج space آئی جی سندھ ، محکمہ داخلہ سندھ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےآئیندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا space جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ظافر زبیری قتل کیس کے شریک ملزم جنید شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ۔ space
webmail Twitter
 
پاکستان عوامی تحریک 10 اگست کو مال روڈ پر دھرنا دی گی  
 
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا،، کہتے ہیں دھرنے میں صرف خواتین شریک ہونگی ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور میں پریس کانفرنس کی ،اس پوقع پر ان کا کہنا تھا ،کہ میں سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو انصاف دلانے تک واپس نہیں جاﺅنگا،انہوں نے کہا ،کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کی رپورٹ فوری عام کردی، لیکن سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی رپورٹ عام نہیں کی گئی، کیا انسان کا خون اور انسانی جان کی حرمت اتنی سستی ہے، کہ اس پر رپورٹ بھی بتانے کو تیار نہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ عید الاضحیٰ کے پہلے ہفتے میں ہی غیر جانبدار بینچ بنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ، یہ میری نہیں بلکہ شہدا کے یتیم بچوں اور بیواو¿ں کی درخواست ہے ،اور ہم یہ ہی درخواست لے کر 16اگست کو مال روڈ پردھرنا دینگے، اور دھرنا کب تک جاری رہے گا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔  
 

METRO LIVE TV
 

  اسپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ختم ہوگیا ہے
ارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے معاملےپر دفاعی اداروں کے حکام سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرہ میں اجلاس میں وزیرخارجہ خواجہ آصف،وزیردفاع خرم دستگیر، اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ،نوید قمر،آفتاب شیرپاؤ،سینیٹرمشاہد اللہ ، بیرسٹرظفراللہ، شاہ محموداورغلام احمدبلور سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز شریک ہوئیں۔ اسپیکرایازصادق کی میڈیا سے گفتگو اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ امریکی صدرکےبیان پرمتوازن جواب دیناچاہیے اجلاس میں مختلف تجاویز آئیں جن پر غور کیا گیا ۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ جلدکمیٹی کاایک اوراجلاس طلب کیاجائےگا آئندہ اجلاس کےبارے میں جلد آگاہ کردیں گےاجلاس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی تھی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزرائےخارجہ دفاع اور قومی سلامتی کےمشیراج
  
  پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے؛عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے الزامات لگا کرپاکستان کی توہین کی دانستہ کوشش کی۔افغانستان میں امریکی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں۔ مالی مفادات کی خاطر کسی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں عمران خان نے امریکی صدر کی پاکستان کو مسلسل دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہارکیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کسی اور کی جنگ کا حصہ بننے کی مخالفت کی۔ عمران خان کے مطابق ٹرمپ کے الزامات سے سبق ملا ہے کہ مالی مفادات کی خاطر کسی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکا سے الجھنا نہیں چاہتے لیکن افغانستان میں امریکی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ امریکی نئی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے۔ افغان مسئلے کے حل کیلئے چین، روس اور ایران کیساتھ ملکر تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جا سکتی ہی
  
  زیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جاپانی وزیر خارجہ کی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جاپانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان وسیع تر سرمایہ کاری و تجارتی روابط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جاپانی سرمایہ کار اس سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ تارو کونو کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہیں، پاکستان کی گرانقدر قربانیاں تسلیم کرتے ہیں۔ جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی، جاپانی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام جاپان کے عوام کیلئے پرتپاک اور محبت بھرے جذبات رکھتے ہیں، پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان کی
  
  پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کی حمایت نہیں کررہا،ڈیوڈ پیٹریاس
سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پٹریاس کا کہنا ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کی حمایت نہیں کررہا ، پاکستان کے ڈبل گیم یا دہشتگردوں کو سپورٹ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ امریکی جنرل اور سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس پاکستان کی حمایت میں بول پڑے ،ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا ہے پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کی حمایت نہیں کررہا اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ پاکستان ڈبل گیم کررہا ہے پیٹریاس نے کہا کہ سی آئی اے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان حکام کے رابطے میں رہا۔ اس سے قبل ڈیوڈ پیٹریاس نے 2016میں دیئے گئے انٹرویو میں پاک فوج کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ پاک فوج نے2009میں دہشت گردی کیخلاف زبردست آپریشن کئے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ کےالزامات سینٹ کام اورسی آئی اے سابق چیف2016 میں جھٹلا چکےہیں۔ یاد رہے کہ ڈیوڈ پیٹریاس 2011 میں سی آئی اے کے سربراہ بنے تھے، اس سے قبل وہ عراق اور افغانستان میں امریکی افوا
  
  طعنے سنتے ہوئے ستر برس ہوگئے، اب امداد سے توبہ کر لیں: شہباز شریف
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ستر سال گزر گئے، آج بھی ہمیں طعنے مل رہے ہیں، اب امریکا کو بتا دیں کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے، آپ اپنی امداد کا حساب لے لیں۔ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی امداد سے توبہ کر لینی چاہیے، جس پر طعنے ملیں، وقار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا، ہم خطے میں اسٹیک ہولڈر ہیں، ہم سے مشاورت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں بہت سخت بیان جاری کیا، عوام بےچاروں نےتو پاؤنڈ اور ڈالر بھی نہیں دیکھے ہوں گے، فیصلہ اشرافیہ کو کرنا ہے اور اشرافیہ میں بھی شامل ہوں، ماضی بھلائیں، آئیں سب مل کر ملک کے لیے فیصلے کرتے ہیں۔ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر دشمنوں کوبتا دیں کہ ہم متحد ہیں۔ شبہاز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکا یا کسی ملک سے لڑائی نہیں لڑنی، ہمیں مشاورت کے ساتھ فیصلہ کرنا چاہیے، ہم روکھی سوکھی کھا لیں گے، مگر اپنے وقا
  
  دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پیپلزپارٹی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پیپلزپارٹی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا پی پی سے چھٹکارا سندھ کے مسائل کا حل ہے کرپشن کی دوڑ میں پی پی حکومت سب سے آگے ہے۔ پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان، ثمر علی خان اور ڈاکٹر سیما ضیا نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا پیپلزپارٹی کو صوبےسے کیا دشمنی ہے پی پی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں کاشتکار سے لیکر عام آدمی سندھ حکومت سے نالاں ہے قیادت کرپٹ ہوگی تو ورکر بھی کرپٹ ہونگے،۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ دس برسوں میں پی پی حکومت نے اٹھارہ سو ارب روپے سندھ میں خرچ کئے مگر عوام کا معیار زندگی بلند ہوا نہ کوئی تبدیلی آئی، سندھ میں اٹھارہ سو اکسٹھ کا قانون چل رہا ہے سندھ پولیس کے حالات سن کر انسان کانوں کو ہاتھ لگاتا ہے مخالفین پر جھوٹے مقدمات قائم کئے جار
  
  خورشید شاہ نے سعد رفیق کی حماہیت کردی
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے سعودی عرب میں کیا ہورہا ہے۔ آج کی صورتحال میں معافی تلافی کی بات ہورہی ہے جس پر افسوس ہے آج کے این آر او اور ماضی کے این آر او میں بہت فرق ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سعد رفیق کی بھی حمایت کردی، بولے سعد رفیق کے بیان میں کوئی ایسی بات نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان اتنی جلدی نہیں آنا چاہئے تھا
  
  ناصر جنجوعہ کی نوازشریف سے ملاقات ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے جاتی امرالاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں نواز شریف نے افغانستان سمیت تمام ہمسائیوں سے دوستانہ اور پرامن تعلقات پر زور دیا۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن اور تمام ہمسایہ ممالک میں بہتر تعلقات ناگزیر ہیں۔ ممالک کے درمیان جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ بطور وزیراعظم ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کی بات کی جبکہ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ادارے متحد ہیں۔ دنیا کو تسلیم کرنا ہوگا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پار سے دہشتگردوں کی سپورٹ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
  
  بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 11 پیسےفی یونٹ کی کمی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 11 پیسےفی یونٹ کی کمی کی منظوری دے دی ، اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا
  
  فوج سے میں کہتا ہوں کہ وہ اعتکاف میں رہیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں فوج سے کہتا ہوں کہ وہ اعتکاف میں رہیں۔ نوازشریف کی باتوں کا نوٹس نہ لیں اور ججز بھی یہی کریں ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے جو آج جنگ کا اعلان کیا ہے ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں، یہ جوانصاف جہانگیر آپ بنانے جا رہے ہیں اس میں نوازشریف آ پ کو بڑی قیمت ادا کرنے پڑے گی،انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہی چاہتے ہیں کہ اس ملک میں جمہوریت ختم ہو جائے،آج جمہوریت کے خاتمے کا پہلا دن ہے، قوم یہ 90 دن گن لےسربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ میں نے حدیبیہ کا کیس تیار کرلیا ہے، اس کیس کو کسی نے چھوا ہی نہیں اور نہ ہی کسی نے فائل کھول کر دیکھی، نوازشریف کو ملک قیوم جیسا جج چاہیے، ،شیخ رشید نے کہا کہ فوج سے میں کہتا ہوں کہ وہ اعتکاف میں رہیں، نواز شریف کی باتوں کا نوٹس نہ لیں اور ججز بھی یہ یہی کریں،اس موقع پر شیخ رشید نے کل ڈی جی خان میں جلسے کا بھ
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail