METRO 1
     
     
           
         
           
  Monday, October 16, 2017,        
کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا کوئی ونگ نہیں،وائس چانسلرجامعہ کراچی space 2018کےالیکشن میں ن لیگ پہلےسےزیادہ سیٹیں لےکرحکومت بنائےگی،فاروق حیدر space کراچی:پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے بےنظیر بھٹو کے دور میں کراچی میں بے شمار کام ہوئے، بلاول بھٹو space بدین:حالیہ بارشوں نےضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی قلعی کھول دی ضلع کے300سےزائدسرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں بارش کاپانی موجود space کراچی: آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کیریبین پریمیئرلیگ سے معاہدہ کیریبین پریمیئرلیگ کی ٹیم سینٹ کٹس نےمحمدحفیظ کی خدمات حاصل کرلیں کیریبین لیگ 4 اگست سے شروع ہوگی space ملتان: مظاہرین نے ٹائر جلاکر نادرا آباد پھاٹک روڈ بلاک کردیا مظاہرین کی پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی،جھوٹے مقدمات ختم کرو کے نعرے جمشید دستی سے کسانوں کو انکا حق فراہم کرنے کا بدلہ لیا جارہا ہے،مظاہرین space سکھر:ن لیگ ثبوت دینےمیں ناکام ہوگئی ہےسکھر:کیس کلیئرتھا،ججوں کےریمارکس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،خورشیدشاہ حکومت کواچھےمشورےدیتےرہیں گےوزیراعظم نےاقامہ چھپایا،خورشیدشاہ space رحیم یار خان: منٹھار میں ون آرکنڈیرنہرمیں60 فٹ چوڑاشگاف،کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پُر کرنے میں مصروف محکمہ آبپاشی کا عملہ ابھی تک نہیں پہنچا محکمہ آبپاشی کی غفلت کےباعث اسی مقام پردوسری بارشگاف پڑاہے،متاثرین space نواز شریف کی کابینہ کےآدھے لوگ مشرف کابینہ میں شامل تھے،فوادچوہدری space کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیس عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کافیصلہ آج ہی سنایا جائے گا space
webmail Twitter
 
آصفہ بھٹو زرداری کا نجی اسکول کی سائنسی نمائش کا دورہ  
 
آصفہ بھٹو زرداری نے نجی اسکول میں لگی سائنسی نمائش کا دورہ کیا ، طلبہ وطلبات سے ملاقاتیں کیں اور طلبہ سے مختلف پروجیکٹ کے بارے معلومات بھی لیں SB آصفہ بھٹو زرداری نے اسٹیڈیم کے قریب واقع نجی اسکول میں لگائی گئی سائنسی نمائش کا دورہ کیا آصفہ بھٹو زرداری نے سائنسی نمائش کے دورے کے دوران طلبا وطالبات کی جانب سے بنائے مختلف سائنسی پروجیکٹ میں نہ صرف دلچسپی کا اظہار کیا بلکہ طلبا وطالبات سے انکے پروجیکٹ کے حوالے معلومات حاصل کرنے کے علاوہ انکی حوصلہ افزائی بھی کی ا سدورے کے دوران اسکول میں رکھے گئے مختلف جانوروں کے پا س بھی گئی ایک کچھوے کو پریشان دیکھ کر آصفہ بھٹو زرداری بھی پریشان ہوگئیں فورا اسکول انتظامیہ او راپنے سیکورٹی گارڈ کے زرئعے سے اس کچھوے کوکھلی جگہ منگوایا آصفہ بھٹو زرداری کے دورے کے دوران طلبہ وطالبات اور انکے والدین آصفہ بھٹوزرداری کے ساتھ سیلفیان بھی لیتے رہے ا س موقع پر آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ فریال تالپور شاہدہ رحمانی سمیت دیگر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی موجو دتھی  
 

METRO LIVE TV
 

  شاہ محمود قریشی کی سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کے لئے آمد
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کراچی پہنچ گئے ، سندھ میں پی ٹی آئی کی تنظیمی ، سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے پاکستان تحریک انصاف کی توپوں کا رخ اب پیپلز پارٹی کی جانب ہوگیا ، سندھ فتح کرنے کے لئے اندرون سندھ پارٹی سرگرمیاں تیز کردیں جس کے لئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کراچی پہنچے شاہ محمود قریشی نے ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آمد اندرون سندھ کےلئے ہے جہاں پی ٹی آئی کی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہے کیونکہ سندھ کے لوگ حکمرانوں سے نالاں ہیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جلد پی ٹی آئی کراچی میں بڑا شو کرے گی ابھی صرف کراچی سے گزر کر اندرون سندھ جارہا ہوں شاہ محمود قریشی نے خیبر پختونخواہ کے بعد سندھ میں سیاسی تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے
  
  کراچی وفاق کو 80فیصد ٹیکس دیتا ہے
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک مرتبہ پھر شہر قائد کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اختیارات نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔ کہتے ہیں کراچی وفاق کو 80فیصد ٹیکس دیتا ہے، شہر کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلیے وسائل چاہیے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میںکرتے ہوئے کہا کہ کراچی وفاق کو سب سے زیادہ 80فیصد ٹیکس دیتا ہے، شہر کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلیے وسائل چاہیے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کیلیے لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے، سب محسوس کررہے ہیں ایم کیو ایم میں جدت کی گنجائش ہے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے وہ تمام بل ایوانوں میں پیش کیے جس سے لوگوں کو فائدہ ہو، ہمارا ایجنڈا اور ویڑن صاف ہے فاروق ستار نے مزید کہاکہ ایم کیو ایم میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں۔کہتے ہیںکہ کوئی ہمارے لوگوں کو توڑ کر اپنی مصنوعی بنیادوں
  
  عوامی نیشنلپارٹی کے شاہی سید کی پریس کانفرنس
عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا ، سینیٹر شاہی سید کہتے ہیں فاٹاکوخیبرپختونخوامیں ضم کیاجائے، مولانافضل الرحمان نے تسلیم کیا کہ وہ ہمیشہ امریکا کے ہاتھوں استعمال ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شاہی سید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرھمن اور عمران خان کو شدید تنقید کانشانہ بنایا آرمی چیف کے بیان کا خیر مقدم عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شاہی سید نے مردان ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے والد کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کرپشن کی وجہ سے نکالا گیا عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ خود اعترا فکرچکے ہیں کہ انہٰں امریکہ نے استعمال کیا شاہی سید نے آرمی چیف کے بیان کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو پھر کسی ایک گروپ کے حوالے نہیں کیا جائے
  
  سندھ رینجرز کی میمن گوٹھ میں کارروائی
کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ کاروائی کرتے ہوئے گینگ وار کی جانب سے پانی کے ٹینک میں چھپایاگیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا سندھ رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز کو اطلاعات ملی تھیں کہ گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ نے میمن گوٹھ میں اسلحہ چھپارکھا ہے جس پر رینجرز نے میمن گوٹھ درسانوں چنوں میں مکان میں پانی کے ٹینککےاندر چھپایاگیا اسلحہ جس میں چار عدد ایس ایم جیز دو عدد پستول ایک رائفل ایک عدد ریپیٹر مختلف اقسام کے میگزین اور 8 سو سے زائد رائونڈز برآمد کرلئے ریہنجرز ترجمان کے مطابق پکڑا جانیوالے اسلحہ کراچی بدامنی کئلئے استعمال ہونا تھا رینجرز نے شہریوں سے اپیلکی ہے کہ امن دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے ھوالے آگاہ کریں
  
  پنجاب اورکراچی پولیس کی مشترکہ کارروائی
پنجاب اور کراچی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوہے کراچی میں خواتین کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنانے والے مبینہ ملزم وسیم کو منڈی بہاﺅالدین سے گرفتار کرلیا خواتین پر حملوں میں ملوث ملزم کے دوست کی نشاندہی پر پنجاب اور کراچی پولیس نے گوجرانوالہ میں مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران وسیم نامی مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم وسیم کراچی میں خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوجاتا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے مزید تفتیش کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا مبینہ مرکزی ملزم وسیم کے قریبی دوست شہزاد کو پولیس نے 4 روز قبل ملیر سے حراست میں لیا تھا۔تیز دھار آلے سے خواتین کو نشانہ بنانے والا ملزم کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتا تھا، اور اب تک 16 خواتین کا نشانہ بنا چکا ہے ہیلمٹ پہن کر موٹرسائیکل سوار ملزم خواتین کو عقب سے نشانہ بناتا اور زخمی کرنے کے بعد فرا
  
  آرٹس کونسل کراچی کے تحت نیاز حسین حلیم کا اہتمام
کراچی میں آرٹس کونسل کی جانب سے نیاز حلیم کا اہتمام کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، وقار مہدی،، پی ایس پی کے رضا ہارون، ن لیگ کے نہال ہاشمی، چیئرمین کیپ خالد آرائیں سمیت دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں، فنکاروں اور مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے منعقدہ سالانہ نیاز حلیم میں تمام شعبوں سےوابستہ شخصیات نے شرکت کرکے پروقار بنا دیا ، صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ اور سیکریٹری اعجاز فاروقی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا صوبائی حکومتی جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی ، راشد ربانی کے ساتھ صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ ، پاک سر زمین پارٹی کی نمائندگی رضا ہارون نے کی تو مسلم لیگ ن کے رہنما نہا ل ہاشمی صدر کیپ خالد آرائیں ، پی ایف یو جے کے سیکریٹری جی ایم جمالی کبھی موجود تھے اس موقع پر نہال ہاشمی ، راشد ربانی ، وقار مہدی ، رضا ہارون کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی روایت ہ
  
  حسین آباد سے لیاقت آباد جانے والی سڑک کا برا حال
کراچی کے علاقے حسین آباد سے لیاقت آباد جانے والی سڑک سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی ، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاتر ہے محرم الحرام کے تقدس کے پیش نظر حال ہی میں حسین آباد سے لیاقت آباد جانے والی سڑک کو ہنگامی طور پر تعمیر کیا گیا تھا لیکن اب واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی غیر ذمے داری کے باعث یہاں سیوریج کی لائٹ پھنٹے کے باعث سیوریج کا پانی جمع ہے سڑک کے دونوں اطراد سیوریج کا پانی جمع ہونے کے باعث ناصرف لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہ بلکہ یہاں تعمیر ہونے والی سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے ذمے داری کا حساس کریں تو لوگوں کی مشکلات بھی کم ہونگی کراچی کے مختلف علاقوں میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنے ذم داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں جبکہ شہریوں کاکہنا ہے کہ ان اداروں کی عدم توجہی کے باعث شہر کے بیشتر علاقے تالاب کا سا منظر پیش کررہے ہیں
  
  دھول بھی اڑے گی مٹی بھی
شہر قائد میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع ہونے جارہے ہیں ترقیاتی کام شروع ہونے سے پہلے ہی وزیر اعلی سندھ نے عوام سے پیشگی معافی مانگ لی دھول بھی اڑے گی مٹی بھی ،،،کھدائی بھی ہوگی ٹریفک بھی روکے گا شہریوں کو اٹھانی پڑے کی ایک بار پھر زحمت شہر قائد میں شروع ہونے جارہے ہیں نئے ترقیاتی منصوبےاکتوبر سے کر فروری تک ہوگا ترقیاتی کام سڑکین بھی بنیں گی سیوریج اور پانی کی لائنیں بھی ڈالی جائیں گی کراچی شہر کی ترقی کے لئے 50 سے 60 ارب روپئے کے پیکج میں سے مختلف ترقیاتی کام کیئے جائینگےترقیاتی کام شروع ہونے سے پہلے ہی وزیر اعلی سندھ نے عوام سے پیشگی معافی مانگ لی ۔۔کہتے ہیں کہ آئندہ چار سے پانچ ماہ میں ترقیاتی کام کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑیگا جس کے لئے پیشگی معذرت چاہتا ہوں واضح رہے کہ شہر مین پہلے ہی ترقیاتی کام جاری ہیں جن کی وجہ سے عوام پریشانی میں مبتلا ہے سونے پر سوہاگا شروع ہونے جارہے ہیں نمزید نئے ترق
  
  چھرامارگروپ کی ضلع وسطی میں انٹری
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گھریلو ملازمہ پر حملہ ،،،، کیا چھرا مار نے ضلع وسطی میں انٹری دے دی ،پولیس واقعہ کو حادثہ قرار دے دیا ، میڈیکل رپورٹ نے معاملہ کو مزیدالجھا دیا گلستان جوہرمیں خوف کی علامت بننے والے چھرامارنے کیاضلع وسطی میں انٹری دے دی نارتھ ناظم آباد میں اسی قسم کاایک واقعہ ہواجس سے خاتون زخمی ہوگئی ،واقعہ کی اطلاع پرپولیس کی دوڑیں لگ گئیں لیکن پولیس نے فورا ہی اپناموقف جاری کردیاکہ یہ واقعہ چھرامارکا نہیں گھریلوملازمہ شیریناموٹرسائیکل کی ٹکرسے زخمی ہوئی ہے ایس ایچ او کاکہناتھاکہ یہ محض ایک حادثہ ہے لیکن اسپتال کی میڈیکل رپورٹ نے معاملہ کو ایک بارپھردوسری طرف منتقل کردیا،اسپتال کی رپورٹ بتاتی ہے کہ خاتون کا زخم ایک سینٹی میٹرچوڑااورگہراہے جسے موٹرسائیکل کی چوٹ نہیں کہاجاسکتالیکن وارچھرے یاخنجرکانہیں ماضی میں بھی جتنے واقعات ہوئے ان میں اس واقعہ سے مماثلت بھی پائی جاتی ہے زخم نوکیلی چیزکے لگنے ک
  
  پیپلزپارٹی کی 50 ویں گولڈن جوبلی 30 نومبر سے منائی جائے گی
پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ دیا، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ اداروں سے تصادم اختیار کیا اور سیاسی شہید بننے کی کوشش کی پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس کے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نئیربخاری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جلسہ عام کا انعقاد کرکے پیپلزپارٹی کی 50 ویں گولڈن جوبلی 30 نومبر سے منائی جائے گی نئیر بخاری کا کہنا تھا کہ جو کچھ احتساب عدالت کے باہر ہوا ۔ وہ شرم ناک ہے ۔۔ عدالت نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے پی پی رہنما شیریں رحمان کا کہنا تھا عدالت کی بے حرمتی ناقابل برداشت عمل ہے ،،،ن لیگ ادروں سے تصادم کرکے سیاسی شہید بنے کی کوشش کررہی ہے۔
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail