METRO 1
     
     
           
         
           
  Wednesday, December 13, 2017,        
بلاول بھٹو زرداری سے معروف کوہ پیما فضل علی کی ملاقات، فضل علی نے کے ٹو پر پیپلز پارٹی کا پرچم لہرایا تھا space ڈیفینس میں سات سالہ بچے کا مبینہ اغواء۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کا نوٹس space بچے کی بازیابی کے لیئے جملہ پولیس اقدامات کو انتہائی مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔سہیل انور خان سیال space وزیراعلی مرادعلی شاہ کا ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کا دورہ مرادعلی شاہ نے دکان سے بریانی خرید کر کھائی space اقرا یونیورسٹی کا سولہواں کانووکیشن برائے 2017 کا انعقاد، کانویکیشن میں گورنر سندھ بطور مہمان خصوصی شرکت space وہ لوگ جو کہتے ہیں پاکستان میں تبدیلی نہیں آئی وہ سن لیں کہ اعلی تعلیم میں سیکڑوں طلبہ ڈگری حاصل کررہے ہیں،گورنر سندھ space وہ لوگ جنھوں نے اسے پہلے نمبر تک پہنچایا۔ کریڈٹ کے حقدار ہیں طلبہ کے علاوہ انکے والدین کے لیئے آج بہت بڑا دن ہے، گورنر سندھ space مصطفٰی کمال کی درست پلانگ نا ہونے کی وجہ سے لیاری ایکسپریس مکمل نہین ہو پایا۔ مراد علی شاہ space مصطفی کمال درست کام کرتے تو آج لیاری ایکسپریس وے مکمل ہوتا۔ مراد علی شاہ space قیوم آباد جام صادق پیرج کے قریب ٹرائفک حادثے میں ایک دو سالہ بچہ جابحق اور خاتون سمیت دوافراد زخمی space
webmail Twitter
 
موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی سیمینار  
 
کراچی میں ڈی ایچ اے سٹی کے اشتراک سے موٹر وے پولیس نے حادثات سے بچاؤ کی آگاہی فراہم کرنے کے لئے روڈ سیفٹی " سیمینار کا انعقاد کیا گیا ڈی ایچ اے سٹی کے اشتراک سے موٹر وے پولیس نے " روڈ سیفٹی " سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی فرحان نے لوگوں کے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں حادثات سے بچاؤ کے لیے آگاہی فراہم کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کے ایس پی کرم اللہ سومرو نے کہا کہ روڈ پر معمولی غلطی حادثات کا سبب بنتی ہے، رونگ سائیڈ سے اوور ٹیک کرنے سے زیادہ تر حادثات ہوتے ہیں۔۔ ڈی ایچ اے سٹی کے بریگیڈیئر محمد رفیق کا کہنا تھا کہ لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اس طرح کے سیمنار منعقد ہونے چاہیئے روڈ سیفٹی سیمینار میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے اور حادثات سے بچنے کے لیے اسکرین پر وڈیو بھی دکھائیں گئ  
 

METRO LIVE TV
 

  سٹی شاپنگ مال میںگودام میں اتشزدگی
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر سٹی شاپنگ مال کی نویں منزل پر خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 9 دکانیں جل گئیں ، آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاک ہوگی نبی بخش تھانے کی حدود ایم اے جناح روڈ گل پلازہ کے عقب میں قائم سٹی شاپنگ مال کے نویں منزل پر گوداموں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملنے پر فائربریگید کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابوپانے کام شروع کردیا گارڈن مختیار کار نے بتایاکہ کمنٹس آگ بجھانے کیلئے آنے والی فائربریگیڈ کی گاڑیوں سے بھی دھواں نکنے لگا شہر میں آتشزدگی اپنی گجہ مگر فائربریگیڈ کی خراب حاکت سدھارنے والا کوئی نہیں
  
  سندھ میں شمسی توانائی کے |ذریعے بجلی فراہم کرینگے،مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں سندھ کے دور دراز دیہاتوں کو جلد شمسی توانائی کے زریعے بجلی فراہم کریں گے سیہون سے جامشورو تک ڈبل روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس راستے کو بنانا میری خواہش تھی اور ضرورت بھی، اب سیہون جانے کے لئے ہیلی کاپٹر سے نہیں اسی سڑک سے جاں گا، تاکہ کوالٹی چیک کر سکوں،وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ جامشورو سے مانجھنڈ تک چوسٹھ کلومیٹر پہلا مرحلہ ہے،دوسرے مرحلے کا جنوری میں ٹینڈر جاری کریں گے اور اس روڈ پر پل اور انڈر پاس بھی بنائیں گے، جہاں سے میرا گزر ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ میں پی پی حکومت میں آئے گی،ہم عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی دور دراز دیہاتوں میں شمسی توانائی سے بجلی دینگے
  
  قرار داد میں عرب لیگ اور او آئی سی کا فی الفور اجلاس طلب کیا جائے
جماعت اسلامی سندہ کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو کہتے ہیں بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت قرار دینے کے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے .جماعت اسلامی کے نائب امیر اسد اللل بھٹو کی صدارت مین آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی. اس اےپی سی میں امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ھوے امریکی صدر کے اس اعلان کو امت مسلمہ کے خلاف کھلی جنگ قرار دیا .اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جس کی جانب رخ کرکے آقاے دو جہا حضرت محمد مصطفی..نے ساڑھے چودہ سال تک نماز ادا کی اور اسی جگہ سے معراج کے لیے تشریف لے کر گئے تھے جبکہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام اے پی سی کے شرکا نے قرار داد منظور کرتے ہوئےکہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینےکے فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے.اور اقوام متحدہ امریکی صدر کے اس اعلان کا نوٹس لے قرار داد میں عرب لیگ اور او آئی سی کا فی
  
  امریکی صدرکا متنازع بیان جامعہ اردو کے طلبہ کااحتجاجی مظاہرہ
امریکی صدر کے متنازع بیان پر وفاقی اردو جامعہ کے طلبہ نےاحتجاجی ریلی نکالی اور ایڈمن بلاک پر احتجاجی مظاہرہ کیا امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کے خلاف وفاقی اردوجامعہ کے طلبہ نےاحتجاجی ریلی اورایڈمن بلاک پر احتجاجی مظاہرہ کیا طلبہ نے اس موقع پرامریکی صدرکے خلاف نعرے بازی کی ..امریکی صدرکے متنازع بیان پروفاقی اردوجامعہ کے طلبہ کا کہناتھاکہ امریکی صدرکے بیان پر پوری دنیا کے مسلمان سراپہ احتجاج ہیں وفاقی اردوجامعہ کے طلبہ کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگراسلامی ممالک مل کراحتجاج کریں توصدرٹرمپ اپنا بیان واپس لینے پر مجبورہو جائیں گئے احتجاجی مظاہرے میں طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی
  
  پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے معاملہ،ہوم سیکریٹری کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جرائم اور قوائد وضوابط کی خلاف ورزی پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے معاملے پر سماعت ہوئی، ہوم سیکریٹری کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل بینچ نے جرائم اور قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے والے پولیس افسران اور اہکاروں کے خلاف کارروائی کے معاملے پر سماعت کی۔عدالت میں ہوم سیکرٹری کی جانب سے نئی رپورٹ پیش کی گئی۔ہوم سیکرٹری کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری ہی کسی کے ساتھ بھی امیتازی سلوک نہیں برتا گیا، تمام اہلکاروں وافسران کے خلاف کارروائی مکمل انکوائری کے بعد عمل میں لائی گئی۔رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ اعلی پولیس افسران کے خلاف محمکہ جاتی کارروائی کے لئے وفاقی حکومت سے سفارش کردی گئی ہے۔۔دوسری جانب عدالت میں آئی جی سندھ کی جانب سے
  
  جے آئی ٹی منظر عام پر لانے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت
سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جانب سے جے آئی ٹی منظر عام پر لانے سے متعلق دائر درخواست کی مزید سماعت بیس دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جانب سے عزیر بلوچ، نثار مورائی، بلدیہ ٹائون فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ یہ جے آئی ٹیز منظر عام پر لائی جائے تاکہ عوام کو بھی پتہ چل سکےکہ کیا ہورہا ہے، جے آئی ٹی میں عزیر بلوچ نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بھتہ دیتا تھا جبکہ عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ ایسے جے آئی ٹیز منظر عام پر لانے سے ریاست کو خطرہ ہوسکتا ہے، جس کے باعث یہ جے آئی ٹی منظر عام پر نہ لائی جائے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا موقف سنتے ہوئے مزید سماعت بیس دسمبر تک کی
  
  سندھ ہائی کورٹ میں مختلف کیس کی سماعت
سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی الاٹمنٹ کے معاملے اور ائیرپورٹ حملے سے متعلق کیس میں تمام فریقین کو سکھر منتقل کرنے سے متعلق جواب جمع کرانےکا حکم دیتےہوئے سماعت چھبیس دسمبر تک ملتوی کردی سندھ ہائیکورٹ میں ضلع ملیر کے علاقہ گڈاپ میں پونے دوسو ایکڑ ارضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔عدالت میں محکمہ ریونیو کے افسران ودیگر ملزمان پیش ہوئے تاہم کیس کے اہم ملزم سکند علی قریشی پیش نہ ہوسکے۔ملزم سکندر علی قریشی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انکےموکل جناح اسپتال میں زیر علاج ہے لہذا وہ آج پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے ملزم کی عدم حاضری پر کیس کی مزید کارروائی 23 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان پر ملیر کے علاقہ گڈاپ میں ہونے دوسو ایکڑ اراضی پر غیرقانونی الاٹمنٹ کے زریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔دوسری جانب ائیرپورٹ حملہ کیس سے متعلق ملزمان کی جانب سے دی گئی درخواستوں کی سماعت ہوئی عدالت میں اے آئی جی
  
  سندھ حکومت نے ریڈ زون میں جلسے، جلوس اور دھرنے پر پابندی عائد کردی
سندھ حکومت نے ریڈ زون میں جلسے ، جلوس اور دھرنے کو روکنے کے لیے دفعہ 144کے نفاذ میں چھ ماہ کی مزید توسیع کردی ریڈ زون میں کوئی بھی حکومت مخالف جلسہ اور جلوس نہیں کرسکے گی ،،،محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکشن جاری کردیا ،، اگر کسی نے جرات کی اس کے خلاف دفعہ144کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ،، جبکہ پانچ افراد سے زائد کے اجتماع پر بھی پابندی لگادی گئی ہے ،،حکم نامے میں سندھ میں اسلحہ کی نمائش اورسکیورٹی فورسزسے مشابہت رکھنے والی وردیوں پربھی چھ ماہ کی پابندی عائدکردی گئی ہے،جبکہ پرائیوٹ گاڑیوں پر پولیس لائٹ اور ہوٹرز کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں سیاہ شیشوں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی ،، محکمہ داخلہ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی نے بھی حکم کی خلاف ورزی کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا
  
  سندھ اسمبلی میں میلاد النبی کی تقریب کا انعقاد
سندھ اسمبلی میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا ، پیر سید غلام حسین شاہ بخاری کہتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کرنے والوں کے خلاف ڈٹ جائیں سندھ اسمبلی میں پہلی مرتبہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ۔وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں قمبر شہداد کوٹ کے پیر سید غلام حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیا انہوں نے سیرت النبی صلی اللہ وسلم پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جگہ جگہ نبی کی شان میں گستاخیاں اور عقیدہ ختم نبوت پر حملے ہو رہے ہیں لیکن ہمیں ان سب کے سامنے ڈٹ جانا ہے سید غلام حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے تھے اس لیے وہ سب کے نبی ہیں ۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں میلاد کا انعقاد میرے لئے اعزاز ہے محفل میلاد میں صوبائی وزراء جام مہتاب ڈاہر ، ڈاکٹر سکندر میندھرو ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار،خرم شیرزمان،نصرت سحر عباسی نے بھی شرکت
  
  تجاوزات کیخلاف کے ڈی اے کی کارروائیاں جاری نارتھ ناظم آباد ایس ٹی فور میں بلک کے ڈپو توڑ دیے گئے
سپریم کورٹ کے احکامات پر کے ڈی اے کی کارروائیاں جاری ہے ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں نارتھ ناظم آباد ایس ٹی فور میں بلاک کے ڈپو توڑ دیئے گئے شہرمیں تجاوزات کے خلاف کے ڈی اے کا آپریشن جاری ہے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوںمیں غیر قانونی شادی ہال سمیت رفاہی پلاٹوں پر قائم تجاوزات مسمار کی جارہی ہے ،اس ضمن میں آج بھی کے ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد ایس ٹی فور میں بلاک کے ڈپو توڑ دیے گئے ہیں دوسری جانب سپریم کورٹ کی ہدایت پر کے ایم سی کی فلاحی، رفاہی، کھیلوں کے میدان، پارکوں، سڑکو ں اور فٹ پاتھوں پر قبضے کی تفصیلات کے ایم سی کے مختلف محکموں نے مر تب کرلی ہیں۔ پلاٹوں، پارکوں، کھیل کے میدانوں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں جن کو فوری طور پر ختم کرکے سرکاری زمین واگزار کرائی جائے گی جبکہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بڑا آپریشن کل سے شروع ہوگا
  
   
METRO 1
mapping Qoami Karachi Updates Baldyati Sports Webmail